اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پہلگام واقعہ کے بعد اسلام آباد میں دفتر خارجہ ایک بار پھر بین الاقوامی سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بھارتی شرانگیزی کے بعد چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ ہنگامی مشاورت کے لئے دفتر خارجہ پہنچے، چینی سفیر نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اہم ملاقات کی جس میں پہلگام واقعہ کے بعد خطے کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے چینی سفیر کو نہ صرف بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر پاکستان کا موقف پیش کیا بلکہ بھارت کی حالیہ اشتعال انگیزیوں، بالخصوص سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور پانی روکنے کی دھمکیوں سے بھی آگاہ کیا۔
اسحاق ڈار نے واضح الفاظ میں کہا کہ پانی روکنا کسی بھی طور قابل قبول نہیں اور اسے اعلان جنگ تصور کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے مگر بھارت کی مسلسل جارحانہ پالیسیوں نے صورتحال کو سنگین بنا دیا ہے۔
چینی سفیر نے اس موقع پر پاکستان کے مو¿قف کو سنا اور باہمی تعاون، سفارتی مشاورت اور خطے میں امن و استحکام کے لئے چین کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں چین نے بھارت کی طرف سے پیدا کی جانے والی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سفارتی سطح پر پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا عندیہ دیا۔

لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئیں

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: چینی سفیر بھارت کی

پڑھیں:

پہلگام واقعہ، ثبوت ہے تو بھارت ہمیں بھی دکھائے، اسحاق ڈار

فائل فوٹو

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے سے متعلق بھارت کے پاس اگر کوئی ثبوت ہے تو ہمیں بھی دکھائے، ہم کھلے دل سے دیکھنے کے لیے تیار ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بلوچستان میں راء کی مداخلت کے کافی شواہد موجود ہیں۔ 

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی اور سفارتی محاز پر ہر طرح سے تیار ہیں، ہم نے بھارتی اقدامات کے جواب میں اقدامات اٹھالیے ہیں۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ بھارت اگر کوئی ایڈونچر کرتا ہے تو اس کے لیے ہماری افواج تیار ہیں، بہتر ہوگا کہ بھارت کوئی غلط سوچ نہ رکھے۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار کے آذربائیجان، مصر اور ترکیہ کے ہم منصبوں سے ٹیلیفونک رابطے
  • اسحاق ڈار کے آذربائیجان، مصر اور ترکیہ کے ہم منصبوں سے ٹیلیفونک رابطے
  • چین کا خطے کی بدلتی صورتحال پر پاکستان سے قریبی رابطے پر اتفاق
  • چینی سفیر کی ہنگامی مشاورت کیلئے دفتر خارجہ آمد، اسحاق ڈار سے ملاقات
  • چین کا خطے کی بدلتی صورتِحال پر پاکستان سے قریبی رابطے پر اتفاق
  • بھارتی شرانگیزی کے بعد چینی سفیر کی ہنگامی مشاورت کیلئے دفتر خارجہ آمد
  • پہلگام واقعہ: سعودی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ، ڈار کا جارحیت پر پاکستان کے سخت جواب کے عزم کا اعادہ
  • بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات، رابطے بحال رکھنے پر اتفاق 
  • پہلگام واقعہ، ثبوت ہے تو بھارت ہمیں بھی دکھائے، اسحاق ڈار