راولپنڈی میں ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، مریم نواز سے ایتھوپیئن سفیر کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز راولپنڈی شہر پہنچ گئیں۔ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے دورے کیے۔ وزیر اعلیٰ نے راولپنڈی کی تاریخ کے سب سے بڑے پراجیکٹ کی 31مئی تک متوقع تکمیل پر اظہار مسرت کیا اور انتظامیہ کو شاباش دی۔ مریم نواز نے راولپنڈی جی پی او انڈر پاس اور محمد نوازشریف فلائی اوور پراجیکٹ کے تعمیراتی معیار کا جائزہ لیا اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ بھی کیا۔ وزیراعلیٰ نے ہاتھ ہلا کر پراجیکٹ پر کام کرنے والے مزدوروں کی گرم جوشی کا جواب دیا۔ تعمیراتی معیار کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی اور روڈز کے اطراف میں دورویہ درخت لگانے کا حکم دیا۔ راولپنڈی کے مال روڈ کو سگنل فری بنانے کے لئے مزید دو انڈر پاسز بنائے جائیں گے۔ انڈر پاس سے روزانہ دو لاکھ گاڑیاں با آسانی گزر سکیں گی۔ انڈر پاس بننے سے اے ایف آئی سی اور ایم ایچ کے مریضوں کو سڑک عبور کرنے میں آسانی ہوگی۔ محمد نوازشریف فلائی اوور 2.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایتھوپیا کے فلائی اوور مریم نواز انڈر پاس
پڑھیں:
وزیر داخلہ کا ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس کا دورہ
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آباد کے 2 میگا پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز۔ ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا مجموعی طور پر 60 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔ فلائی اوور دسمبر کے اوائل میں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔ شاہین چوک انڈر پاس بھی ایک ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے دونوں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلائی اوور کی تکمیل سے جی ٹی روڈ سے مسافر سگنل فری ٹی چوک فلائی اوور منصوبے سے ٹریفک کے بہاؤ میں نمایاں بہتری آئے گی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ شاہین چوک انڈر پاس پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کی رفتار میں مزید تیزی لائی جائے۔ منصوبے پر بیک وقت 24/7 کام جاری رکھا جائے۔