پاکستانی ڈیجیٹل واریئرز نے بھارتی پروپیگنڈے کو روند ڈالا، انڈین میڈیا کا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
پاکستانی سوشل میڈیا وارئیر نے انٹرنیٹ پر بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے مودی سرکار کو شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پہلگام حملے کے بعد بھارتی جھوٹے بیانیے پر بھارتی میڈیا کو پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین نے بد ترین شکست دی۔
پاکستانی صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھرپور جواب دینے پر بھارتی میڈیا بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا۔
انڈیا ٹو ڈے نے اعتراف کیا کہ پاکستانی ڈیجیٹل وار فیئر نے بھارتی پروپیگنڈے کو روند ڈالا۔
بھارتی میڈیا نے پاکستانی میڈیا پر الزام لگایا کہ فالس فلیگ کا ڈرامہ رچا کر پاکستان عالمی برادری کی ہمدردی بٹورنا چاہتا ہے تاہم الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی بھارتی بیانیے کو بدترین شکست ہوئی ہے۔
ایکس (ٹویٹر) پر پہلگام واقعے کے بعد بھارتی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کیلیے #ModiExposed #IndianFalseFlag، #PahalgamDramaExposed ، چلائے اور یہ ٹرینڈز سوشل میڈیا پر ٹرینڈینگ میں ہے۔
پاکستانی سوشل میڈیا کی مربوط حکمت عملی اور پاکستانی میڈیا کی جاندار رپورٹنگ سے بھارتی میڈیا کا جھوٹا بیانیہ دفن ہوگیا جبکہ دنیا کو گمراہ کرنے کی بھارتی میڈیا کی کوشش ناکام ہوگئیں۔
متعدد بھارتی صحافیوں نے بھی پہلگام واقعے کے بعد بھارتی بیانیے کو مسترد کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارتی پروپیگنڈے بھارتی میڈیا سوشل میڈیا
پڑھیں:
بھارت کی اوچھی حرکت: حکومتِ پاکستان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کر دیا
بھارت اوچھی حرکتوں پر اتر آیا، پاکستان دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے بغیر کسی تحقیق کے انڈیا نے حکومتِ پاکستان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ملک بھر میں بلاک کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پہلگام واقعے کو جواز بناتے ہوئے گورنمنٹ آف پاکستان کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) ہینڈل کو بند کیا گیا ہے۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی درخواست پر ’ایکس‘ نے بھارت میں اکاؤنٹ معطل کیا۔قبل ازیں بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 28 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے واہگہ اٹاری سرحد بند کر دی تھی، بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ طور پر معطل کر دیا جبکہ پاکستانیوں کے بھارتی ویزے منسوخ اور ہندوستان میں موجود پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم بھی دیا ہے۔پاکستان کی جانب سے بھی بھارتی اقدامات کا بھرپور جواب دینے کیلئے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں سیاسی و عسکری قیادت کی جانب سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔خیال رہے کہ 2 روز قبل مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 27 افراد ہلاک ہوئے تھے۔