وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آذربائیجان کے ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے آذربائیجان کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ پیشرفت سے آگاہ کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ پیشرفت سے آگاہی دی ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے دوران گفتگو بھارت کے بےبنیاد الزامات مسترد کردیے اور نئی دہلی کے اسلام آباد مخالف جھوٹے پراپیگنڈے سے خبردار کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تنازع کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی مسلسل حمایت پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں کا دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسحاق ڈار کا سعودی و ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے رابطہ کیا، اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا اور بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کسی بھی جارحیت پر پاکستان کے سخت جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی و ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں وزیر خارجہ نے دونوں رہنماؤں کو پاکستان اور بھارت کی حالیہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے رابطہ کیا، اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا اور بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کسی بھی جارحیت پر پاکستان کے سخت جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس اراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ایران کی کوششوں کو سراہا۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب کو پاک، بھارت حالیہ صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا اور بھارت کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیکر مسترد کیا۔ وزیر خارجہ نے بھارت کی جانب سے صورتحال کو مزید بگاڑنے کے حوالے سے آگاہ کیا اور کل مسقط میں ہونیوالے ایران، امریکہ مذاکرات میں کامیابی کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔