اسحاق ڈار کے آذربائیجان، مصر اور ترکیہ کے ہم منصبوں سے ٹیلیفونک رابطے
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
اسحاق ڈار کے آذربائیجان، مصر اور ترکیہ کے ہم منصبوں سے ٹیلیفونک رابطے WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آذربائیجان، مصر اور ترکیہ کے ہم منصبوں سے ٹیلیفونک رابطے کئے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی حالیہ صورتحال سے آگاہ کیا۔
وزیر خارجہ نے بھارت کے بے بنیاد الزامات مسترد کئے اور کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف جھوٹی پروپیگنڈا مہم سے محتاط رہے، وزیر خارجہ نے جموں و کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کے مقف کی مسلسل حمایت پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کا مصر کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے پاکستان کی وابستگی کا اعادہ کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران ترک وزیر خارجہ کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا، اسحاق ڈار نے ترکیہ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمودی نے انتہا پسند ہندوں سے ووٹ کیلئے 22 سو مسلمانوں کو قتل کیا، خواجہ آصف مودی نے انتہا پسند ہندوں سے ووٹ کیلئے 22 سو مسلمانوں کو قتل کیا، خواجہ آصف آئی سی سی ایونٹس میں پاک-بھارت ٹیموں کو الگ گروپس میں رکھنے کی قیاس آرائیاں مسترد بھارت نے پانی روکا تو ایران کو بھی مسائل ہوں گے، بلاول بھٹو اسلام آباد کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے مبینہ طور پر گاڑیوں کے غائب ہونے سے وضاحت جاری،میڈیا رپورٹس کی تردید اسلام آباد ماڈل کالج ایف سیون فور میں کالج کے قیام کے 52 برس مکمل ہونے پر ایلومنائی ڈنر کی تقریب حکومت کا موجودہ کشیدہ صورتحال میں سول ڈیفنس کو ہرلحاظ سے فعال کرنیکا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سے ٹیلیفونک اسحاق ڈار ترکیہ کے
پڑھیں:
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، آج امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کرینگے
ویب ڈیسک : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار امریکہ پہنچ گئے، آج امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو سے ملاقات کریں گے۔
پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا واشنگٹن پہنچنے پر امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ اور سفارتخانے کے سینئر حکام نے استقبال کیا۔
اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ ملاقات کے دوران پاک بھارت سمیت دیگر معاملات زیربحث آئیں گے۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی نئی وارننگ ، کمپنیوں میں تشویش کی لہر
واضح رہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سلامتی کونسل میں پاکستان کے اقدامات کو اجاگر کیا تھا، پاکستان کی صدارت میں سکیورٹی کونسل نے ایک قرارداد بھی منظور کی۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کی تاریخ جلد طے ہوگی، پاکستان شام کی آزادی اور خودمختاری کی حمایت کرتا ہے۔
ملک بھر میں پلاٹس کی آن لائن تصدیق کا جدید نظام تیار