پاکستان کی گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کے بھارتی پروپیگنڈے کی تردید
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
پاکستان نے بھارتی فوجی افسر کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کردیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے 7 اور 8 مئی 2025 کی درمیانی رات کو ڈرون اور میزائل کے ذریعے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ ہم واضح طور پر ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں کہ پاکستان نے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، جو کہ سکھ مذہب کا سب سے مقدس مقام ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان نے بھارت کے 6 جہاز گرائے، جب بھی بات ہوگی مسئلہ کشمیر پر ہوگی، ترجمان دفتر خارجہ
بیان میں کہا گیا کہ ہم تمام عبادت گاہوں کو انتہائی احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور کسی مقدس مقام کو نشانہ بنانے کا تصور بھی ہمارے لیے قابل قبول نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ درحقیقت 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان میں مختلف عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا ہے۔ بھارت کے لگائے گئے الزامات اس غیر قابل قبول عمل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔
ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان سکھ مذہب کے مقدس مقامات کا فخر سے نگہبان ہے اور ہر سال دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری یہاں آتے ہیں۔ پاکستان نے کرتار پور روڈ کے ذریعے مفت ویزہ سہولت فراہم کی ہے تاکہ سکھ یاتری بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے مقدس مقام کا سفر کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی دعوے کی کوئی بنیاد نہیں اور یہ مکمل طور پر بے بنیاد اور غلط ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت دفتر خارجہ گولڈن ٹیمپل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت دفتر خارجہ گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے گولڈن ٹیمپل کہ پاکستان پاکستان نے
پڑھیں:
پاکستان کی ایشیا کپ ہاکی میں شرکت کی راہ ہموار، بھارت کی جانب سے مثبت اشارے
بھارت میں آئندہ ماہ ہونے والے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی شرکت کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا نے اس حوالے سے مثبت خبریں دینا شروع کردی ہیں، جب کہ بھارتی سرکاری خبر رساں ادارے نے بھی پاکستان کی ممکنہ شرکت کے حوالے سے خبر جاری کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم ’ادھار‘ لیکر چین روانہ، ’اب یہ کس کا وژن ہے؟‘
خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی وزارتِ کھیل کے ذرائع نے واضح کیا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ میں شرکت سے نہیں روکا جائے گا۔ بھارت وزارت کھیل نے کہا ’ہم بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں پاک بھارت مقابلوں کے خلاف نہیں، ان مقابلوں کا تقاضہ ہے کہ ہم پیچھے نہ ہٹیں۔‘
بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی وزارتِ داخلہ اور وزارتِ خارجہ نے پاکستان ہاکی ٹیم کو ایونٹ میں شرکت کی کلیئرنس دے دی ہے، جس سے ٹورنامنٹ میں روایتی حریفوں کے درمیان ممکنہ مقابلے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہاکی فیڈریشن میں 2 متوازی تنظیمیں قائم، حکومت خاموش کیوں؟
یاد رہے کہ ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ بھارت میں 27 اگست سے 7 ستمبر تک منعقد ہوگا۔ تاہم پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایف ایف) کی جانب سے ٹیم کی شرکت کو حکومتی اجازت سے مشروط قرار دیا گیا ہے۔
پی ایچ ایف کے سیکریٹری جنرل رانا مجاہد نے حالہ دنوں میں بیان میں کہا تھا کہ ’اگر حکومت اجازت دے گی، تو ہی ہم بھارت جا کر ایشیا کپ کھیلیں گے۔‘
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہاکی ٹیم کا اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے کا خواب چکنا چور
دوسری جانب وفاقی حکومت کی طرف سے تاحال اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے، ٹورنامنٹ میں پاکستان کی شرکت کا حتمی فیصلہ اب وفاقی حکومت کی منظوری سے مشروط ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ایشیا کپ بھارت پاکستان ہاکی