ڈائریکٹر مہرین جبار نے شوبز انڈسٹری میں ادائیگیوں کے مسائل پر خاموشی توڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
معروف پاکستانی ڈرامہ اور فلم ڈائریکٹر مہرین جبار نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں ادائیگیوں کے مسائل کا انکشاف کردیا۔
مہرین جبار نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں ڈرامہ انڈسٹری میں پیش آنے والے ادائیگیوں کے مسائل پر روشنی ڈالی۔
مہرین جبار جنہوں نے دام، ایک جھوٹی لو اسٹوری، جیکسن ہائٹس اور دوراہا جیسے کامیاب ڈرامے ڈائریکٹ کیے ہیں، ان دنوں ایک نئے ڈرامے پر کام کر رہی ہیں جس میں عدیل حسین، شجاع اسد اور حاجرا یامین شامل ہیں۔
انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری نے کافی ترقی کی ہے، تاہم پیشہ ورانہ رویوں کی کمی اب بھی ایک بڑا مسئلہ ہے، خاص طور پر ادائیگیوں کے معاملے میں جو کہ سب سے اہم مسئلہ ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں بیشتر پروڈکشن ہاؤسز وقت پر ادائیگیاں نہیں کرتے، اور فنکاروں، ہدایتکاروں حتیٰ کہ اسپاٹ بوائز کو بھی بار بار اپنی تنخواہ کا تقاضا کرنا پڑتا ہے، جیسے کہ وہ کسی سے خیرات مانگ رہے ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تکنیکی عملے کی تنخواہیں نہایت کم ہیں اور پروڈکشنز اخراجات کم رکھنے کے لیے اسی حکمتِ عملی پر چلتی ہیں۔ مہرین جبار نے کہا کہ یہ صورتحال بہت پریشان کن ہے اور اسے بدلنا نہایت ضروری ہے کیونکہ اب مہنگائی کا دور ہے جس میں ہر شخص کیلئے اخراجات پورے کرنا مشکل ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: ادائیگیوں کے
پڑھیں:
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کیلئے رومان رئیس پاکستانی اسکواڈ میں شامل
کراچی:پاکستان چیمپئنز نے لیفٹ آرم پیسر رومان رئیس کو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) 2025 کے لیے اپنے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ یہ ایونٹ رواں ماہ برمنگھم میں منعقد ہوگا۔
فرنچائز نے اتوار کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 33 سالہ فاسٹ بولر کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔
View this post on InstagramA post shared by Pakistan Champions ???????? (@wclpakistanchampions)
رومان رئیس نے بھی اس موقع پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے 2017 چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کی یاد تازہ کردی۔
انہوں نے لکھا کہ "حفیظ بھائی، شعیب بھائی، میڈی، وہاب بھائی اور سیفی بھائی — اگر سب چیمپئنز ٹرافی 2017 والے اکٹھے ہو رہے ہیں، تو کیا میں بھی کٹ بیگ نکال لوں؟"۔
رومان رئیس نے اپنے کیریئر میں 128 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں جن میں انہوں نے 131 وکٹیں حاصل کیں، اوسط 24.61 اور اکانومی ریٹ 7.53 رہا۔
انہوں نے 8 ٹی 20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی جس میں انکی 8 وکٹیں ہیں۔
یاد رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں پاکستان چیمپئنز نے سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ کو ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم کا کپتان مقرر کیا تھا۔ اس لیگ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ریٹائرڈ اسٹارز شرکت کریں گے۔
ٹورنامنٹ کا آغاز 18 جولائی کو ہوگا، جہاں پاکستان چیمپئنز انگلینڈ چیمپئنز کے مدمقابل آئیں گے۔
شائقین کرکٹ کو سب سے زیادہ جس مقابلے کا انتظار ہے وہ پاک بھارت ٹاکرا ہے جو 20 جولائی کو تاریخی ایجبسٹن اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔