پانی کی بندش کا اقدام جنگ کے مترادف ہو گا، پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا،سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہندوستان کا غیرذمہ دارانہ اقدام ہے،پانی کی بندش کا اقدام جنگ کے مترادف ہو گا ، بھارت نے پانی روکا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ بھارتی اقدامات سے دو قومی نظریے پر مہر ثبت کردی،بھارتی شہریوں کے ویزے فوری طور پر منسوخ کردیئے گئے ہیں،سارک سکیم کے تحت بھارتیوں کے تمام ویزے معطل کردیئے،سکھ یاتری معطلی سے مستثنیٰ ہیں،ترجمان کا مزید کہناتھا کہ بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے عملے میں بھی کمی لائی جائے گی،بھارتی ہائی کمیشن کے سٹاف کی تعداد کم کرکے 30کردی گئی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا ماتحت عدالتوں میں سائلین کو مکمل سہولیات فراہمی کا حکم
شفقت علی خان کاکہناتھا کہ واہگہ بارڈر پر ہر قسم کی آمدورفت بند کردی گئی،پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کیلئے بند کردی گئی،ان کاکہناتھا کہ بھارت کے رویے سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے،بھارت کے رویے سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان کا اندیشہ ہے،پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ کا 2روزہ دورہ کیا،متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم نے پاکستان کا دورہ کیا، فریقین نے دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا،ترجمان کا مزید کہناتھا کہ روانڈا کے وزیر خارجہ نے بھی پاکستان کا اہم دورہ کیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے افغانستان کا اہم دورہ کیا۔
والدہ کی خواہش پر دولہا ہیلی کاپٹر میں دلہن گھر لے کر پہنچ گیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی تھائی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اظہار اطمینان
—فائل فوٹوترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ سے نیویارک میں ملاقات کی، ملاقات اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں پاکستان کی صدارت کے دوران ہوئی۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر دونوں رہنماؤں نے اظہار اطمینان کیا اور ثقافتی و پارلیمانی روابط، عوامی سطح کے روابط، تجارت اور سیاحت پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان کے مطابق ملاقات میں خوراک، ماہی گیری، دفاع اور علاقائی روابط میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ سمیت عالمی فورمز پر تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق تھائی وزیر خارجہ نے پاکستان کو سلامتی کونسل کی صدارت پر مبارک باد پیش کی جبکہ پاکستان نے اقوام متحدہ میں خدمات پر تھائی وزیر خارجہ سے اظہار تحسین کیا۔