نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیرخارجہ جیحون بایرامف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے آذربائیجان کے وزیرخارجہ کو ہندوستان کے غیرقانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے؛ آذربائیجان کے لیے پروازوں سے دونوں ممالک میں تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، خواجہ آصف

دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے پاکستان کے خلاف بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے سے خبردار کیا۔

نائب وزیراعظم نے جموں و کشمیر کے متنازعہ علاقے کے معاملے پر پاکستان کے موقف کی مسلسل حمایت پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا اور دونوں رہنماؤں نے پاکستان آذربائیجان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں جاری دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آذربائیجان سینیٹر محمد اسحاق ڈار وزیرخارجہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سینیٹر محمد اسحاق ڈار آذربائیجان کے

پڑھیں:

اسحاق ڈار کا سعودی ،ایرانی ہم منصب سے رابطہ، سلامتی کمیٹی فیصلوں سے آگاہ کیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں بھارت کے یکطرفہ اقدامات کے تناظر میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے مابین موجودہ دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور گفتگو کے دوران خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے شہزادہ فیصل بن فرحان کو بھارت کی جانب سے یکطرفہ اقدامات کے تناظر میں پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔ اسحاق ڈار نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ایسے اقدامات خطے میں مزید کشیدگی کا باعث بن سکتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا اور دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورت حال پر مشاورت اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔علاوہ ازیں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے عباس عراقچی کو پاکستان، بھارت حالیہ صورتحال کے حوالے سے  آگاہ کیا۔ اسحاق ڈار نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ایرانی کوششوں کو سراہا۔ وزیر خارجہ نے آج مسقط میں ہونے والے ایران، امریکہ مذاکرات میں کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آذربائیجان کے ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو
  • پاکستان اپنے  قومی مفاد کا ہر حال میں تحفظ کرے گا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مصری ہم منصب سے گفتگو
  • اسحاق ڈار کا سعودی و ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ
  • اسحاق ڈار کا سعودی ،ایرانی ہم منصب سے رابطہ، سلامتی کمیٹی فیصلوں سے آگاہ کیا
  • پاک ، بھارت کشیدگی : وزیر خارجہ کا سعودی و ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ
  • وزیر خارجہ کا سعودی و ایرانی ہم منصب سے رابطہ، بھارتی جارحیت پر سخت جواب دینے کے عزم کا اعادہ
  • سعودی وزیر خارجہ کانائب وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ،خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
  • بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، اسحاق ڈار کی سعودی ہم منصب سے گفتگو
  • اسحاق ڈار سے ازبک وزیرِ خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، ریل لائن منصوبے پر گفتگو