راولپنڈی:فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی جھوٹے پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے میں پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے کردار کو “فولادی دیوار” قرار دیا اور ان کی غیر معمولی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) نے “معرکہ حق” اور آپریشن “بنیان مرصوص” کے دوران افواج پاکستان کے عزم و حوصلے، پاکستانی عوام کی ناقابل تسخیر روح اور سیاسی قیادت کی پختہ وابستگی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک عشائیہ کا اہتمام کیا۔

بیان کے مطابق اس باوقار تقریب میں صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزراء، گورنرز، وزرائے اعلیٰ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سربراہان فضائیہ و بحریہ، بڑی سیاسی جماعتوں کی سینئر قیادت، اعلیٰ سرکاری عہدیداران اور تینوں افواج کے سینیئر افسران نے شرکت کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شرکاء نے قومی قیادت کو معرکہ حق کے دوران دانشمندانہ قیادت پر خراج تحسین پیش کیا، افواج پاکستان کی جرات و قربانی کو سراہا، اور پاکستانی عوام کی استقامت و حب الوطنی کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے اپنے خطاب میں معرکہ حق کے دوران قومی قیادت کی حکمت عملی پر اظہار کیا اور آپریشن “بنیان مرصوص” میں افواج پاکستان کے مابین شاندار ہم آہنگی کو سراہا، جس سے آپریشن کی کامیابی یقینی بنایا۔

بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی جھوٹے پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے میں پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے کردار کو “فولادی دیوار” قرار دیا اور ان کی غیر معمولی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے پاکستانی سائنسدانوں، انجینئرز، اور سفارتکاروں کے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہا، یہ تقریب قومی وحدت اور اجتماعی عزم کی مضبوط علامت ثابت ہوئی، جس میں قوم نے نئے حوصلے اور اتحاد کے ساتھ آگے بڑھنے کے عہد کا اعادہ کیا۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: خراج تحسین پیش فیلڈ مارشل کے مطابق

پڑھیں:

محمد یوسف نے ذاتی برانڈ “ایم وائے برکہ” متعارف کرادیا 

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار بلے باز محمد یوسف نے کرکٹ کے میدان کے بعد اب کاروباری دنیا میں قدم رکھتے ہوئے اپنا ذاتی برانڈ “ایم وائے برکہ” متعارف کرادیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں محمد یوسف نے کہا کہ وہ آج خوشی کے ساتھ اپنا برانڈ لانچ کر رہے ہیں جو بالخصوص حج و عمرہ کے لیے درکار اشیاء جیسے احرام، تسبیح، ٹوپی اور دیگر لوازمات فراہم کرے گا۔
یاد رہے کہ محمد یوسف پاکستان کے عظیم بلے بازوں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے 1990 اور 2000 کی دہائی میں اپنی شاندار بیٹنگ سے دنیا بھر میں مداحوں کے دل جیتے۔
کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ خدمات انجام دیتے رہے، انہوں نے حال ہی میں قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، جس کی وجہ انہوں نے اپنی ذاتی مصروفیات کو قرار دیا۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • چینی ایئرچیف کی سربراہ فضائیہ سے ملاقات، بھارت سے جنگ میں پاکستانی پائلٹس کے فیصلہ کن جواب کی تعریف
  • بھارتی اشتعال انگیزی کا سختجواب دیں گے (فیلڈ مارشل)
  • محمد یوسف نے ذاتی برانڈ “ایم وائے برکہ” متعارف کرادیا 
  • بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ اور سوچ سے بڑھ کر جواب دیا جائے گا‘ فیلڈ مارشل
  • آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی کامیابی پر بیرونی حمایت کے بھارتی الزامات حقائق کے منافی: فیلڈ مارشل
  • بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ اور سوچ سے بڑھ کر جواب دیا جائے گا: فیلڈ مارشل
  • بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ اور سوچ سے بڑھ کر جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشل
  • بھارت کی اشتعال انگیزی کا جواب سخت، فوری اور فیصلہ کن ہوگا، آرمی چیف کا نیشنل ڈٰیفینس یونیورسٹی میں خطاب
  • بھارت کی مہم جوئی کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا،فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر
  • شہدا کے خون کا قرض پوری قوم پر ہے، وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو خراجِ عقیدت