بدین: ریجنل ڈائریکٹر محتسب بدین کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بدین (نمائندہ جسارت ) ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب بدین عبدالوہاب میمن نے ڈسٹرکٹ جیل بدین کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے قیدیوں کو فراہم کی جانے والی خوراک، صاف پانی، طبی سہولیات اور دیگر بنیادی ضروریات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے قیدیوں سے ان کے مقدمات کے حوالے سے عدالتوں میں زیرِ سماعت تفصیلات بھی معلوم کیں اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر نے جیل سپرنٹنڈنٹ مظہر علی بیہن کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کے ساتھ جیل کے قواعد و ضوابط کے مطابق حسن سلوک روا رکھا جائے اور انسانی حقوق کا مکمل احترام کیا جائے۔ انہوں نے مزید زور دیا کہ جیلوں کو قیدیوں کے لیے اصلاحی مراکز بنایا جائے اور ان کی زندگی بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں تاکہ وہ رہائی کے بعد معاشرے کے مفید شہری بن سکیں ریجنل ڈائریکٹر نے جیل کے لیے ایمبولینس کی عدم دستیابی، قیدیوں کی تعلیم کے لیے اساتذہ کی کمی، پینے کے صاف پانی کی قلت اور ملاقات کی ناقص سہولت کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکموں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے خطوط لکھے جائیں گے۔ منشیات کے عادی قیدیوں کے علاج کے لیے ری ہیبلیٹیشن سینٹر سے مدد لینے کے حوالے سے بھی خط ارسال کیا جائے گا ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ نے ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالغفار کھوسہ کو ہدایت کی کہ قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لیے این جی اوز کی مدد حاصل کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تنظیمیں نہ صرف غریب قیدیوں کی مدد کر سکتی ہیں بلکہ انہیں قانونی معاونت کے لیے وکلاء بھی فراہم کر سکتی ہیں جیل سپرنٹنڈنٹ مظہر علی بیہن نے جیل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ جیل 2005 میں 250 قیدیوں کی گنجائش کے لیے قائم کی گئی تھی، لیکن اس وقت یہاں 886 قیدی موجود ہیں، جن میں سے 48 قیدیوں کی عمر 24 سال سے کم ہے۔ قیدیوں کو جیل کے طے شدہ مینو کے مطابق خوراک فراہم کی جاتی ہے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ریجنل ڈائریکٹر قیدیوں کی جیل کے
پڑھیں:
کراچی:آباد کے سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید وفد کے ہمراہ کے ڈی اے کے ڈائریکٹر آصف صدیقی سے ملاقات کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار