پی آئی اے کی نجکاری براہ راست دکھائی جائے: 67 ہزار عازمین حج، سعودیہ سے رابطہ کیا جائے، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 67 ہزار عازمین حج کے معاملے پر سعودی حکام سے رابطہ کیا جائے گا۔ معاملہ حل کرنے کے لیے جو کچھ ممکن ہوا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر مذہبی امور، سینٹ کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور اور نجی حج آپریٹرز کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ شہباز شریف سے عازمین کو حج پر بھجوانے کے لیے وفد نے مدد مانگ لی۔ وفاقی وزیر سردار یوسف، چیئرمین مولانا عطاء الرحمن، رکن کمیٹی بشری بٹ اور ہوپ کے نمائندوں نے وزیراعظم کو مؤقف سے آگاہ کیا۔ وفد کا درخواست میں کہنا تھا کہ وزیراعظم عازمین حج کے معاملے پر کردار ادا کریں۔ مزید استدعا کی کہ شہباز شریف نجی کوٹے کے عازمین کے لیے سعودی حکام سے اجازت لیں۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے نجی سکیم کے عازمین کے معاملے پر ہر ممکن تعاون اور کوششوں کی یقین دہانی کرا دی۔ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے حج بحران پر نجی آپریٹرز اور وزارت مذہبی امور حکام پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ سکیم کے عازمین کا معاملہ ہمارے لیے باعث شرمندگی ہے۔ نجی سکیم کے عازمین حج کے لیے سعودی حکام سے رابطہ کیا جائے گا۔ معاملے کے حل کے لیے جو کچھ ممکن ہوا کریں گے۔ شہباز شریف نے پی آئی اے کی نجکاری میں شفافیت اور مجوزہ معینہ مدت میں یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ شہباز شریف نے یہ ہدایات اپنی زیر صدارت نجکاری پر جائزہ اجلاس میں دیں۔ اجلاس میں وفاقی وزراء وزیرِ اعظم کو نیلامی کے طریقہ کار، درکار مدت اور نیلامی میں شرکت کے لیے شرائط سے آگاہ کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے پی آئی اے کی نجکاری میں شفافیت کو کلیدی اہمیت دینے اور نجکاری مجوزہ معینہ مدت میں یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے روڈ شوز اور سرمایہ کاروں کو مکمل اعتماد میں لینے کی بھی ہدایت کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے طریقہ کار میں شفافیت کو مرکزی اہمیت دی جائے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ شفافیت یقینی بنانے کے لیے پی آئی اے سمیت تمام سرکاری کمپنیوں کی نجکاری آئندہ براہ راست ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نشر کی جائے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ انویسٹر آئوٹ ریچ کے لئے کنسلٹنٹ کے ساتھ مل کر ایک جامع سٹرٹیجی بنائی گئی ہے اور اس پر مکمل عمل درآمد ہو رہا ہے۔ دوسری جانب شہباز شریف نے حساس قیمتوں کے اشاریے (سینسیٹو پرائس انڈیکس) کی سالانہ شرح منفی 3.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شہباز شریف نے اے کی نجکاری کے عازمین پی آئی اے کے لیے
پڑھیں:
اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز