وزیراعظم کا فوری ایکشن، جعلی ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے خط پر وزیر اعظم شہباز شریف نے فوری ایکشن لیتے ہوئے جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس ضمن میں حکومت نے ذیشان نذیر باجر کو نیا ڈرگ کنٹرولر مقرر کر دیا ہے۔
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے خط پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فوری ایکشن لیتے ہوئے جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے حکومت نے ذیشان نذیر باجر کو نیا ڈرگ کنٹرولر ڈائریکٹر مقرر کر دیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ذیشان نذیر باجر اس سے قبل ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈریپ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی تقرری وزیراعظم کی منظوری اور سنٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارش پر عمل میں لائی گئی ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
تقرری وزارت قومی صحت سروسز، ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن کے تحت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (DRAP) میں کی گئی ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ جعلی اور غیر معیاری ادویات بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:آسان کاروبار کارڈ اسکیم : قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ و دیگر کیخلاف غیر قانونی اسلحہ کے مقدمے کا فیصلہ محفوظ
جوڈیشل مجسٹریٹ نے گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ و دیگر کیخلاف غیر قانونی اسلحہ کے مقدمے میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
کراچی سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ و دیگر کیخلاف غیر قانونی اسلحہ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے عذیر بلوچ کیخلاف فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
عدالت نے کیس میں مفرور گینگ وار کے 3 کارندوں کو اشتہاری قرار دیدیا اور ان تینوں اشتہاری ملزمان کے تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
اشتہاری ملزمان میں شمس الدین، عبد الغفار بگٹی اور سیفل شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے 2012 میں سی آئی ڈی پولیس نے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزمان کے قبضے اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔