اسلام آباد میں سفارتی محاذ گرم ، دفتر خارجہ میں ہنگامی بیٹھک ،پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈے کا پول غیر ملکی سفیروں کے سامنے کھول دیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
اسلام آباد (رضوان عباسی سے)اسلام آباد میں دفتر خارجہ میں ایک اہم اور ہنگامی اجلاس ہوا جس میں پاکستان میں تعینات مختلف ممالک کے سفیروں اور سفارتی نمائندوں کو پاہلگام حملے کے بعد کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کی صدارت سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی۔
سیکریٹری خارجہ نے شرکاء کو قومی سلامتی کمیٹی کے حالیہ اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یہ الزامات محض سیاسی مقاصد کے لیے گھڑے گئے ہیں۔
آمنہ بلوچ نے خبردار کیا کہ بھارت دہشت گردی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے تاکہ اپنے داخلی مسائل سے توجہ ہٹائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ایسے اشتعال انگیز اقدامات سے نہ صرف خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے بلکہ یہ صورتحال کسی بڑے تصادم کو جنم دے سکتی ہے۔
سیکریٹری خارجہ نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا اور اگر بھارت کی جانب سے کوئی جارحانہ قدم اٹھایا گیا تو پاکستان بھرپور اور مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
دفتر خارجہ کے اس اہم اجلاس کو سفارتی حلقوں میں خاص اہمیت دی جا رہی ہے اور اسے پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر وضاحت اور بھارتی بیانیے کے توڑ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔#
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت میں ہونے والے احتجاج میں شامل ایک بھارتی طالبہ اپنی ہی حکومت کے مؤقف پر سوالات اٹھاتے ہوئے سخت تنقید کرتی نظر آ رہی ہے۔ ویڈیو میں طالبہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی رافیل طیارے گرائے اور بھارتی فوجیوں کو بھی مارا ہے تاہم اس وقت بھارتی حکومت نے ان تمام دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔
Array koi baat nahi it's ok pic.twitter.com/ZwimtIcx4a
— iffi (@iffiViews) July 22, 2026
طالبہ ویڈیو میں کہتی ہے کہ اب اگر ایک سال بعد حکومت خود یہ تسلیم کر رہی ہے کہ اس دوران چھ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے تو اس سے عالمی سطح پر یہی تاثر جائے گا کہ پاکستان کے دعوے درست تھے۔ اس صورتحال نے بھارتی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے آخر میں وہ یہ بھی کہتی ہے کہ اس کے بعد پاکستان کے سامنے بھی ہماری عزت نہیں رہی۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیگر دعوے بھی درست تھے جبکہ کچھ صارفین نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے حقائق چھپانے اور متضاد بیانات دینے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈین آرمی بھارتی طیارے پاک آرمی پاک فوج پاکستانی فوج رافیل ویڈیو وائرل