پاکستان اور بھارت کے درمیان کسی بڑے مسلح تصادم کا امکان نہیں: مشاہد حسین سید
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید—فائل فوٹو
چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کسی بڑے مسلح تصادم کا امکان نہیں۔
کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے چین، سعودی عرب اور ایران سرگرم ہو گئے ہیں، دوست ملک پاکستان اور بھارت دونوں سے بات کر رہے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری کا کہنا ہے کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں، قوموں کی تباہی اور معیشت کی بربادی ان جنگوں سے ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کا بیان بہت مثبت ہے، انہوں نے بھارت کی طرف جھکاؤ ظاہر نہیں کیا، صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت دونوں کے لیڈرز کے قریب ہیں۔
مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے تسلیم کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر دونوں ملکوں کے درمیان ایک دیرینہ تنازع ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پاکستان اور بھارت مشاہد حسین سید
پڑھیں:
شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد کیخلاف حکومت کی فسطائیت ختم نہیں ہو رہی: بیرسٹر سیف
—فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد پی ٹی آئی کا قیمتی اثاثہ ہیں، دونوں بزرگ ہیں اور بیمار بھی ہیں مگر ان کے خلاف حکومت کی فسطائیت ختم نہیں ہو رہی۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بیماری کے باوجود بھی دونوں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز کو ایک دن اس فسطائیت کا جواب دینا ہو گا۔