اسلام آباد (ویب ڈیسک) ڈاکٹر فرحان ورک نے فتح میزائل کی آئل پینٹنگ پر بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا اور حقیقت دنیا کے سامنے پیش کردی۔
اپنے ولاگ میں ڈاکٹر فرحان نے بتایا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کو ایک تصویر پیش کی تھی جس پر بھارتی میڈیا اور کچھ ناعاقبت اندیش پاکستانی جن میں شہبازگل بھی شامل ہیں، وہ شو ر مچا رہ ہیں کہ یہ جو تصویر ہے ، یہ پرانی چینی مشقوں کی تصویر ہے جسے بنیان مرصوص کی تصویر کے طور پر پیش کیا جارہاہے ، حالانکہ حقیقت برعکس ہے، اس پر غور کریں تو اس تصویر پر باقاعدہ دستخط موجود ہیں، یہ کسی شخص کی فوٹو گرافی نہیں بلکہ آئل پینٹنگ ہے اور اس میں جو میزائل سسٹم دکھایا گیا ہے ، اسے فتح میزائل سسٹم کہا جاتا ہے ۔

یومِ تکبیر پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی عوام کو مبارکباد


ان کا مزید کہنا تھا کہ ’فتح میزائل سسٹم پاکستان نے چین کے تعاون ، اشتراک سے پورا میزائل سسٹم ڈیویلپ کیا تھا، دنیا میں جہاں بھی یہ میزائل سسٹم چلتے ہیں تو پاکستان کے ہی میزائل سسٹم شمار ہوتے ہیں، اس کی تصویر کو چونکہ آرٹسٹ نے باقاعدہ آئل پینٹنگ پر ڈرا کیا تو دیکھا کہ اس میزائل سسٹم کی کہاں کہاں تصاویر موجودہیں، پھر ان کو پینٹنگ کی صورت میں ڈھالا لیکن اس پر پاکستان میں فتنہ فساد کرنے والوں اور بھارت نے باقاعدہ اس تصویر کو ماضی کی ایک چینی مشق کے ساتھ جوڑ دیا جس کے ساتھ اس کا کوئی تعلق نہیں ‘۔ 

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟

ڈاکٹر فرحان ورک نے فتح میزائل کی آئل پینٹنگ پر بھارتی پروپیگنڈے کا پوسٹمارٹم کردیا
دیکھئے مکمل ویڈیو:https://t.

co/nrPm44YhPS@FarhanKVirk pic.twitter.com/3tDIjtB6PL

— Azaad Urdu (@azaad_urdu) May 27, 2025


ڈاکٹر فرحان کا مزید کہناتھاکہ بھارت پراپیگنڈا شروع کرتاہے اور پھر افسوس کے ساتھ کہناپڑتا ہے کہ پاکستان میں موجود ہمارے میر جعفر و میرصادق اس پراپیگنڈے کو مزید پھیلاتے ہیں۔ 

بعدازاں فرحان ورک نے ایکس پر بتایا کہ یہ چینی ڈرل کی تصویر نہیں بلکہ اسلام آباد کے ایک آرٹسٹ حامد کی ہاتھ سے بنائی گئی تصویر ہے، آپ اگر نیچے بائیں جانب دیکھیں تو آپ کو دستخط بھی نظر آجائے گا،یہ فتح ویپن سسٹم کی ہی تصویر ہے اور ساتھ تین لانچر ہیں۔

مودی گولی چلائیں گے تو جواب میں گولہ کھائیں گے: عرفان صدیقی

ہم نے اس خبر کو فیکٹ چیک کیا????????

یہ بھارتی پراپیگینڈا ہے

یہ چینی ڈرل کی تصویر نہیں بلکہ اسلام آباد کے ایک آرٹسٹ حامد کی ہاتھ سے بنائی گئی تصویر ہے، آپ اگر نیچے بائیں جانب دیکھیں تو آپ کو دستخط بھی نظر آجائے گا۔

یہ فتح ویپن سسٹم کی ہی تصویر ہے اور ساتھ تین لانچر ہیں۔ https://t.co/7vFcVnVmYk pic.twitter.com/ibYA5jfv5V

— Dr Farhan K Virk (@FarhanKVirk) May 27, 2025

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ئل پینٹنگ پر ڈاکٹر فرحان ا ئل پینٹنگ فتح میزائل پر بھارتی کی تصویر تصویر ہے ہے اور

پڑھیں:

یمن کا اسرائیل پر میزائل حملہ، نیتن یاہو کا طیارہ ہنگامی لینڈنگ پر مجبور

ذرائع کے مطابق منگل کی شام کو یمنی فوج نے اسرائیلی ٹھکانوں پر میزائل حملہ کیا ہے، داغے گئے میزائلوں کی تعداد کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی جارحیت کے جواب میں یمنی مسلح افواج نے بیلسٹک میزائل داغا ہے، جس کے بعد مقبوضہ فلسطین کے بڑے علاقوں میں الارم کے سائرن بج گئے۔ ذرائع کے مطابق منگل کی شام کو یمنی فوج نے اسرائیلی ٹھکانوں پر میزائل حملہ کیا ہے، داغے گئے میزائلوں کی تعداد کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج نے ایک بیلسٹک میزائل داغا۔ حملے کے بعد مقبوضہ بیت المقدس، تل ابیب اور وسطی مقبوضہ فلسطین کے کئی قصبوں میں خطرے کے سائرن بج گئے۔

حملوں کی ایسی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں، جن میں دکھایا گیا ہے کہ اسرائیل کا دفاعی نظام یمنی میزائل کو روکنے میں ناکام رہا۔ اگرچہ اسرائیلی فوج نے میزائل کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے، لیکن اسرائیلی اخبار ہیوم کا کہنا ہے کہ یمنی میزائل حملے نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو لے جانے والے طیارے کو ہنگامی لینڈنگ پر مجبور کر دیا۔ یمنی مسلح افواج نے یہ میزائل ایک گھنٹہ قبل صوبہ الحدیدہ پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملے کے جواب میں داغا۔  

متعلقہ مضامین

  • جاپان: درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے امریکی میزائل تعینات
  • صوبائی حکومت نے معطل ڈاکٹر کو دوبارہ سندھ گورنمنٹ اسپتال سعود آباد کا ایم ایس تعینات کردیا
  • دوران آپریشن نرس کے ساتھ رنگ رلیاں منانے والا ڈاکٹر دوبارہ جاب کیلئے اہل قرار
  • مودی سرکار نے مذموم سیاسی ایجنڈے کیلیے اپنی فوج کو پروپیگنڈے کا ہتھیار بنا دیا
  • یمن کا اسرائیل پر میزائل حملہ، نیتن یاہو کا طیارہ ہنگامی لینڈنگ پر مجبور
  • ایپل نے نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’آئی او ایس 26‘ جاری کردیا، نئے فیچرز کیا ہیں؟
  • ماتلی،صوبائی مشیر تنزیلہ قنبرانی نے سروہیکل کینسر سے بچائو مہم کا افتتاح کردیا
  • جماعتِ اسلامی کی ٹیم اختیار سے بڑھ کر کام کررہی ہے‘فرحان بیگ
  • بلدیاتی ملازمین کیلئے گلشن اقبال مثالی ٹاؤن بن گیا‘ڈاکٹر فواد
  • سندھ میں ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا گیا