جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کو 35 یوم کی دی گئی ڈیڈ لائن کے مطابق مکمل کیا جائے، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا
اشاعت کی تاریخ: 24th, April 2025 GMT
جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کو 35 یوم کی دی گئی ڈیڈ لائن کے مطابق مکمل کیا جائے، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)زیر تعمیر جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس کو 35 یوم کی ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے کیلئے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا دورہ ، چیئرمین سی ڈی اے نے ممبر انجینئرنگ اور متعلقہ افسران کے ساتھ منصوبے پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، متعلقہ افسران سمیت کنٹریکٹرز اور کنسلٹنٹس کی جاری تعمیراتی سرگرمیوں کے حوالے سے چیئرمین سی ڈی اے کو بریفننگ ۔
چیئرمین سی ڈٰ ی اے نے ہدایت کی کہ جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کو 35 یوم کی دی گئی ڈیڈ لائن کے مطابق مکمل کیا جائے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کے تمام حصوں پر بیک وقت تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، منصوبے میں حائل سروس لائنز کی منتقلی کا عمل تیزی سے جاری ہے،منصوبہ 479 میڑ طویل لمبائی پر مشتمل ہے، اسے 3 ٹریفک لینز کس ایڈجسٹ کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے،ملحقہ پل کو کشادہ کرنا بھی اس منصوبے کا حصہ ہے اور دونوں اطراف میں 2 لینز کا اضافہ بھی کیا جائے گا، منصوبے سے ملحقہ چاروں سلپ روڈز کو بھی کشادہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں میں حائل تمام رکاوٹوں کو فوری دور کیا جائے، منصوبے پر 24/7 تعمیراتی کام کو یقینی بنایا جائے، منصوبوں کے مختلف حصوں پر بیک وقت تعمیراتی کام کو یقینی بنا کر رفتار کو مزید تیز کیا جائے، تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران شہریوں کیلئے بہترین متبادل ٹریفک پلان مرتب کیا جائے۔
چیئرمین سی ڈی اے کی کنسلٹنٹس اور ریزیڈنٹ انجینئرز کو سائٹ پر تعمیراتی کاموں کے اعلی معیار اور بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں کے اعلی معیار اور رفتار میں کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا،منصوبے کی تکمیل سے وقت کے ساتھ ساتھ ایندھن کی بچت بھی ہوگی، نیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ اسلام آباد تا مری تک سیاحوں کو سگنل فری کوریڈور پر سفر کرنے سے آسانی پیدا ہوگی، منصوبے کی تکمیل سے سیاحوں اسلام آباد میں ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگا اور سیاحوں کو مری آنے جانے میں آسانی ہوگی، منصوبہ شہر میں ٹریفک کے مجموعی نظام کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا، اسلام آباد کے روڈ انفراسٹرکچر کے حوالے سے سی ڈی اے ایک اور سنگ میل عبور کرنے جارہا ہے،منصوبوں کی تکمیل سے اسلام آباد کے روڈ انفراسٹرکچر میں نمایاں بہتری آئے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت نے سی پیک کو ناکام بنانے ،چین کا راستہ روکنے کیلئے پہلگام ڈرامہ رچایا،محمد عارف بھارت نے سی پیک کو ناکام بنانے ،چین کا راستہ روکنے کیلئے پہلگام ڈرامہ رچایا،محمد عارف جنرل ساحر شمشاد مرزا سے زمبابوے کے فضائیہ کمانڈر کی ملاقات،سیکیورٹی و دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ امریکا نے بھارت میں موجود اپنے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کردیا بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے پہلگام حملے کو سکیورٹی کی خامی قرار دیدیا،تحقیقات کا مطالبہ باکسنگ رنگ میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دی پہلگام واقعہ بھارت ایجنسی را نے کروایا،حریت رہنما مشعال ملکCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے کو 35 یوم کی کیا جائے
پڑھیں:
پنجاب میں وال چاکنگ پر مکمل پابندی عائد، صوبے بھر میں بیوٹیفکیشن منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
پنجاب بھر میں وال چاکنگ پر سختی سے پابندی عائد کرتے ہوئے عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
صوبے بھر میں بے ہنگم تجاوزات کو بھی خوبصورتی میں ڈھالنے اور تمام دیواروں سے وال چاکنگ کے خاتمے کے بعد انہیں صاف اور خوش نما بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے دارالحکومت دہلی میں خالصتان کے حق میں چاکنگ ہوگئی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس اہم اور بڑے پیمانے کے منصوبے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر صوبائی تاریخ میں پہلی بار ہر شہر کی بیوٹیفکیشن کے لیے ایک شاندار اور منفرد پلان تیار کیا گیا ہے۔
اس منصوبے کے تحت سرکاری و نجی عمارتوں کی دیواروں پر موجود وال چاکنگ کو مکمل طور پر ختم کرکے انہیں صاف اور بہتر بنایا جائے گا۔
پنجاب کے 39 اضلاع میں بیوٹیفکیشن کے مجموعی طور پر 132 منصوبے مکمل کیے جائیں گے جن پر ساڑھے 16 ارب روپے کی لاگت آئے گی، جن میں سے 122 سکیموں پر کام پہلے ہی شروع کیا جا چکا ہے۔
لاہور، بہاولپور، ڈی جی خان، سرگودھا، گجرات، فیصل آباد اور راولپنڈی میں بیوٹیفکیشن منصوبے اگلے سال جون تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ملتان میں منصوبے نومبر تک جبکہ گوجرانوالہ میں دسمبر کے آخر تک مکمل کیے جائیں گے۔ ساہیوال میں بیوٹیفکیشن کی 24 اسکیمیں اگلے سال مارچ تک مکمل کر لی جائیں گی۔
منصوبے کے تحت ہر شہر میں سڑکوں اور بازاروں کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ٹف ٹائلز لگائی جائیں گی، مرکزی بازاروں کو جاذبِ نظر بنانے کے لیے اپ لفٹنگ اور بیوٹیفکیشن کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: پنجاب کی ترقی سے جلنے والوں کے دماغ کی صفائی کررہی ہوں، مریم نواز کی مخالفین پر پھر تنقید
اسی طرح مختلف شہروں کے قدیمی دروازوں اور روایتی بازاروں کو بھی ری ماڈلنگ کے ذریعے نئی اور خوبصورت شکل دی جائے گی جس سے صوبے کی تاریخی اور ثقافتی شناخت مزید اجاگر ہوگی۔
حکام کے مطابق اس بڑے منصوبے کا مقصد شہری خوبصورتی میں اضافہ، بہتر شہری ماحول کی فراہمی اور صوبے کو جدید اور صاف ستھرا چہرہ دینا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بے ہنگم تجاوزات پابندی عائد پنجاب وال چاکنگ وی نیوز