چین کا خطے کی بدلتی صورتِحال پر پاکستان سے قریبی رابطے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ
وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان موسمی اسٹریٹجک شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ملاقات میں خطے کی بدلتی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال اور قریبی رابطے پر اتفاق کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سید عباس عراقچی کا اپنے آذربائیجانی ہم منصب کے نام تہنیتی پیغام
جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر خارجہ کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں ملکی آزادی کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات، توسیع و پیشرفت کی راہ پر گامزن ہیں اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جمہوریہ آذربائیجان کی آزادی کی سالگرہ کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں اپنے آذری ہم منصب جیھون بیراموف کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق، اپنے پیغام میں سید عباس عراقچی نے کہا کہ جمہوریہ آذربائیجان کے یوم آزادی کے موقع پر میں آپ کو اور جمہوریہ آذربائیجان کے عوام کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ آذربائیجان، دو ہمسایہ اور مسلم ممالک کے طور پر، اپنی گہری تاریخی، مذہبی اور ثقافتی اقدار کی وجہ سے ہمیشہ باہمی احترام پر مبنی دوستانہ تعلقات کے حامل رہے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مزید تاکید کی کہ ایران اور آذربائیجان کے باہمی تعلقات؛ دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر روز بروز مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں۔