فائل فوٹو

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ہائی کمیشن کے اہلکار کو بھارتی وزارت خارجہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی اور انہیں واپس بھیج دیا گیا۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن کی گاڑی میں سوار ہوکر ایک اہلکار دوپہر ڈیڑھ بجے بھارتی وزارت خارجہ کے ساوتھ بلاک آئے تھے۔ 

دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہائی کمیشن کے یہ اسٹاف رکن پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے بھارتی وزارت خارجہ کو بھیجے گئے کسی خط سے متعلق اپ ڈیٹ لینے آئے تھے مگر انہیں بتایا گیا کہ متعلقہ عملہ موجود نہیں ہے۔

اہلکار کو دفتر خارجہ کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی جس پر اہلکار اسی گاڑی میں واپس چلے گئے۔ 

جیو نیوز اپنے زرائع سے بھارتی ٹی وی کی اس خبر کی تصدیق نہیں کرسکا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ہائی کمیشن

پڑھیں:

لندن ہائی کورٹ: عادل راجہ کو پاکستانی انٹیلی جنس اداروں کیخلاف جھوٹے ثبوت دینے پر ہزیمت کا سامنا

لندن ہائی کورٹ میں عادل راجہ کو پاکستان کے خفیہ اداروں کے خلاف جھوٹے ثبوت پیش کرنے پر ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا، جج عادل راجہ پر برہم ہوگئے اور کہا کہ عادل راجہ کے پاک انٹیلی جنس پر لگائے گئے الزامات بناوٹی نظر آتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لندن ہائی کورٹ میں عادل راجہ کی جانب سے پاکستانی انٹیلی جنس اداروں پر عائد الزامات سے متعلق جج نے سماعت کی۔ پاک آرمی کی جانب سے بریگیڈیئر راشد نصیر اور پاکستان کی ٹیم مکمل تیاری میں نظر آئی۔

دوران سماعت عدالت نے عادل راجہ کی جانب سے پاکستانی خفیہ اداروں کے خلاف پیش کیے گئے شواہد کو بے بنیاد اور جھوٹ قرار دیا۔ ٹھوس شواہد نہ پیش کرنے پر عادل راجہ کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

لندن کی عدالت کے جج نے ریمارکس دیے کہ عادل راجہ کا دعویٰ غلط معلومات پر مبنی دکھائی دیتا ہے، عادل راجہ کے پاک انٹیلی جنس پر لگائے گئے تمام الزامات بناوٹی نظر آتے ہیں۔

جج نے عادل کے ذرائع پر کڑی تنقید کی اور پوچھا کہ صحافی ارشد شریف کی جے آئی ٹی رپورٹ میں آئی ایس آئی کا ذکر نہیں تو آپ اس ادارے پر کس بنیاد پر قتل کا الزام لگا رہے ہیں؟

عادل راجہ کی جانب سے شواہد توڑ مروڑ کر پیش کرنے پر جج برہم دکھائی دیے جب کہ عادل راجہ کی جانب سے پیش کیے گئے گواہ  پاکستانی حکومت، خفیہ اداروں پر بے بنیاد الزامات لگاتے رہے۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ کے بحران پر پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو
  • فرخ خان کا نائجیرین ہائی کمیشن کا دورہ، سابق صدر محمد بوہاری کے انتقال پر تعزیت
  • بھارت میں مگ-21 کی آخری پرواز: مسئلہ طیارے میں نہیں، تربیت میں تھا، ماہرین کا انکشاف
  • ایشیا کپ امارات میں شیڈول، وکرانت گپتا بھارتی کرکٹ بورڈ پر برس پڑے
  • پاکستان نے بھارت کے ایک دو نہیں 7 طیارے گرائے، انیل چوہان کا اعتراف
  • ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا، بھارتی سیاستدان پیچ و تاب کیوں کھا رہے ہیں؟
  • ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان، ہائی وولٹیج پاک بھارت ٹاکراکب ہوگا؟
  • بھارتی ٹیم کو وزارت خارجہ سے پاکستان کے خلاف کھیلنے کی اجازت مل گئی
  • بھارت بھاگ نکلا!
  • لندن ہائی کورٹ: عادل راجہ کو پاکستانی انٹیلی جنس اداروں کیخلاف جھوٹے ثبوت دینے پر ہزیمت کا سامنا