وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کوہ پیما نائلہ کیانی کو دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرنے پر خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک : وزیرِ اعظم نے نائلہ کیانی کو کنچن جنگا چوٹی سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کوہ پیما نائلہ کیانی کو دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرنے پر خراج تحسین پیش کیاہے۔
ایک بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی کھیلوں کے ہر شعبے میں اپنے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں، کوہ پیمائی جیسے مشکل کھیل میں پاکستانی خواتین کا ریکارڈ قائم کرنا باعث تقویت ہے۔
اوکاڑہ ؛ ٹریفک حادثہ میں باپ سمیت 3 بچے جاں بحق ہوگئے
واضح رہے کہ نائلہ کیانی نے گزشتہ صبح 6 بجے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جونگا سر کی تھی۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: نائلہ کیانی
پڑھیں:
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا حوالدار لالک جان شہید کو خراج تحسین
---فائل فوٹوزصدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کے 26ویں یومِ شہادت پر اِنہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
صدرِمملکت آصف علی زرداری نے شہید کی بے مثال بہادری، جرأت اور قربانی کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ لالک جان شہید نے شدید زخمی ہونے کے باوجود دشمن کے حملے روکے، شہید کی بہادری اور حب الوطنی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ لالک جان شہید کی قربانی نسلوں کے لیے جرأت و عزم کی روشن مثال ہے، ہم اپنے بہادر سپوت لالک جان شہید کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، قوم کو اپنے عظیم سپوت لالک جان شہید کی قربانی پر فخر ہے۔
صدر آصف زرداری نے یہ بھی کہا کہ لالک جان شہید کی قربانی تاریخ میں سنہری الفاظ میں یاد رکھی جائے گی۔
’پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی‘وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید (نشان حیدر) کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حوالدار لالک جان نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، وطن کی خاطر عظیم قربانی دی، دشمن کے حملے حوالدار لاک جان شہید نشان حیدر کے حوصلے پست نہ کر سکے۔
وزیرِاعظم شریف نے کہا کہ حوالدار لاک جان شہید کی بہادری، شجاعت نسل نو کے لیے ایک قابل تقلید مثال ہے، پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، افواج پاکستان کے شہداء اور ان کے اہل خانہ مجھ سمیت پوری قوم کا فخر ہیں۔
وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کی حفاظت کےغیر متزلزل عزم میں قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔