2025-05-25@10:40:09 GMT
تلاش کی گنتی: 21032
«خراج تحسین پیش کیا»:
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے خیبر پختونخوا کی مختلف جامعات کے 2500 سے زیادہ طلبا کے ساتھ منعقد ایک خصوصی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں آرمی چیف نے فیصلہ کیا کہ ہندوستان کو 26 جگہ پر جواب دیں گے، خارجی دہشت گرد کشمیر کی بچیوں کی عزت کو پامال کرنے والے ہندوستان سے مدد مانگتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نشست کے دوران ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار، ملی نغموں کی گونج اور "پاکستان ہمیشہ زندہ باد" کے فلک شگاف نعروں نے ماحول کو گرما دیا۔ پختون طلبہ نے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیا...
اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ سیدوف بختیار ادلوویچ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان موجودہ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، خصوصاً ازبکستان-افغانستان-پاکستان (UAP) ریلوے لائن منصوبے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس علاقائی رابطے کے منصوبے کے لیے فریم ورک معاہدہ جلد حتمی شکل اختیار کرے گا۔ موجودہ علاقائی صورتحال پر بھی دونوں رہنماؤں نے تبادلہ خیال کیا۔
جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر ایک چاقو بردار خاتون کے حملے میں کم از کم 12 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے 39 سالہ خاتون حملہ آور کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ بین الاقوامی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق، ہیمبرگ پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ خاتون نے تنہا حملہ کیا اور واقعے کی تحقیقات تیزی سے جاری ہیں۔ ابتدائی طور پر حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ جرمن میڈیا نے بعض اطلاعات میں کہا ہے کہ...

حج ایام کے دوران ایک گھنٹے کے دوران کتنے عازمین طواف کر سکیں گے؟ حیرت انگیز اعداد و شمار سامنے آگئے
ادارہ امور الحرمین الشریفین کے مطابق صحن مطاف میں حج ایام کے دوران عازمین کی سہولت کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ حج ایام کے دوران فی گھنٹہ ایک لاکھ 7 ہزار حجاج طواف کر سکیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:حج سیزن میں ٹھنڈے پانی کی 15 ملین بوتلیں تقسیم کی جائیں گی عرب میڈیا کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حج ایام کے دوران براہ راست صحن مطاف کو جانے والے مسجد الحرام کے مرکزی اور ذیلی دروازوں کو بھی مخصوص کیا ہے تاکہ حجاج کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ براہ راست مطاف میں پہنچ سکیں۔ ادارہ امور حرمین نے ایامِ حج...
اپنے بیان میں فرح عظیم شاہ نے پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے دوبارہ میلی آنکھ سے دیکھا تو بھرپور جواب دیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کی خاتون رکن فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے اپنے سہولت کاروں کے ذریعے خضدار میں معصوم بچوں کو نشانہ بنایا، بچوں کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔ انہوں نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا کہ حکومت بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دے۔ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی بند کیا تو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ فرح عظیم شاہ نے پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے دوبارہ میلی آنکھ سے دیکھا تو...
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے فیصلہ کیا کہ بھارت کے 26 مقامات پر ان کو جواب دوں گا، مظفر آباد میں بھارتی شیلنگ سے 7 سال کا ارتضیٰ شہید ہوا، جس بریگیڈ ہیڈکوارٹر کی شیلنگ سے ارتضیٰ شہید ہوا، ہم نے اسے تباہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کو جن ہوائی اڈوں سے بھارتی طیارے اڑے ان کو تباہ کیا، کیا آپ کی فوج نے کسی ایک سویلین انفرا اسٹرکچر، کسی ایک سول آبادی کو نشانہ بنایا؟ نہیں، ہم امن پسند ہیں، امن کو ترجیح دیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا ملاقات کرنیوالے کے پی کے...
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے ہم امن پسند لوگ ہیں اور امن ہمارا پہلا انتخاب ہے، لیکن اگر بھارت نے دوبارہ حماقت کی ہمارا جواب پہلے سے زیادہ شدید ہوگا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا کی مختلف جامعات کے طلبہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری سے ملاقات کی۔اس موقع پر ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا بھارت نے سوچا تھا ہم حملہ کریں گے اورپاکستان جواب نہیں دےگا، آپ نے دیکھا کہ آپ سب کس طرح اپنے ملک کے پیچھے کھڑے ہوئے، پورا پاکستان کھڑا ہوا، اللہ کے کرم سے یہ آہنی دیوار کھڑی ہوئی، وہ...
پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر یونس خان سے ملنا ایک یاد گار خوشگوار تجربہ تھا کہ کیسے ایک شخص میں عاجزی اور عظمت کی خصوصیات بیک وقت پائی جا سکتی ہیں، وہ نرم انداز میں گفتگو کرتے ہیں لیکن ان کی سوچ میں بہت گہرائی ہے۔ اپنے تقریباً 17 سالہ شاندار کرکٹنگ کیریئر میں انہوں نے اپنے بلے سے ناقدین کے منہ بند کرائے۔ کرکٹ کی دنیا میں یونس خان کے شاندار ریکارڈز اور زبردست کارنامیں بجا طور پر ان کی شخصیت کو بادشاہ کے لقب کا حقدار بنا دیتے ہیں، 10,000 سے زیادہ ٹیسٹ رنز، 34 سنچریاں، 6 ڈبل سنچریاں، ایک ٹرپل سنچری، 9 ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کے خلاف سنچریاں، بطور فیلڈر 100 کیچ، پاکستان سے باہر 23 سنچریاں، 2009 کے ٹی 20 ورلڈ کپ...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری : فائل فوٹو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل نے فیصلہ کیا بھارت کے 26 مقامات پر ان کو جواب دوں گا۔خیبرپختونخوا کی مختلف جامعات کے طلبہ کی ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ساتھ نشست ہوئی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مظفرآباد میں بھارتی شیلنگ سے 7سال کا ارتضیٰ شہید ہوا، جس بریگیڈ ہیڈکوارٹر کی شیلنگ سے ارتضیٰ شہید ہوا ہم نے اسے تباہ کیا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ انہوں نے سوچا تھا ہم حملہ کریں گے اور پاکستان جواب نہیں دے...
---تصاویر بشکریہ سیکیورٹی ذرائع خضدار میں اسکول بس پر دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والی مزید 2 طالبات شہید ہوگئیں۔ خضدار میں اسکول بس حملے کی ایک زخمی طالبہ دم توڑ گئیاسپتال انتظامیہ کے مطابق 12سالہ زخمی طالبہ کو گزشتہ روز کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خضدار حملے میں شہید ہونے والے طلبا و طالبات کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں شہید ہونے والوں میں 7 طالبات اور ایک طالب علم شامل ہے۔مقدمہ درجواضح رہے کہ خضدار میں بس پر دہشت گرد حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ خضدار میں درج کیا جاچکا ہے۔سی ٹی ڈی کے حکام کے مطابق مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا...
خضدار اسکول بس حملہ، مزید 2 طالبات شہید، تعداد 8 ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز خضدار اسکول بس حملے میں زخمی مزید 2 طالبات دوران علاج شہید ہوگئیں، شہید طلبہ کی تعداد 8 اور مجموعی تعداد 10 ہوگئی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خضدار میں اسکول بس کے قریب دھماکے میں زخمی ہونیوالی مزید 2 طالبات دوران علاج شہید ہوگئیں، شیما ابراہیم اور مسکان نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج جام شہادت نوش کیا۔ رپورٹ کے مطابق خضدار اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے حملے میں شہید طلبہ کی تعداد 8 ہوگئی، واقعے میں طلبہ سمیت 30 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 معصوم جانیں...

دہشتگرد ہندوستان کے پیروکار ہیں، یہ قوم اور فوج ہمیشہ سے ایک تھی اور ایک رہے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی 2025ء ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ہندوستان کے پیروکار ہیں، یہ قوم اور فوج ہمیشہ سے ایک تھی اور ایک رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کی مختلف جامعات کے 2500 سے زائد طلبہ نے پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ خصوصی نشست میں شرکت کی، جس کا مقصد نوجوانوں میں حب الوطنی کا جذبہ مزید اجاگر کرنا اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا تھا، نشست کے دوران نوجوانوں میں جوش و خروش دیدنی تھا، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار، ملی نغموں کی گونج اور "پاکستان ہمیشہ زندہ باد" کے فلک...
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں گرمی کی شدت نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا، جب سویہان، العین میں درجہ حرارت 51.6°C ریکارڈ کیا گیا، جو کہ سال 2025 کا اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔ نیشنل سینٹر آف میٹیورولوجی (NCM) کے مطابق یہ درجہ حرارت ہفتہ کی دوپہر 1:45 بجے ریکارڈ کیا گیا، جو ملک میں گرمیوں کے سیزن کی ایک شدید اور جلد شروعات کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ شدید گرمی 23 مئی کو ریکارڈ کیے گئے 50.4°C کے بعد سامنے آئی ہے، جو کہ 2003 سے مئی کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔ اس سے پہلے اپریل 2025 نے بھی نیا ریکارڈ قائم کیا تھا جب روزانہ اوسط درجہ حرارت 42.6°C تک پہنچا،...
اسلام آباد:بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے مستند شواہد کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کی جانب سے بارہا بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے ثبوت پیش کیے گئے ہیں۔ پاکستان بھارت کی ریاستی دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں شامل ہے۔ بھارت گزشتہ دو دہائیوں کے دوران بلوچستان میں ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کی خفیہ مہم چلا رہا ہے۔ پاکستان بھارت کی اس ریاستی دہشتگردی کے سالہا سال سے ناقابل تردید ثبوت پیش کر رہا ہے۔ سال 2009ء میں مصر کے شہر شرم الشیخ میں دو طرفہ بات چیت کے دوران باضابطہ طور پر بلوچستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ اٹھایا گیا۔ شرم الشیخ میں پاکستان نے اپنی سرزمین پر بھارتی انٹیلی...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی 2025ء ) بھارت کی پاکستان کے خلاف معاشی سازشیں ایک بار پھر بے نقاب ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت ناصرف عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے بلکہ مختلف عالمی مالیاتی اداروں میں پاکستان کی ترقیاتی امداد کو روکنے کی سازشوں میں بھی مصروف ہے، بھارت نے پاکستان کے لیے ورلڈ بینک کی طرف سے منظور شدہ 20 ارب ڈالر کے منصوبے کی مخالفت کی۔ بھارت کی کوشش ہے کہ پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کیا جائے تاکہ وہ اپنے ترقیاتی منصوبے نہ چلا سکے، اس کے علاوہ بھارت نے آئی ایم ایف کی امداد پر بھی اعتراض اٹھا کر واضح کیا ہے کہ وہ...
اسلام آباد:بھارتی عوام نے مودی کو غیر سنجیدہ بیان بازی پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بھارتی خواتین کا مودی کے بیان پر کہنا ہے کہ مودی سندور کا سوداگر ہے جو خود سندور کا مان نہ رکھ سکا وہ اس کی قیمت کیا جانے، آپریشن سندور نام رکھ دینے سے آپ سچائی نہیں چھپا سکتے۔ بھارتی عوام نے کہا کہ پہلگام میں بیوہ ہونے والی خواتین کا اب تک مداوا کیوں نہیں کیا گیا، بھاری فوج کی موجودگی میں دہشتگرد کارروائی کرکے چلے گئے وہ اب تک کیوں نہیں پکڑے گئے۔ بھارتی خواتین کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے کہنے پر سیز فائر کیوں کیا؟، آپ کس بات کے وزیراعظم ہیں، حملے کے بعد آپ پہلگام کیوں نہیں گئے۔...
جب اسلام کا پیغام مدینہ کی سرزمین میں جڑ پکڑنے لگا اور جب رسولِ رحمت ﷺ کی قیادت میں ایک فکری اور اخلاقی انقلاب برپا ہو رہا تھا تو عرب کے ان سرداروں کی آنکھوں میں یہ چراغ آنکھوں کا کانٹا بن گیا جو کفر، جاہلیت، ظلم اور قبائلی تعصب کے اندھیروں سے نجات نہیں چاہتے تھے۔ قریش کو بدر اور احد میں پے در پے شکستوں نے جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔ انہوں نے یہ جان لیا تھا کہ اگر اب بھی رسول اللہ ﷺ کی تحریک کو کچلنے میں ناکامی ہوئی تو عرب کا سیاسی، مذہبی اور تہذیبی منظرنامہ مکمل طور پر تبدیل ہو جائے گا۔سن پانچ ہجری میں اسی احساسِ شکست خوردگی نے انہیں عرب کے مختلف...
پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام نے آج سال 2025 کی تیسری قومی انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ اس موقع پر وزیرِاعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو، عائشہ رضا فاروق نے پولیو پروگرام کے کور گروپ کے ارکان اور بین الاقوامی شراکت داروں کے نمائندگان کے ہمراہ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (NEOC)، اسلام آباد میں منعقدہ افتتاحی تقریب کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے اور وٹامن اے کی اضافی خوراک دے کر مہم کا افتتاح کیا۔ یہ مہم ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے حکومتِ پاکستان کے پختہ عزم اور تسلسل سے جاری کوششوں کا عملی اظہار ہے۔ ہفتہ وار قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز...
ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی 2025ء ) صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں خاتون نے شوہر پر غیرفطری سیکس اور وحشیانہ جنسی تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کروادیا جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس نے ریپ کی دفعہ (زنا بالجبر) کے تحت مقدمے کی ایف آئی آر درج کرلی۔ بی بی سی کے مطابق ملزم پر اُن کی اہلیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ شوہر نے دورانِ سیکس ناصرف مبینہ طور پر غیرفطری جنسی تعلق قائم کیا بلکہ منع کرنے پر شدید نوعیت کا جنسی تشدد بھی کیا جس سے وہ زخمی ہو گئی، جس پر پولیس نے خاتون کا طبی معائنہ کروایا تو ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں خاتون کی...
ویب ڈیسک: وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ازبک ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، موجودہ علاقائی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان ازبکستان افغانستان اور پاکستان ریلوے لائن منصوبے پر بھی گفتگو کی گئی۔ غزہ:اسرائیلی بمباری سےفلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید
سٹی42: کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے تجارتی دنیا کو خبردار کر دیا ہے کہ مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کو بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ممنوعہ تجارتی معاہدوں، قیمتوں کے تعین اور مارکیٹ کی غیر قانونی تقسیم پر اب کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ سی سی پی کے مطابق ایسی تمام کمپنیاں جو ڈیلرز یا ریٹیلرز سے غیرمنصفانہ شرائط پر معاہدے کرتی ہیں یا کمیشن کی اجازت کے بغیر باہمی کاروباری معاہدے کرتی ہیں وہ کمپٹیشن ایکٹ 2010 کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوں گی اور ان کے معاہدے کالعدم تصور کیے جائیں گے۔ غزہ:اسرائیلی بمباری سےفلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید کمیشن نے واضح کیا کہ...
تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جسمیں تازہ ترین مسائل کے بارے نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کیجاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںتجزیہ انجم رضا کے ساتھ موضوع:حالات حاضرہ ظہور امام مہدی عج کے آئینہ میں مہمان تجزیہ نگار: علامہ ڈاکٹر میثم رضا ہمدانی میزبان و پیشکش: سید انجم رضا تاریخ: 25 مئی 2025 موضوعات و سوالات: 1۔ موجودہ بین الاقوامی حالات اور خصوصا فلسطین میں ہونے والے مظالم کو کس طرح امام مہدی عج کے ظہور کی نگاہ سے دیکھا جا سکتا ہے اور اس کی ضرورت و اہمیت کیا ہے؟ 2۔ امام مہدی عج...
پیونگ یانگ(نیوز ڈیسک) شمالی کوریا کا دوسرا نیول ڈسٹرائر (جنگی بحری جہاز) لانچنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو کر بری طرح نقصان کا شکار ہو گیا۔ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق، اس ناکام تجربے میں بحری جہاز کے ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا اور اس کا توازن بگڑ گیا۔ سرکاری خبررساں ادارے کے سی این اے نے بتایا کہ یہ حادثہ “ناقص حکمتِ عملی اور آپریشنل غفلت” کے باعث پیش آیا۔ واقعے کے دوران شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن خود موجود تھے، جنہوں نے اس سانحے کو ایک “مجرمانہ عمل” قرار دیا۔ کم جونگ اُن نے اس ناکامی کا الزام ریاستی اداروں پر عائد کیا جن میں مونی شنز انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ اور کم چیک...
سٹی42: پاکستان ریلوے کو مسافروں کی کمی کے باعث لاہور سے کراچی جانے والی دو اہم ٹرینیں بزنس ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس منسوخ کرنا پڑیں۔ ریلوے حکام کے مطابق متاثرہ مسافروں کو پریشانی سے بچانے کیلئے متبادل انتظامات کیے گئے ہیں۔ بزنس ایکسپریس کے مسافروں کو کراچی ایکسپریس میں منتقل کر دیا گیا ہے جو شام 6 بجے اپنے مقررہ وقت پر لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔ اسی طرح شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو گرین لائن ایکسپریس میں اکاموڈیٹ کیا گیا ہے جو رات 8 بج کر 50 منٹ پر لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔ غزہ:اسرائیلی بمباری سےفلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ...

عاطف اکرام شیخ کی زیر صدارت ایف پی سی سی آئی کی ایگزیکٹیو اور جنرل باڈی کے اجلاس، موجودہ عہدیدران کی مدت میں ایک سال توسیع کی قرارداد متفقہ منظور
عاطف اکرام شیخ کی زیر صدارت ایف پی سی سی آئی کی ایگزیکٹیو اور جنرل باڈی کے اجلاس، موجودہ عہدیدران کی مدت میں ایک سال توسیع کی قرارداد متفقہ منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد : صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی زیر صدارت فیڈ ریشن کی ایگزیکٹیو باڈی اور جنرل باڈی کے اجلاس منعقد ہوئے،اجلاس میں پیٹرن انچیف یو بی جی ایس ایم تنویر سمیت وفاق سمیت چاروں صوبوں سے ممبران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں بھارت کے خلاف افواج پاکستان کی حالیہ کامیابی کی بھرپور ستائش کی گئی اور سیاسی قیادت کی تعریف کی گئی۔اجلاس میں بزنس کمیونٹی کے مسائل،فیڈ ریشن کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات سے...
بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کی فیصلہ کن ضرب اور بھارت کی ہزیمت آمیز شکست نے خطے پر کیا اثرات مرتب کیے ہیں؟ اس حوالے سے ’پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ‘ کے زیراہتمام شائع کے مختصر اور جامع رپورٹ بعنوان ’ 16 گھنٹے میں جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی‘ کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آزاد کشمیر میں اظہار تشکر ریلیوں کا انعقاد اس رپورٹ میں اعداد و شمار اور دیگر حقائق کی بنیادوں پر واضح کیا گیا ہے کہ کس طرح حالیہ کشیدگی میں مودی کا غلط اندازہ پاکستان کی برتری کا باعث بنا۔ وسیع پیمانے پر الیکٹرانک جامنگ بھارت کی جانب سے 6 مئی 2025 کو لائن آف کنٹرول پر شروع کی گئی جارحیت اور در...
بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف بلاجواز جارحیت پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے اور بھارتی میڈیا میں پاکستان کیخلاف جارحیت اور بھارتی فوج کی ناکامی پر تنقید کی جا رہی ہے۔ بھارتی دفاعی تجزیہ کار پرواین سواہنے نے ایک بار پھر بھارتی مہم جوئی کو غلط قرار دیا ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں اینکر ارفع خانم شیرازی کے سوال پرپراوین سواہنے نے کہا کہ ہم پاکستان کیخلاف حملہ کرکے کچھ بھی حاصل نہیں کرپائے۔ یہ بھی پڑھیے: ’مودی سرکار کھوکھلے بھاشن نہ دے‘، راہول گاندھی نے 3 سوالات پوچھ لیے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کیخلاف حملے سے ہماری بین الاقوامی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا ہے، پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ ہم نے ایک بحران...
اسلام آباد: بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے مستند شواہد کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کی جانب سے بارہا بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے ثبوت پیش کیے گئے ہیں۔ پاکستان بھارت کی ریاستی دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں شامل ہے۔ بھارت گزشتہ دو دہائیوں کے دوران بلوچستان میں ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کی خفیہ مہم چلا رہا ہے۔ پاکستان بھارت کی اس ریاستی دہشتگردی کے سالہا سال سے ناقابل تردید ثبوت پیش کر رہا ہے۔ سال 2009ء میں مصر کے شہر شرم الشیخ میں دو طرفہ بات چیت کے دوران باضابطہ طور پر بلوچستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ اٹھایا گیا۔ شرم الشیخ میں پاکستان نے اپنی سرزمین پر...
پاکستان کی مقبول ترین اداکاراؤں میں شمار ہونے والی ماہرہ خان نے ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر کے ساتھ جاری تنازعے پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے بالآخر اپنی غلطی کا اعتراف کیا ہے۔ ماہرہ نے گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے وضاحت دی کہ وہ اور خلیل الرحمان کبھی قریبی دوست نہیں تھے، لیکن ان کا مشترکہ پروجیکٹ ’’صدقے تمہارے‘‘ ایک ایسا سفر تھا جسے دونوں نے محبت اور خلوص سے مکمل کیا۔ متنازعہ معاملے کے حوالے سے جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اس پورے تنازعے میں ان کی بھی کوئی غلطی تھی، تو ماہرہ نے بلا جھجک کہا: ’’ہاں، میں غلط تھی۔ مجھے انہیں براہِ راست پیغام دینا چاہیے تھا، بجائے اس کے کہ میں سوشل میڈیا پر...
وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی تعمیرات اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف فوری طور پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں بغیر منظور شدہ گھروں کے خلاف کارروائی کے علاوہ غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا متعلقہ افسران اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور سیٹلائٹ میپنگ کرکے ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات کو روکا جائے، اسلام آباد میں شہریوں کو عالمی معیار کی خدمات کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے متعلقہ ایس...
جون 2023 کا وہ المناک واقعہ جب ٹائٹن نامی آبدوز بحرِ اوقیانوس کی گہرائیوں میں پھٹ گئی تھی، اب ایک نئی دستاویزی فلم کی شکل میں سامنے آنے والا ہے۔ بحرِ اوقیانوس کی تاریک گہرائیوں میں تباہ ہونے والی آبدوز ’ٹائٹن‘ کی حقیقی کہانی پر مبنی نیٹ فلکس کی نئی دستاویزی فلم ’ٹائٹن: دی اوشین گیٹ ڈیزاسٹر‘ ریلیز کےلیے تیار ہے۔ یہ وہی المناک حادثہ ہے جو جون 2023 میں پیش آیا تھا، جب اوشین گیٹ کمپنی کی ذاتی ملکیت میں بنائی گئی آبدوز سمندر کی تہہ میں ٹائٹینک کے ملبے تک پہنچنے کی مہم کے دوران تباہ ہوگئی۔ اس ہولناک سانحے میں پانچ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جن میں پاکستان کے معروف صنعتکار شہزادہ داؤد...
بھارت کی جانب سے پاکستان کو عالمی سطح پر معاشی طور پر کمزور کرنے کی سازشیں ایک بار پھر بے نقاب ہو گئیں۔سفارتی ذرائع اور سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت نے نہ صرف پاکستان کے خلاف جھوٹا عالمی پروپیگنڈا شروع کیا ہے بلکہ اسے دوبارہ ایف اے ٹی ایف (فنانشل ایکشن ٹاسک فورس) کی گرے لسٹ میں شامل کروانے کی بھرپور کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کو جو ڈوزیئر پیش کیا گیا ہے، وہ بے بنیاد الزامات پر مشتمل ہے اور اس کا مقصد پاکستان پر عالمی مالیاتی دباؤ ڈال کر ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا ہے، بھارت پاکستان کی اقتصادی بحالی اور ترقی سے خائف...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے فائنل کیلئے اضافی دن رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں طوفانی بارشوں کے باعث پی ایس ایل فائنل کیلئے ایک اضافی دن رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ دونوں ٹیموں کو یکساں موقع فراہم کیا جاسکے۔ گزشتہ روز لاہور میں تیز ہواؤں کیساتھ طوفافی بارشیں ہوئی جس کے سبب گرمی کا زور ٹوٹ گیا تاہم محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائنل کے دوران بھی بارش کا امکان ہے۔ پی ایس ایل کے فائنل میں آج ہوم ٹیم لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل...
روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر مسلسل دوسرے روز بھی مہلک فضائی حملے کیے، جن میں میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔ اتوار کی صبح کیے گئے ان حملوں میں 13 افراد ہلاک اور کم از کم 18 زخمی ہو گئے، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ شہری عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ کیف کے میئر ویٹالی کلچکو نے ان حملوں کو ”بڑے پیمانے پر“ قرار دیا، جبکہ فضائی حملے کے سائرن کئی گھنٹوں تک گونجتے رہے۔ شہریوں کو رات بھر پناہ گاہوں میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ یوکرین کی فضائیہ نے بتایا کہ ڈرونز، بیلسٹک اور کروز میزائلز پر مشتمل یہ حملے کئی شہروں کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے، جن میں...
ویب ڈیسک : ایک اور پاکستانی کوہ پیماء سعد منور نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ایوریسٹ کو سر کرلیا۔ رپورٹس کے مطابق پاکستانی کوہ پیماء سعد منور نے گزشتہ روز 8 ہزار 848 میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا۔ سعد منور نے ڈاوا گیالجی شیرپا کی نگرانی میں ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا ہے۔ سعد منور اس سے قبل ماؤنٹ اکونکاگوا کو بھی سر کرنے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ پی ایس ایل 10 کا فائنل : لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج مدمقابل ہوں گے
اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد کے فیلڈ افسران چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمشنر، ڈی آئی جیز، ایس پیز اور اے سیز نے شرکت کی، وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری اور وفاقی سیکرٹری داخلہ بھی شریک ہوئے۔ دوران اجلاس اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے بغیر منظور شدہ گھروں کے...
مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی کے دوران حکومت نے ایک ہزار 500 ارب روپے کا قرض واپس کرنے کے بعد کمرشل بینکوں سے قرض لینے میں نمایاں اضافہ کیا ہے، جو مئی کے اوائل تک 2 ہزار 700 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025 میں جولائی تا دسمبر حکومت نے کمرشل بینکوں کو ایک ہزار 541 ارب روپے کا قرض واپس کیا، جو کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے مقرر کردہ مالی خسارے کی حد کے اندر رہنے کی محتاط پالیسی کی عکاسی کرتا ہے، تاکہ امدادی ادارے سے مزید مالی معاونت جاری رکھی جا سکے۔ حکومت کی جانب سے قرضوں کی واپسی کا...
پاکستان نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج جمہوریہ ازبکستان کے وزیر خارجہ سیدوف بختیور اودیلووچ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ دوطرفہ تعلقات بالخصوص ازبکستان-افغانستان-پاکستان (یو اے پی) ریلوے لائن منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیں:وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے ازبکستان کے سفیر کی ملاقات اس دوران موجودہ علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں ازبک وزیرخارجہ ازبکستان اسحاق ڈار افغانستان پاکستان ریلوے لائن وزیرخارجہ
اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)وزیرِ دفاع و رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ آصف نے بھارتی لڑکی سے محبت میں مبتلا پاکستانی نوجوان کو وارننگ دے دی۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارم ‘دی کرنٹ’ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں خواجہ آصف سے ایک پاکستانی شہری کی جانب سے سوال کیا گیا کہ ‘میں نے ایک بھارتی لڑکی سے آن لائن بات چیت شروع کی اور ہم دونوں ایک دوسرے سے محبت کرنے لگے ہیں، کیا پاک-بھارت کشیدگی کے باوجود مجھے اس رشتے کو قائم رکھنا چاہیے؟ سوال کا جواب دینے سے پہلے خواجہ آصف نے واضح کیا کہ ‘پاکستان اور بھارت کی دشمنی میری شخصیت کا حصہ ہے۔ خواجہ آصف نے پاکستانی شہری کے انوکھے سوال کا جواب دیتے ہوئے مسکرا کر...
---فائل فوٹو نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ معاشی تجربات سے نجات کے لیے قومی میثاق معیشت پر اتفاق کیا جائے۔ شکست کے بعد بھارت پاکستان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک فعال کرچکا ہے، لیاقت بلوچ لاہور سےجاری بیان میں لیاقت بلوچ نےکہا کہ امریکا، اسرائیل اور بھارت کا ایجنڈا ملت اسلامیہ کے خلاف ہے، اسرائیل اور بھارت بچوں کے بڑے دشمن ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا مطالبہ حیران کن ہے، بڑے زمینداروں کو زرعی آمدن سے ٹیکس استثنیٰ حاصل رہے گا۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تنخواہ دار طبقے نے رواں سال391 ارب روپے انکم ٹیکس دیا ہے۔
اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، خطہ پوٹھوہار، پنجاب اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں آج بھی آندھی اور بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے چند مقامات پر موسلادھار بارش یا ژالہ باری ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیا دہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سبی49، دادو، موہنجودڑو، روہڑی، لاڑکانہ، نوابشاہ 47، سکھر 46،حیدرآباد 45، ملتان 44، لاہور، فیصل آباد 41، کوئٹہ، پشاور 38 اور کراچی میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح گلگت میں 36، اسلام آباد 35 اور مظفر آباد میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ Post Views: 3
ڈیلس: شمالی ٹیکساس میں مقیم پاکستانی و کشمیری محبانِ وطن کے زیرِ اہتمام’’یومِ تشکر‘‘ کی ایک عظیم الشان تقریب ڈیلس، ٹیکساس میں منعقد ہوئی، جس میں ڈی ایف ڈبلیو کی ممتاز کمیونٹی شخصیات، سماجی رہنما اور قونصل جنرل پاکستان نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت معروف کمیونٹی لیڈر اور صدارتی تمغہ امتیاز یافتہ حفیظ خان نے کی جبکہ ہیوسٹن سے پاکستان کے قونصل جنرل آفتاب چوہدری نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں قونصل جنرل آفتاب چوہدری نے کہا کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی، بالخصوص امریکا میں بسنے والے افراد، وطن سے اپنی محبت اور افواجِ پاکستان پر اپنے اعتماد کا بھرپور اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی جارحیت کے خلاف پوری...
کراچی (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے دوست ممالک نے ہمارے حق و سچ پر مبنی بیانیہ پر ساتھ دیا، میڈیا ہائوسز اور سوشل میڈیا صارفین نے بیانیے کی جنگ میں کلیدی کردار ادا کیا۔ عطاء اللہ تارڑ نے ہفتے کو کراچی میں مسلم لیگ (ن) کی کارکن ثمینہ قاسم کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت پر پاکستان کی مسلح افواج نے بہادری، دلیری اور حکمت عملی کا ایسا مظاہرہ کیا جس سے دشمن پسپا ہوا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے پی سی بی کے سابق چیف سلیکٹر و سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کی اہلیہ اور مسلم...
کراچی (نیوز ڈیسک) وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں پاک فوج نے بڑی بہادری سے دشمن کو شکست دی۔ مراد علی شاہ نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام تین روزہ ’آرٹس المنائی فیسٹیول 2025ء‘ کے دوسرے روزخصوصی شر کت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا، فیسٹیول میں پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا جس کے احترام میں ہال میں موجود تمام لوگوں نے کھڑے ہوکر قومی ترانہ سنا، فیسٹیول میں پاک بھارت جنگ کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور پاک فوج کی کامیابی کا جشن منایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آپس میں لڑنا بند کریں ہمارے دشمن بہت ہیں، آرٹس کونسل...
حریت رہنماا کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان موجودہ تعطل نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ یہ ایک آتش فشاں ہے اور اگر اسے نظرانداز کیا گیا تو خطے میں جوہری جنگ ہو سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا پر اس وقت تک جنگ کے بادل منڈلاتے رہیں گے جب تک اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں سب سے پرانا تنازعہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل نہیں ہوتا۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آج پھر اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا ،کشمیر، خطہ پوٹھوہار، پنجاب اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چند مقامات پر موسلادھار بارش یا ژالہ باری ہو سکتی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 50ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ سبی49، دادو ، موہنجودڑو، روہڑی ،لاڑکانہ ، نوابشاہ 47، سکھر46،حیدر آباد45،ملتان44،لاہور،فیصل آباد41،کوئٹہ،پشاور38،کراچی37، گلگت36،اسلام آباد 35 اور مظفر آباد میں 33ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آندھی کی وجہ سے لاہور کے شہری کی گاڑی تباہ ہو گئی مزید :
ایلون مسک نے ہفتے کے روز ایکس کی ہفتے کے روز تکنیکی خرابی کے باعث بندش کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے آئندہ کے لیے لائحہ عمل ترتیب دینے کے وعدہ کیا ہے۔ ایکس، سابقہ ٹویٹر، ہفتے کے روز کم از کم 2 گھنٹوں کے لیے تکنیکی خرابی کی وجہ سے بند رہا جس کے بعد اس سماجی رابطے کے پلیٹ فارم کے سربراہ کو اپنے سسٹم کی ناکامی کا اعتراف کرنا پڑا۔ یہ بھی پڑھیے: ایلون مسک ایکس صارفین کو ہیش ٹیگز استعمال کرنے سے کیوں روک رہے ہیں؟ اپنی ایکس پوسٹ میں ایلون مسک نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پلیٹ فارم کی فیل آؤور رینڈنسی نظام کی ناکامی کے بعد بہتری کی ضرورت ہے، جس کا...
وفاقی دارالحکومت میں واقع ترک سفارتخانے نے ہفتہ کی شام ’ترکش کوزین ویک‘ کی مناسبت سے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا، جس میں ترکی کے بھرپور ثقافتی ورثے اور پاکستان سے اس کی گہری برادرانہ وابستگی کو اجاگر کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:ترکیے کے سفیر نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کیوں کی؟ یہ پروقار تقریب ترکی کے سفیر ڈاکٹرعرفان نذیراوغلو کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جہاں سفارتکاروں، سرکاری عہدیداروں، میڈیا نمائندگان اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ مہمانوں کی تواضع روایتی ترک کھانوں سے کی گئی، جو ذائقے اور تہذیبی ہم آہنگی کا حسین امتزاج تھے۔ تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ترک سفیر نے کہا کہ ہر سال 21 سے 27 مئی تک...
سولہ امتحانی مراکز میں ملک کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے دینی مدارس شامل ہیں، جنہوں نے اپنے طلباء و طالبات کو امتحانات میں شرکت کروائی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے امسال موسمِ گرما کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے امتحانی اوقات کو مختصر کیا گیا ہے تاکہ طلباء و طالبات کو سہولت میسر ہو اور وہ بروقت امتحانات مکمل کر کے اپنے گھروں کو روانہ ہو سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ سمیت ملک بھر میں مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے زیراہتمام سالانہ امتحانات 2025 کا آغاز مورخہ 24 مئی بروز جمعہ سے ہو چکا ہے۔ اس سال امتحانات کے انعقاد کیلئے ملک بھر میں 16 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جن...
یہ معاہدہ بھارتی سرکاری دفاعی کمپنی "گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹڈ" (GRSE) کو ایک جدید سمندری ٹگ بوٹ بنانے کے لیے جولائی 2024ء میں کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر (تقریباً 21 ملین ڈالر) کا ایک اہم دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔ یہ معاہدہ بھارتی سرکاری دفاعی کمپنی "گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹڈ" (GRSE) کو ایک جدید سمندری ٹگ بوٹ بنانے کے لیے جولائی 2024ء میں کیا گیا تھا۔ بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق بنگلہ دیش کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت نے حال ہی میں بنگلہ دیش کو ٹریڈ ٹرانس شپمنٹ کی سہولت واپس لے لی ہے، جس کے تحت...
(فیلڈ مارشل کا سیاسی قیادت کے اعزا ز میں عشائیہ) صدر وزیراعظم و دیگر کی شرکت،فیلڈ مارشل نے معرکہ حق میں سیاسی قیادت کی دور اندیشی کو سراہا، عاصم منیرنے بھارتی پروپیگنڈہ مہم کیخلاف نوجوانوں، میڈیا کے پرعزم کردار کو خراج تحسین پیش کیا شرکاء نے افواج پاکستان کی جرات و قربانی کو سراہا،جنرل عاصم منیر نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک فوج اور پاکستانی عوام کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے عشائیہ دیا، آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی جھوٹے پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے میں پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے کردار کو "فولادی دیوار” قرار دیا اور ان کی غیر معمولی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات...
بوکھلاہٹ کا شکاربھارتی وزیر خارجہ واضح جواب دینے کے بجائے گول مول باتیں کرتے نظر آئے جے شنکر کٹے ہوئے الفاظ، غیر مربوط جملے اور ہچکچاتے بیانات میں الجھ گئے،انٹرویو کی ویڈیووائرل بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو پاک بھارت کشیدگی اور پہلگام واقعے پر غیر ملکی صحافی کے سوالات نے گھما کر رکھ دیا۔بھارتی وزیر خارجہ کو ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اْس وقت سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا جب ایک غیر ملکی صحافی نے پہلگام واقعے اور پاکستان سے کشیدگی میں امریکا کے کردار پر وضاحت مانگی۔ صحافی کے براہِ راست سوالات نے جے شنکر کو ایسے گھیرے میں لیا کہ وہ واضح جواب دینے کے بجائے گول مول باتیں کرتے نظر آئے۔انٹرویو میں سب سے...
مریم نواز اس وقت ایک طاقتور وزیراعلیٰ پنجاب ہیں، ٹرانسفر، پوسٹنگ یا کوئی اور کام سب وزیراعلیٰ کی مرضی کے مطابق ہورہے ہیں۔ کچھ روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی ایز کو کہاکہ جو کام میں کام کررہی ہوں تمام لوگ اس کو اون کریں اور اس کا کریڈٹ لیں۔ یہ بھی پڑھیں پنجاب حکومت نے شادی شدہ خواتین اساتذہ کا بڑا مسئلہ حل کردیا کچھ ماہ قبل نواز شریف نے بھی پنجاب کے تمام ڈویژنز کے لیگی اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں کی تھیں جس میں ان کو یہی ہدایات دی گئی تھیں کہ اگر تجاوزات کے حوالے سے حلقوں میں انہیں تنقید کا سامنا ہے تو اپنے حلقے کے لوگوں...

بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ، بددیانتی کا بڑا الزام ٹی وی پر کئی بار دہرایا گیا: شہباز شریف
لاہور(خبرنگار)لاہور کی سیشن عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کے دعوے پر کارروائی دو جون تک ملتوی کر دی۔لاہور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج یلماز غنی نے شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی پر 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوے پر سماعت کی۔ شہباز شریف جرح کیلئے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے، سماعت سے پہلے وزیراعظم نے تمام افراد کو جنگ جیتنے کی مبارکباد دی، اس پر فاضل جج نے کہا کہ آپ کو بھی مبارک ہو، بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ یہ بہت خوشی کی بات ہے، یہ ساری قوم کی فتح ہے۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے جرح...
راولپنڈی (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے صدر مملکت اور وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کو عشائیہ دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق عشائیے میں صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزرا، سپیکر قومی اسمبلی‘ چیئرمین سینٹ‘ بڑی سیاسی جماعتوں کی سینئر قیادت صوبائی گورنرز، وزرائے اعلیٰ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور دیگر عسکری حکام نے شرکت کی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے معرکہ حق کے دوران سیاسی قیادت کی دوراندیشی اور سٹریٹیجک بصیرت پر اظہار تشکر کیا اور آپریشن ’’بْنیَان مَرصْوص‘‘ کی کامیابی میں تینوں افواج کے درمیان شاندار ہم آہنگی کو...
لاہور +اوکاڑہ(نوائے وقت رپورٹ+نامہ نگار) وزیراعلیٰ مریم نواز سے ایتھلیٹ، جرنلسٹ مونا خان اور کوچ محمد یوسف نے ملاقات کی۔ ایتھلیٹ مونا خان کو 42.2 کلو میٹر طویل لندن میراتھن 2025ء کو مکمل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ ایتھلیٹ مونا خان اورکوچ محمد یوسف نے وزیراعلیٰ کو گولڈ میڈل پیش کیا۔ مریم نواز نے ایتھلیٹ مونا خان اور کوچ محمد یوسف کو پانچ، پانچ لاکھ روپے کے چیک دئیے۔ وزیراعلیٰ نے مونا خان کی درخواست پر ٹی شرٹ پر دستخط کئے۔ مونا خان نے وزیر اعلیٰ کو سندھ کی اجرک پہنائی اور پنسل سکیچ پیش کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت خواتین کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کر رہی ہے۔ پاکستان کے ایتھلیٹس اور کھلاڑی...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) پاکستان اور آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اتفاق رائے کے لیے باہمی بات چیت کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، بات چیت کے دور میںپاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پر مکمل اتفاق رائے نہ ہوسکا، آئی ایم ایف وفد کا دورہ پاکستان مکمل ہونے پر اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستانی حکام کے ساتھ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اتفاق رائے کے لیے آنے والے دنوں میں مذاکرات جاری رہیں گے۔آئی ایم ایف وفد کا دورہ پاکستان 19 مئی کو شروع ہوا، آئی ایم ایف وفد کی قیادت نیتھن پورٹر نے کی، پاکستان کے ساتھ...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر اور اسرائیل غزہ میں بدترین جارحیت اور دہشت گردی کر رہا ہے۔ امریکی صدر پر ہرگز اعتماد نہیں کیا جا سکتا، وہ بھارت کے حامی اور غزہ میں فلسطینیوں کے قتل کے ذمہ دار ہیں۔ پاک فوج اور ائیر فورس نے جس طرح بھارت کے خلاف مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا ہے اسی طرح اسرائیل کے خلاف بھی عملی اقدامات کیے جائیں۔ جماعت اسلامی شعبہ میڈیکل کے تحت 31مئی کو اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی میں ’’ڈاکٹروں کا مارچ‘‘ ہو گا، یکم جون کو حیدر آباد میں عظیم الشان و تاریخی’’بھارت و اسرائیل مردہ باد جلسہ عام‘‘کیا جائے...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر آبی ذخائر معین وٹو نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنا عالمی قوانین کی صریحاًخلاف ورزی ہے، پاکستان اپنے آبی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور تمام دستیاب فورمز پر اس معاملے کو اٹھایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں''انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ '' کے زیراہتمام ''بھارت کی پاکستان کے پانی پر جارحیت، کیا جنگ کے بادل ابھی بھی منڈلا رہے ہیں، نتائج اور آگے کا راستہ''کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری، سینئر صحافی سہیل وڑائچ ، مجیب الرحمن شامی،...
اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کا دروازہ کھلتا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، پاک فوج کا اعلانیہ موقف ہے کہ ہمارا کام سیاستدانوں سے سیاسی مذاکرات کرنا نہیں، بانی پی ٹی آئی جس انجام سے دو چار ہیں اس کا راستہ انہوں نے خود چنا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کے دروازے پر دستک دے دے کر پی ٹی آئی کے ہاتھ زخمی ہوگئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی سے بات چیت نہیں کررہی تو ہم کیا کریں۔ان کا کہنا ہے کہ پاک فوج کا اعلانیہ موقف ہے کہ ہمارا کام سیاستدانوں سے سیاسی مذاکرات کرنا...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے ملکی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر مسلح افواج کے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جائیگا جبکہ عوام کو بھی ریلیف دیں گے۔ بجٹ کے حوالے سے سیکرٹری جنرل آئی ای پی امیر ضمیر کی قیادت میں وفد کی وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال سے ملاقات ہوئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) حکومتی اقدامات سے مطمئن ہو گیا ہے، بجٹ پر آئی ایم ایف کا کوئی دباؤ نہیں ہے، عوام کو ریلیف دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں تاخیر وزیراعظم کے بیرون ملک دورے کی وجہ سے ہوئی، اسکے علاوہ عید بھی ہے۔احسن اقبال کا...
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی کوہ پیما نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ایورسٹ کو سر کر لیا۔پاکستانی کوہ پیما سعد منور نے گزشتہ صبح 8 ہزار 848 میٹر بلند مائونٹ ایورسٹ کو سر کیا ہے۔سعد منور اس سے قبل مائونٹ اکونکاگوا کو بھی سر کر چکے ہیں۔پاکستانی کوہ پیما سعد منور نے ڈاوا گیالجی شیرپا کی نگرانی میں مائونٹ ایورسٹ کو سر کیا ہے۔

پاک افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اس کے جنگی جنون کو خاک میں ملا دیا، صدر آزاد کشمیر
وفد سے ملاقات میں بیرسٹر سلطان کا کہنا تھا کہ بھارت ایک بزدل دشمن ہے جس نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا اور معصوم لوگوں کو رات کی تاریکی میں شہید کیا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے جنگی جارحیت کرتے ہوئے پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی کی اور حملہ آور ہوا۔ ہماری پاک افواج نے بھارت کی اس جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور اُس کے جنگی جنون کو خاک میں ملایا۔ ہم پاک افواج کی اس کامیابی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں...
سیمینار میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے پر زور دیا گیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو درپیش سیاسی اور انسانی مسائل کو اجاگر کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے شہر باغ میں ایشین ریسورس فورم کشمیر نے آل پرائیویٹ سکول اینڈ کالج ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ایک سمینار کا انعقاد کیا جس میں بھارت سے مقبوضہ جموں و کشمیر سے اپنی افواج نکالنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ”بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز، آزاد جموں و کشمیر کا ردعمل” کے عنوان سے سیمینار میں مقامی اسکولوں اور کالجوں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔سیمینار میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے...
معروف پاکستانی گلوکار حسن رحیم کی وائرل شادی کی تصویر کی حقیقت سامنے آگئی۔ حسن رحیم نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی شادی سے متعلق تصویر کی حقیقت واضح کر دی ہے۔ اس تصویر میں انہیں دولہے کے لباس میں ایک دلہن کے ساتھ دیکھا گیا تھا، جس سے مداحوں میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں کہ شاید انہوں نے خاموشی سے شادی کر لی ہے۔ تاہم اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ تصویر دراصل اُن کے نئے میوزک ویڈیو ’میموریز‘ کے پروموشنل مواد کا حصہ تھی۔ اس گانے میں ان کے ساتھ سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والی جوڑی جسٹن بیبیز نے بھی شرکت کی ہے۔ A post shared by...
اسلام آباد: معروف ٹیکس مشاورتی فرم ٹولا ایسوسی ایٹس نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ کے لیے حکومت کو سفارشات پیش کی ہیں، جن میں تمام تاجروں پر 1% کم از کم انکم ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ یہ اقدام تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور محصولات میں اضافہ کرنے کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ ٹولا ایسوسی ایٹس کے مطابق، موجودہ "تاجر دوست اسکیم" مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے، جس کے تحت صرف 4 ملین روپے جمع کیے جا سکے، جبکہ تنخواہ دار طبقے نے اسی مدت میں 437 ارب روپے کا ٹیکس ادا کیا۔ مزید پڑھیں: آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں پاور سیکٹر...
حکومت نے کہا ہے بلوچستان کے ضلع خضدار میں دہشت گرد حملے کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس دہشت گردی میں فتنۃ الہندوستان ملوث ہے۔ اور یہ دہشت گردی ’’ را‘‘ کی سرپرستی میںکی گئی ہے۔ حکومت فتنۃ الہندوستان کے خلاف ضرب عضب جیسا آپریشن کرنے کی تیاری کر رہی ہے تاہم فی الوقت انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری رہیں گے۔ اس بات کا اعلان پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وفاقی سیکرٹر ی داخلہ خرم آغا کی مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا گیا ہے ۔وفاقی سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا نے فتنۃ الہندوستان کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جیسے سانحہ اے پی ایس کے بعد...
اسلام ٹائمز: کرم کے مسئلہ پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے کردار پر روشنی ڈالی جائے تو اس حوالے سے انکی خدمات ناقابل فراموش رہی ہیں۔ انہوں نے بحیثیت سینیٹر ایوان بالا میں ضلع کرم کا مقدمہ بہترین انداز میں پیش کیا، انہوں نے اس مسئلہ کو فرقہ وارانہ مسئلہ بنانے کی تمام تر کوششوں کا قلع قمع کیا۔ وہ انتہائی مخدوش حالات کے دوران سفیر امن بن کر ایک پارلیمانی وفد لیکر کرم پہنچے، انہوں نے بلاتفریق اہل تشیع کے ساتھ ساتھ مظلوم اہلسنت کے درد کو نہ صرف سنا بلکہ اسے محسوس کرتے ہوئے اپنے ہر قسمی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ خصوصی رپورٹ ضلع کرم کی سرزمین طویل...
جنگ کس قدر مہلک اور ہولناک ہوتی ہے، اس کا تذکرہ تاریخ میں جا بجا ملتا ہے۔ گزشتہ صدی میں پہلی جنگ عظیم کے دوران لاکھوں لوگ مارے گئے۔ دنیا میں بڑی طاقتوں کا توازن اور نقشہ بدل گیا۔ اس کے باوجود دوسری جنگ عظیم کا راستہ نہ رک سکا۔ دوسری جنگ عظیم پہلی جنگ عظیم سے زیادہ ہولناک ثابت ہوئی… گزرتے زمانے کے ساتھ انسان نے جہاں بہت سی دیگر ٹیکنالوجیز میں ترقی کی، وہیں اسلحہ سازی کی دوڑ میں حیران کن جدتیں پیدا کی ہیں۔ خدا نہ کرے اگر ان میں سے کچھ ہولناک ہتھیار چلنے یا چلانے کی نوبت آ جائے تو خدا جانے انسانوں پر کیا قہر نازل ہو! حالیہ پاک بھارت جنگ میں دنیا نے...
خاکہ نگاری شخصیت کی عکاسی کا فن ہے، اس میں انسان کی پوری شخصیت کی جیتی جاگتی اور چلتی پھرتی تصویر قاری کی نگاہوں کے سامنے جلوہ گر ہو جاتی ہے، خاکہ ہو بہو تصویر جیسا ہے، اسے ویسے ہی پیش کرنے کا نام ہے، اسے قلمی تصویرکا نام بھی دیا جاتا ہے، یعنی لفظوں سے تصویر تراشنے کا نام خاکہ نگاری ہے مگر خاکہ نگاری محض لفظوں سے تصویر تراشنے کا نام ہی نہیں ہے بلکہ اس کے کچھ فنی امور بھی ہیں جن کو سامنے رکھنا ضروری ہوتا ہے، اگر ان کو سامنے نہ رکھا جائے تو پھر ’’خاکہ‘‘ خاکہ نہیں رہے گا۔ اس کی اولین شرط یہ ہے کہ خاکہ دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ حقیقت کے...
سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ ڈش واشر میں پلاسٹک کی اشیاء کو دھونا ڈیمینشیا کے خطرات بڑھا سکتا ہے۔ تازہ ترین تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈش واشنگ مشین میں پلاسٹک کی پلیٹ، پیالے، کپ اور دیگر برتن دھونے سے زہریلے مائیکرو پلاسٹکس خارج ہوتے ہیں جو دیگر برتنوں کو آلودہ کر سکتے ہیں۔ مائیکرو پلاسٹک اتنے باریک ہوتے ہیں جو باآسانی جسم کی حیاتیاتی حدود کو تجاوز کر جاتے ہیں جس سے انسانی صحت کے حوالے سے ممکنہ خطرات ظاہر ہوتے ہیں۔ ان ذرات کے صرف ڈیمینشیا سے ہی نہیں بلکہ کینسر، قلبی مرض اور بانجھ پن سے بھی تعلق رکھتے ہیں۔ تحقیق میں معلوم ہوا کہ ڈش واشر کا ایک سائیکل پلاسٹک کے...
ترک صدر طیب اردوان سے شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے استنبول میں ایک ملاقات کی جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے امریکی پابندیوں کے خاتمے کو حصلہ افزا قرار دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے عبوری صدر احمد الشرع غیرمتوقع اور اچانک استنبول دورے پر پہنچ گئے۔ جہاں شامی صدر کی ترک صدر سے دو بدو ملاقات ہوئی۔ یہ دورہ اُس کیا گیا جب حال ہی امریکی صدر نے شام پر عائد اقتصادی پابندیاں ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔ ملاقات میں ترک انٹیلیجنس ایجنسی (MİT) کے سربراہ ابراہیم کالن، وزیر خارجہ حکان فدان، وزیر دفاع یشار گولر، اور شامی وزیر خارجہ اسد حسن شیبانی بھی شریک تھے۔ ترک صدر نے اس موقع پر یورپی یونین اور امریکا کی جانب...

اسلام اباد میں میٹرو بس سروس کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، ترجمان سی ڈی اے کی اضافے کی تردید
اسلام اباد میں میٹرو بس سروس کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، ترجمان سی ڈی اے کی اضافے کی تردید WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز اسلام اباد(سب نیوز )وفاقی ترقیاتی ادارے کے ترجمان نے اسلام اباد میں میٹرو بسوں کے کرایوں میں اضافے کی تردید کی ہے ترجمان کے مطابق اورنج بلیوز گرین اور الیکٹرک بسوں کا کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ترجمان کے مطابق اس حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں اور بسوں کے کرائم سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جعلی ہے روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپشاور بی آر...
یوکرین اور روس کے درمیان مزید 307 قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا ہے، یہ تبادلہ روس کی جانب سے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بڑے حملے کے چند گھنٹے بعد ہوا ہے، جس میں کم از کم 15 افراد زخمی ہوئے۔ روسی وزارت دفاع نے روسی قیدیوں کی رہائی کی تصدیق کی جبکہ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے بھی یوکرینی فوجیوں کے وطن واپس پہنچنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے مزید قیدیوں کے تبادلے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ترکیہ انٹیلیجینس کی زیر نگرانی روسی اور امریکی قیدیوں کا تاریخی تبادلہ روس اور یوکرین کے درمیان گزشتہ روز 390 قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا تھا۔ دوسری جانب یوکرین کے حکام کا کہنا ہے کہ جمعے...
انڈیا کو شکست دینے والی افواج کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے فائنل میں پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان فائنل میچ کی اننگز کے وقفے میں خصوصی تقریب منعقد ہوگی۔ اس سے قبل آرمی اور فضائیہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا جا چکا ہے۔ شائقین فائنل کی ٹکٹیں pcb.tcs.com.pk سے حاصل کر سکتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں مئی کے ماہ میں شدید گرمی کا 16 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات نمایاں طور پر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ جس سے غیر متوقع سیلاب، بارشیں اور شدید گرمی کا سامنا ہے۔ عرب ممالک بھی ان موسمی تغیرات کے اثرات کا سامنا کر رہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں گرمی کا 16سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ موسمیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ یو اے ای میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ریاست العین کے قصبے سویحان میں ریکارڈ کیا گیا جو کہ51 اعشاریہ 6 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ اسی طرح ابوظبی میں بھی درجہ حرارت 50 اعشاریہ 4 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے کے باعث غضب کی گرمی پڑ رہی تھی۔ اماراتی موسمیاتی ادارے...
گورنر پنجاب نے صدر مملکت کا لاہور ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔ صدرمملکت کل لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل میچ میں شرکت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف زرداری 3 روزہ دورے پر اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے صدر آصف علی زرداری کا لاہور ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔ صدر آصف زرداری کل لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل میچ میں شرکت کریں گے، صدر آصف زرداری سے پیپلزپارٹی پنجاب کے راہنما ملاقاتیں بھی کریں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کو طاقتور بنانے کا کریڈٹ خود کو دے دیا۔ ’ ویسٹ پوائنٹ کیڈٹس ‘ کے کانووکیشن میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہماری فوج دنیا کی سب سے بڑی اور طاقتور فوج ہے، فوج کو دوبارہ منظم کریں گےاور جدید ہتھیاروں سے لیس کریں گے، امریکا کا سہنری دور واپس لائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے 175 ارب ڈالرز کے ‘گولڈن ڈوم’ دفاعی منصوبے کا اعلان کردیا، یہ منصوبہ مختلف کیوں ہے؟ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کا قطر، سعودی عرب اور یواے ای کا دورہ شاندار رہا، انہوں نے کہا کہ تینوں ملکوں کے رہنما بہترین ہیں،ان سے اچھی ملاقات رہی۔ امریکی صدر نے ویسٹ پوائنٹ...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 24 مئی 2025ء ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم نہ صرف عدلیہ پر حملہ ہے، کسی کو بھی کسی کرنل کے سامنے پیش کیا جا سکتا ہے، یہ معاملہ پی ٹی آئی یا عمران خان کا نہیں پوری قوم کا معاملہ ہے۔ انہوں نے آج یہاں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے جو فیصلہ مخصوص نشستوں کا تحریک انصاف کو دینے کا کیا تھا اس کے خلاف ریویو کی درخواست تاریخ کی پہلی ریویو کی درخواست ہے جس میں فیصلہ لکھنے والے جج شامل نہیں ان کو شامل نہ کرنے کی واحد وجہ اس فیصلے کو...
ہادی مطر نے کھڑے ہو کر بھری عدالت میں آزادیٔ اظہار رائے پر گفتگو کرتے ہوئے سلمان رشدی کو منافق قرار دیا۔ قیدی کے لباس میں ملبوس ہادی نے عدالت میں چیختے ہوئے کہا کہ یہ سلمان رشدی دوسرے لوگوں کی بے عزتی کرنا چاہتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیویارک میں ایک پروگرام کے دوران اسٹیج پر چڑھ کر ملعون سلمان رشدی پر چاقو سے حملہ کرنے والے ہادی مطر کو مجموعی طور پر 32 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 27 سالہ نوجوان نے 2022 کو یہ حملہ اتنا اچانک اور چابک دستی کیا تھا کہ سیکیورٹی اہلکار ایک لمحے کے لیے دم بخود رہ گئے۔ اس دوران نوجوان نے ملعون سلمان رشدی...
بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے ملک میں سیاسی ہلچل اور فوجی دباؤ کے پیش نظر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق محمد یونس کی جانب سے مستعفی ہونے کا اعلان بنگلادیش نیشلسٹ پارٹی کی حکومت مخالف احتجاج ریلی کے بعد سامنے آیا ہے۔ بنگلادیش نیشلسٹ پارٹی نے عبوری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات کے لیے تاریخ کا جلد از جلد اعلان کیا جائے۔ تاہم عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کا مؤقف تھا کہ جب تک الیکشن سسٹم کی خامیوں کو دور اور ووٹرز لسٹ کو درست نہ کرلیا جائے، شفاف انتخاب کا انعقاد ممکن نہیں۔ عبوری سربراہ محمد یونس نے الیکشن کا شیڈول دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیرخارجہ جیہون بائراموف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آج آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بائراموف سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیرخارجہ نے گفتگو کے دوران دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ آذربائیجان سے متعلق معاملات بھی زیر غور لائے اور دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا...
—فیس بک ویڈیو گریب فیصل آباد کے چک جھمرہ میں گزشتہ روز نوجوان کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔ یہ بھی پڑھیے سوشل میڈیا پر تنقید کرنے پر 2 نوجوان قتل، 3 افراد زخمی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح ملزمان نے ڈیرے میں داخل ہو کر نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔پولیس کے ترجمان کے مطابق نوجوان کے قتل کا مقدمہ 6 نامزد اور 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔ترجمان فیصل آباد پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول کو مقدمے بازی کی رنجش پر قتل کیا گیا ہے۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایچ ای سی کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے اپنی برطرفی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے نوکری سے برخاست کیے جانے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ درخواست پیر کے روز سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے، جس پر جسٹس راجہ انعام امین منھاس سماعت کریں گے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ انہیں ایچ ای سی میں ان کے عہدے پر بحال کیا جائے۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم نے معروف قانون دان عمران شفیق ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کی ہے۔ یاد رہے کہ ایچ ای سی نے حال ہی میں ڈاکٹر ضیاء...
اسٹارز نے کانکرز کو 42 رنز سے شکست دے کر قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے فائنل میں اسٹارز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 135 رنز بنائے۔ثنا عروج 44 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں ۔حورینہ سجاد نے 23 رنز اسکور کیے، نشرہ سندھو اور ماہ نور آفتاب نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں کانکررز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 19.4 اوورز میں 93 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ دعا ماجد نے 29 رنز کے ساتھ مزاحمت کی،انوشا ناصر نے 14 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ وحیدہ اختر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔انوشا ناصر اور ثنا عروج پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔ کانکرز کی...
بھارتی پولیس نے ریاست گجرات کے علاقے رن آف کچھ سے طبی رضاکار کو پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کے اینٹی ٹیرارزم اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے رن آف کچھ میں متعدد طبی خدمات ادا کرنے والے رضاکار 28 سالہ سہا دیو سنگھ گوہل کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے احمد آباد منتقل کردیا۔ گرفتار کیے گئے طبی رضاکار سے تحویل میں لیے گئے فون کو فرانزک تفتیش کے لیے بھیج دیا گیا۔ بھاری پولیس نے دعویٰ کیا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے پاکستان کے لیے جاسوسی کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے پاکستان کو بھارت کی حساس تنصیبات کی...
لاہور میں آل پاکستان وکلا کنونشن کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سمیت تمام سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار کے آل پاکستان وکلا کنونشن کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے، تمام مسائل کا حل گفت و شنید کے ذریعے نکالا جائے اور طاقت سے گریز کیا جائے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ تمام سیاسی کارکنوں کو ماورائے آئین و قانون مسنگ کیا گیا انہیں فوری طور پر منظر عام پر لایا جائے۔ مزید کہا گیا ’پاکستان الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) میں حالیہ ترمیم کی شدید مذمت...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاک افواج نے جب فرانسیسی طیارے اور اسرائیلی ڈرونز گرائے تو امریکا شاید اپنی مٹی پلید ہونے سے بچنے کیلیے ثالثی کیلیے کودا۔ کراچی کے آرٹس کونسل میں معقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مجھے یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ جب بھارت جارحیت کررہا تھا تو امریکا نے اسے پاکستان اور بھارت کا آپسی مسئلہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دس مئی کو بھارت نے پھر حملہ کیا تو پاکستان نے رسپانس دینے کا فیصلہ کیا، پاک فوج نے اجازت طلب کی اور ہماری افواج پاکستان نے بھرپور جواب دیا اور جس جس جگہ سے انہوں نے حملہ کیا پاکستان نے صرف انہی...
امریکا اپنی مٹی پلید ہونے سے بچنے کیلیے جنگ بندی کیلیے میدان میں آیا، وزیراعلی سندھ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاک افواج نے جب فرانسیسی طیارے اور اسرائیلی ڈرونز گرائے تو امریکا شاید اپنی مٹی پلید ہونے سے بچنے کیلیے ثالثی کیلیے کودا۔کراچی کے آرٹس کونسل میں معقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ مجھے یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ جب بھارت جارحیت کررہا تھا تو امریکا نے اسے پاکستان اور بھارت کا آپسی مسئلہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دس مئی کو بھارت نے پھر حملہ کیا تو پاکستان نے رسپانس دینے کا فیصلہ کیا،...