(فیلڈ مارشل کا سیاسی قیادت کے اعزا ز میں عشائیہ)
صدر وزیراعظم و دیگر کی شرکت،فیلڈ مارشل نے معرکہ حق میں سیاسی قیادت کی دور اندیشی کو سراہا، عاصم منیرنے بھارتی پروپیگنڈہ مہم کیخلاف نوجوانوں، میڈیا کے پرعزم کردار کو خراج تحسین پیش کیا
شرکاء نے افواج پاکستان کی جرات و قربانی کو سراہا،جنرل عاصم منیر نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک فوج اور پاکستانی عوام کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے عشائیہ دیا، آئی ایس پی آر

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی جھوٹے پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے میں پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے کردار کو "فولادی دیوار” قرار دیا اور ان کی غیر معمولی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) نے "معرکہ حق” اور آپریشن "بنیان مرصوص” کے دوران افواج پاکستان کے عزم و حوصلے، پاکستانی عوام کی ناقابل تسخیر روح اور سیاسی قیادت کی پختہ وابستگی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک عشائیہ کا اہتمام کیا۔بیان کے مطابق اس باوقار تقریب میں صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم،وزیر خارجہ، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزرائ، گورنرز، وزرائے اعلیٰ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سربراہان فضائیہ و بحریہ، بڑی سیاسی جماعتوں کی سینئر قیادت، اعلیٰ سرکاری عہدیداران اور تینوں افواج کے سینیئر افسران نے شرکت کی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق شرکاء نے قومی قیادت کو معرکہ حق کے دوران دانشمندانہ قیادت پر خراج تحسین پیش کیا، افواج پاکستان کی جرات و قربانی کو سراہا، اور پاکستانی عوام کی استقامت و حب الوطنی کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے اپنے خطاب میں معرکہ حق کے دوران قومی قیادت کی حکمت عملی پر اظہار کیا اور آپریشن "بنیان مرصوص” میں افواج پاکستان کے مابین شاندار ہم آہنگی کو سراہا، جس سے آپریشن کی کامیابی یقینی بنایا۔بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی جھوٹے پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے میں پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے کردار کو "فولادی دیوار” قرار دیا اور ان کی غیر معمولی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے پاکستانی سائنسدانوں، انجینئرز، اور سفارتکاروں کے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہا، یہ تقریب قومی وحدت اور اجتماعی عزم کی مضبوط علامت ثابت ہوئی، جس میں قوم نے نئے حوصلے اور اتحاد کے ساتھ آگے بڑھنے کے عہد کا اعادہ کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: خراج تحسین پیش کیا کو خراج تحسین پیش ا ئی ایس پی ا ر افواج پاکستان فیلڈ مارشل کے مطابق معرکہ حق کو سراہا کے دوران

پڑھیں:

دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیرمتزلزل حمایت کے ساتھ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی۔

فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی، پاکستان میں جہاں بھی دہشت گردوں کا انفرا اسٹرکچر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بنے گا، اسے ختم کرنے کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی، عدم استحکام اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم مسلح افواج عوام کی یک جہتی اور ثابت قدمی کے ساتھ ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیا اور کہا کہ یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل، محب وطن، باصلاحیت اور باہمت عوام سے مالا مال ہے، جو بلوچستان کی اصل طاقت ہیں۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوام دوست اور جامع منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، جن کا مقصد صوبے کی تقدیر بدلنا ہے۔

انہوں نے قومی یک جہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے قومی اتحاد، استقلال اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں تقریب کے اختتام پر شرکا کے ساتھ تفصیلی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی، امن اور خودمختاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سکائی47 ڈیٹا سینٹر قراقرم ون کا افتتاح کردیا
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر پھر مرکز نگاہ
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار