’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘، جنرل عاصم منیر کا نعرہ ہر زبان کی زینت بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
سٹی 42:آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکانعرہ ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد ‘‘ہر پاکستانی زبا ن کی زینت بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ہمیشہ زندہ باد کے نعرےپر مبنی مِلّی نغمہ ہر پاکستانی کے دل کی ترجمانی کرتا ہے،ملی نغمہ کے دل مَو لینے والے سُر ہر پاکستانی کی آواز ہیں،نغمہ میں دشمن کی بربادی اور پاکستان کے ہر فرد کو مثل فولاد قرار دیا گیا۔
گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے
بھارتی سُورماؤں کو لوہے کے چنے چبوانے کیلئے ہمیشہ کی طرح پاکستان کی غیور قوم متحد ہیں،بھارت کی ہر اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کیلئے پوری قوم پُرعزم ہے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستانی فاسٹ بولر نے جیت ماں کے نام کر دی
پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر سلمان مرزا نے کہا کہ پاکستان کے پاس پانچ سے چھ اچھے بولر ہیں لیکن کھیلانے کا فیصلہ کوچ کا ہوتا ہے۔پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر سلمان مرزا نے پریس کانفرنس میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کام ہے جب موقع ملے پرفارمنس کرنا، میں وہی کوشش کرتا ہوں کہ پرفارم کروں، کوشش ہوتی ہے کہ جو پلان کوچ کی طرف سے ملے اس کے مطابق کھیلیں۔سلمان مرزا نے کہا کہ اس سے زیادہ فرق نہیں پڑتا کہ پلئنگ الیون میں ہوں یا نہیں، مجھے جب موقع ملے تو کوشش ہوتی ہے کہ پرفارم کروں، آج کی پرفارمنس اپنی ماں کے نام کرتا ہوں، سب کچھ ان کی دعاؤں کی بدولت ہے، جب گراؤنڈ میں آتے ہیں تو پچ دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ کیسی بولنگ کرنی ہے۔قومی فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی کوئی پلیئر پلئنگ الیون میں آتا ہے تو کوشش ہر کسی کی ہوتی ہے کہ پرفارم کریں، ہوم کنڈیشن میں کھیلنے کا فائدہ ہوتا ہے اور کراؤڈ کی سپورٹ بہت اہمیت رکھتی ہے۔