بھارتی شرانگیزی کے بعد چینی سفیر کی ہنگامی مشاورت کیلئے دفتر خارجہ آمد WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:پہلگام واقعہ کے بعد اسلام آباد میں دفتر خارجہ ایک بار پھر بین الاقوامی سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا۔

بھارتی شرانگیزی کے بعد چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ ہنگامی مشاورت کے لیے دفتر خارجہ پہنچے، چینی سفیر نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اہم ملاقات کی جس میں پہلگام واقعہ کے بعد خطے کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے چینی سفیر کو نہ صرف بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا بلکہ بھارت کی حالیہ اشتعال انگیزیوں، بالخصوص سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور پانی روکنے کی دھمکیوں سے بھی آگاہ کیا۔

اسحاق ڈار نے واضح الفاظ میں کہا کہ پانی روکنا کسی بھی طور قابل قبول نہیں اور اسے اعلان جنگ تصور کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے مگر بھارت کی مسلسل جارحانہ پالیسیوں نے صورتحال کو سنگین بنا دیا ہے۔

چینی سفیر نے اس موقع پر پاکستان کے مؤقف کو سنا اور باہمی تعاون، سفارتی مشاورت اور خطے میں امن و استحکام کے لیے چین کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں چین نے بھارت کی طرف سے پیدا کی جانے والی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سفارتی سطح پر پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا عندیہ دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعازمین حج کے لیے وزارت مذہبی امور نے ضروری ہدایات جاری کر دیں عازمین حج کے لیے وزارت مذہبی امور نے ضروری ہدایات جاری کر دیں ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران، بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر بھارتی فوج بے گناہ کشمیریوں کے وحشیانہ قتل میں ملوث، سفاکیت کے دل دہلا دینے والے مناظر منظر عام پر اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی سے پشاور تک شٹر ڈاؤن ہڑتال، کاروباری مراکز بند، سڑکوں سے ٹریفک غائب ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار، بھارت کو منہ توڑ جواب دینگے: خواجہ آصف نومئی مقدمات کا اڈیالہ جیل ٹرائل پھر منسوخ؛ عدالت نے فردِ جرم کی تاریخ مقرر کردی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: دفتر خارجہ چینی سفیر کے بعد

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز  بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔ 

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور  وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا