پنجاب پولیس کے اہلکار کی سکھ بزرگ خاتون کو گلے لگا کر کلام پڑھنے کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
پولیس اہلکار نے ایک ضعیف سکھ خاتون کو گلے لگایا اور انہیں اپنی ماں کہتے ہوئے جذباتی انداز میں نظم پڑھی۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ بڑھ گیا ہے تاہم سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کیلئے کرتارپور راہداری معمول کے مطابق کھلی ہے۔ حال ہی میں کرتارپور راہداری پر پنجاب پولیس کے اہلکار کی سکھ یاتریوں کے استقبال کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اہلکار کے جذباتی انداز نے پاکستان کی مہمان نوازی کی خوبصورت عکاسی کی۔
ویڈیو میں پنجاب پولیس کے ایک اہلکار کو سکھ یاتریوں کا استقبال منفرد انداز میں کرتے دیکھے گیا۔ اس موقع پر پولیس اہلکار نے ایک ضعیف سکھ خاتون کو گلے لگایا اور انہیں اپنی ماں کہتے ہوئے جذباتی انداز میں نظم پڑھی، اس دوران موقع پر موجود سکھ یاتری اور مقامی افراد بھی جذباتی ہوگئے جب کہ ضعیف خاتون اہلکار کے سینے سے لگ کر روتی رہیں۔ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے احترام و محبت بھرے تبصرے شیئر کیے جارہے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
یوٹیوبر ڈکی بھائی اپنی غیر ذمے دارانہ حرکت کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئے
پاکستان کے مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس نے سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب یوٹیوبر کو ہائی وے پر انتہائی خطرناک اسٹنٹس کرتے ہوئے ویڈیو میں دیکھا گیا۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں ڈکی بھائی کو گاڑی کے اسٹیئرنگ وہیل پر ٹانگیں رکھے اور آنکھیں بند کیے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ گاڑی آٹو موڈ پر چل رہی تھی۔ یہ منظر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے اسے انتہائی غیر ذمے دارانہ حرکت قرار دیتے ہوئے موٹروے پولیس سے کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈکی بھائی کے خلاف غفلت، لاپرواہی سے گاڑی چلانے اور اوور اسپیڈنگ سمیت متعدد الزامات پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے پر اپنے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے بھی ایک وضاحتی ویڈیو جاری کی ہے۔
یہ پہلی بار نہیں ہے جب ڈکی بھائی کے خطرناک اسٹنٹس نے انہیں مصیبت میں ڈالا ہے۔ تاہم اس بار پولیس کی جانب سے سنجیدہ کارروائی سے ظاہر ہوتا ہے کہ اب سوشل میڈیا اسٹارز کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی کوئی گنجائش نہیں دی جائے گی۔