پچھلے دو ادوار کی طرح، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف نے ان مذاکرات کی قیادت کی۔ اس قبل ہفتہ کے روز ایرانی اور امریکی ماہرین کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات بھی مسقط میں ہوئے۔ ان مذاکرات کا بنیادی مقصد ایران کے شہری نیوکلیئر پروگرام پر ممکنہ معاہدے کے لیے ایک فریم ورک قائم کرنا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا تیسرا دو مسقط میں اختتام پذیر ہوا، جہاں فریقین نے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ مذاکرات ہفتہ کے روز شروع ہوئے اور ان کی میزبانی عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حاماد البوسعدی نے کی۔ پچھلے دو ادوار کی طرح، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف نے ان مذاکرات کی قیادت کی۔ اس قبل ہفتہ کے روز ایرانی اور امریکی ماہرین کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات بھی مسقط میں ہوئے۔ ان مذاکرات کا بنیادی مقصد ایران کے شہری نیوکلیئر پروگرام پر ممکنہ معاہدے کے لیے ایک فریم ورک قائم کرنا تھا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے پالیسی پلاننگ کے سربراہ مائیکل اینٹن نے واشنگٹن کے ماہرین کی ٹیم کی قیادت کی، جبکہ ایرانی وفد کی قیادت نائب وزرائے خارجہ کاظم غریب آبادی اور مجید تخت روانچی نے کی۔ ان ماہرین کی سطح کے مذاکرات میں دونوں فریقوں کی توقعات اور مطالبات کی تفصیلات پر بات چیت ہوئی۔ دونوں وفود مشاورت کے اگلے مراحل کے لیے اپنے اپنے دارالحکومتوں کو واپس جائیں گے۔

مذاکرات کا اگلا دور اگلے ہفتے کو ہو گا، عمانی وزیر خارجہ
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر ایک پوسٹ میں عمان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ آج ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں ایک مشترکہ خواہش کی نشاندہی ہوئی کہ ایک ایسا معاہدہ طے پائے جو باہمی احترام اور دیرپا وعدوں پر مبنی ہو۔ بوسعدی نے لکھا کہ مذاکرات کے دوران بنیادی اصولوں، مقاصد اور تکنیکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں فریقین نے "ایک اعلیٰ سطح کی مزید ملاقات" کے لیے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، جو عارضی طور پر 3 مئی کو طے کی گئی ہے۔

ایران پرامن نیوکلیئر حق پر قائم ہے، وزارت خارجہ کے ترجمان
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے دوران ایران کے پرامن جوہری توانائی کے جائز حق پر زور دیا۔ ہفتہ کے روز اپنی "ایکس" پوسٹ میں بقائی نے کہا کہ ایران امریکہ مذاکرات ایک "سنجیدہ" ماحول میں جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں فریقین نے مؤثر طریقے سے پابندیاں ختم کرنے، ایران کے نیوکلیئر پروگرام کی پرامن نوعیت پر اعتماد سازی، اور شہری نیوکلیئر توانائی کے حق کے تحفظ پر خیالات کا تبادلہ کیا، جس میں عمان نے سہولت کاری کا کردار ادا کیا۔ بقائی نے بعض مغربی میڈیا کی رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی دفاعی اور میزائل صلاحیتوں پر کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہی مستقبل میں یہ کسی بھی مذاکرات کا موضوع بنے گی۔ ایران اور امریکہ کے درمیان اس سے قبل دو دور مسقط اور روم میں 12 اپریل اور 19 اپریل کو منعقد ہوئے تھے، جن کا مقصد بھی تہران کے نیوکلیئر پروگرام پر مشترکہ مؤقف تک پہنچنا تھا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایران اور امریکہ ہفتہ کے روز اور امریکی ان مذاکرات مذاکرات کا امریکہ کے کے درمیان کی قیادت ایران کے کے لیے

پڑھیں:

پہلگام واقعہ؛ ایران نے پاک بھارت کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش کردی

ایران نے پاک بھارت کشیدگی میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔
یہ پیشکش ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کی گئی ایک پوسٹ کی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ میں کمی کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔
انھوں دونوں ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کشیدگی کے اس دور میں ایران افہام و تفہیم کے لیے کوششیں کرسکتا ہے۔
پاکستان اور بھارت کی جانب سے ایرانی وزیر خارجہ کی اس پیشکش پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
تاہم ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پہلگام حملے کے بعد اپنے بھارتی اور پاکستانی ہم مںصبوں سے الگ الگ ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے دونوں رہنماؤں پر کشیدگی میں کمی اور صبر و تحمل سے کام لینے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 20 سے زائد سیاحوں کو ہلاک اور درجن سے زائد کو زخمی کردیا تھا۔
بھارت نے روایتی ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس حملے کا بے بنیاد الزام پاکستان پر عائد کیا اور سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان کیا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • ایران-امریکہ غیر مستقیم مذاکرات کا اگلا راؤنڈ یورپ میں ہوگا، الجزیرہ
  • ایران کا ایٹمی پروگرام امریکی دباؤ کا بہانہ
  • جوہری مذاکرات: ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور مکمل
  • پہلگام واقعہ؛ ایران نے پاک بھارت کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش کردی
  • چین کا خطے کی بدلتی صورتحال پر پاکستان سے قریبی رابطے پر اتفاق
  • ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات کا نیا دور
  • بالواسطہ مذاکرات میں پیشرفت امریکہ کی حقیقت پسندی پر منحصر ہے، ایران
  • چین اور امریکہ کے درمیان فی الحال کوئی تجارتی مذاکرات نہیں ہو رہے ،چینی وزارت تجارت
  • امریکی وزیر خارجہ کے تازہ ریمارکس پر ایرانی اہلکار کا دوٹوک "انکار"