بھارت کیلئے پہلگام بہانہ ہے، سندھ طاس معاہدہ نشانہ ہے؛ حنیف عباسی
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
سٹی 42 : وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بھارت اس وقت پوری دنیا میں عالمی دہشت گرد بن کر سامنے آیا ہے، سندھ طاس معاہدے کے وقت ہندوستان نے خوشیوں کے شادیانے بجائے تھے، بھارت کے لئےسندھ طاس معاہدہ نشانہ ہے پہلگام بہانہ ہے۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج تاجر برادری نے فلسطین سے اظہار یک جہتی کے لئے قابل تعریف شٹرڈاون کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو مخاطب کرکے کہتا ہوں کہ آپ نے ہمیں کاغذوں میں دہشت گردی کی جانب دھکیلا ہے، دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد اسرائیل ہے، بھارت کے ہاتھ پر ایک لاکھ کشمیریوں کا قتل ہے، کشمیر ،بہار، گجرات، عیسائیوں اور سکھوں کے قتل عام میں مودی ملوث ہے، بھارت پاکستان کے بلوچستان میں دہشت گردی، کینیڈا میں سکھوں کے قتل میں ملوث ہے۔
گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے
انہوں نے کہا کہ پاکستان کئی دہایوں سے دہشت گردی کا شکار ہے، مودی سرکار ہندوستان کا چہرہ پوری دنیا میں مسخ کررہا ہے ہندوستانی عوام اس سے ہوشیار رہیں، 1500 سے زائد طلبا کو اسوقت یونیوسٹیز اور کالجز سے اٹھا لیا گیا ہے، ان تمام افراد کو فیک ان کاوئنٹر کے لئے مختلف جگہوں پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ حنیف عباسی نے کہا کہ ابھی نندن کو ہمارے کشمیر بچوں نے ٹھڈے مارے تھے، ابھی نندن کو ہماری حکومت نے چائے پلا کر رخصت کیا تھا۔
قذافی سٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈئیٹرز اور کراچی کنگز کے میچ میں ڈرامائی آغاز
کشمیر میں عرصہ دراز سے مسلمانوں پر ظلم کرکے ہندووں کا بسایا جارہا ہے، پہلگام میں ،8 لاکھ فوج کی موجود میں تین دہشت گرد کیسے پہنچے، جعفر ایکسپریس کے واقعے میں آپ کے میڈیا نے کیسے چند منٹوں میں 800 تابوت کی خبر دی، مودی اس قسم کے فالس آپریشن کرکے پاکستان پر الزامات لگاتا رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں تجاوزات کی آڑ میں مسلمانوں سے زمین چھینی جارہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے وقت ہندوستان نے خوشیوں کے شادیانے بجائے تھے، بھارت کے لئےسندھ طاس معاہدہ نشانہ ہے پہلگام بہانہ ہے۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے دو ٹوک کہا کہ آپ ہمارا پانی بند کریں گے ہم آپ کا سانس بند کریں گے، غوری شاہین غزنوی میزائل سجانے کے لئے نہیں بھارت کے لئے رکھے ہیں، ہماری طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنا بھی نہ، آپ کو بھی ہمارے میزائلوں کی طاقت کا پتہ ہے ان کا رخ بھارت کی جانب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آپ کی فضائی حدود بند کرکے دو دن میں آپ کی چیخیں نکلوا دی ہیں، چند دن میں ہی بین القوامی کمپنیاں آپ کا گریبان پکڑیں گے۔
وفاقی کابینہ نے نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی تشکیل دیدی
انہوں نے کہا کہ تمام ریلوے اسٹیشنز پر ہم نے فوجہ بھائیوں کی خدمت کے لئے ڈیسک قائم کر دئے ہیں،اب ہندوستان کی قوم نے سوچنا ہے کہ انہوں نے اس پاگل سے جان چھڑانا ہے، میرے لیڈر نے 1998 میں آپ کے پانچ دھماکوں کی جگہ چھ دھماکے کئے تھے، یہ مس ایڈونچر آپ کے گلے پڑے گا، ہماری قوم ہماری فوج تیار ہے، ہمارا نیوکلئر پروگرام ہماری حفاظت کے لئے ہے، جنگ ہوئی تو سندھی بلوچ پنجابی پختون گلگت والے سب ایک ہو کر لڑیں گے۔
صدر مملکت سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات
وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان میں اگر کسی کو اب اختلاف ہوا تو اس کے لئے زندگی تنگ کر دی جائے گی، ہم نے بہت لاشیں اٹھائیں ہیں، ہم نے کلبھوشن کے بعد آپ کا ایک اور ایجنٹ پکڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم چاروں بھائی اکٹھے لڑیں گے ان کے اس بیان پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں،ہم معصوم بچوں اور عورتوں پر حملہ نہیں کریں گے ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی نے وزیر ریلوے بھارت کے کے لئے
پڑھیں:
اب ہم نے نئی معاشی بلندیوں کو چُھونا ہے، عطا تارڑ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کو دنیا تسلیم کرتی ہے، بھارت ابھی تک پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، اب ہم نے معاشی میدان میں نئی بلندیوں کو چھونا ہے۔
پاکستان ٹیلی ویژن کے ایکس اکاؤنٹ پر دستیاب تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ”پاکستان کی سفارتی کامیابیاں“ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کو دنیا تسلیم کرتی ہے، پاکستان نے دنیا بھر میں سفارتی کامیابیاں حاصل کیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے سفارتی محاذ پر کام کرنے والوں کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، دنیا تسلیم کرتی ہے کہ پاکستان کا فارن سروس سب سے بہترین ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دی ہیں، دہشت گردی کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا، اور پاکستان پر دہشت گردی کو فروغ دینے کا جھوٹا الزام لگایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعہ کے فوری بعد پاکستان پر الزام عائد کر دیا گیا، جبکہ پاکستان خود دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار ہے، اور دوست ممالک نے بھی پاکستان کے موقف کی تائید کی۔
انہوں نے کہا کہ سفارتی کوششوں کے باعث پوری دنیا سے ہمیں بھرپور حمایت ملی، وزیراعظم نے بھارت کو پہلگام واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت ہمیشہ کی طرح جارحیت کا مرتکب رہا ہے، بھارت ابھی تک پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، ہماری کوسٹ گارڈ نے بھارت کے لئے جاسوسی کرنے والے ملاح کو گرفتار کیا جس نے بھارتی ایجنسیوں کے ہاتھوں استعمال ہونے کی تمام کہانی دنیا کے سامنے سنائی۔
جب جنگ ہم پر مسلط کی گئی تو ہماری مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں ہم نے اپنے سے چار گنا بڑی طاقت کو شکست فاش دی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم بیانیہ کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہمارا بیانیہ ایک بھرپور جواب کی صورت میں ہے، ایک طرف جھوٹا بیانیہ اور دوسری طرف واضح حقائق نے بھارت کے بارے میں دنیا کی آنکھیں کھول دیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب میں معاشی اسٹریٹجک فریم ورک کا اجراء انتہائی اہم پیشرفت ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اب ہمارا ہدف ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ ہے، وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ مضبوط روابط اور تجارت کے لئے پاکستانی بندرگاہوں کا استعمال ہماری ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے معاشی میدان میں نئی بلندیوں کو چھونا ہے اور دوست ملکوں کے ساتھ اقتصادی و تجارتی روابط مزید مضبوط بنانے ہیں۔