لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو5وکٹوں سے شکست دیدی
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
لاہور(سپورٹس ڈیسک )لاہورقلندرز نے ملتان سلطانز کو5وکٹوں سے شکست دیدی ، پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10کے 16ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹ پر 185 رنز بنائے جواب میں لاہور نے مقررہ ہدف 5وکٹوں کے نقصان پرپورا کرلیا۔
۔
ملتان سلطانز کےکپتان محمد رضوان نے 76 اور کامران غلام نے ناقابل شکست 52 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے ٹام کرن، حارث رؤف اور ڈیرل مچل نے ایک، ایک وکٹ لی۔
ایونٹ میں اس سے پہلے دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے میں ملتان سلطان فاتح رہی تھی۔
ٹیبل پر لاہور قلندرز کے5 میچزکے بعد 4 اورملتان سلطانز کے 2 پوائنٹس ہیں۔
مزیدپڑھیں:پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے، ہرقسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، وزیراعظم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ملتان سلطانز
پڑھیں:
باپ اپنے نابالغ بچے کے نان و نفقہ کی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکتا ،لاہور ہائیکورٹ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2026ء) لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ مالی مشکلات یا کسی نجی معاہدے کی بنیاد پر باپ اپنے نابالغ بچے کے نان و نفقہ کی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکتا اور یہ ذمہ داری اسلامی تعلیمات کے مطابق مستقل اور قابل نفاذ فریضہ ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے 15 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے باپ اختر حسین اعوان کی درخواست خارج کر دی اور فیملی کورٹ و اپیلٹ کورٹ کے فیصلے برقرار رکھے۔عدالت نے قرار دیا کہ نابالغ بچے کا نان و نفقہ صرف قانونی نہیں بلکہ اخلاقی اور مذہبی ذمہ داری بھی ہے۔ غیر ادا شدہ نان و نفقہ باپ پر قرض تصور ہوگا جو وقت گزرنے سے ختم نہیں ہو سکتا۔فیصلے میں سور البقرہ، سور الطلاق اور متعدد احادیث نبوی کے حوالے دیتے ہوئے کہا گیا کہ معاہدے یا رضامندی کے ذریعے نابالغ بچے کے حقوق ختم نہیں کیے جا سکتے، خصوصا جب بچہ معذوری کی حالت میں ہو۔(جاری ہے)
درخواست گزار کا موقف تھا کہ 2005 میں فریقین کے درمیان ہونے والے رضامندی نامے کے تحت تاحیات خرچہ طے ہو چکا تھا اور ماضی کے نان و نفقہ کی وصولی قانونا چھ سال سے زائد مدت کے لیے نہیں کی جا سکتی۔عدالت نے ماضی کے نان و نفقہ سے متعلق اسلامی اصولوں کی روشنی میں نئی قانون سازی کی سفارش کرتے ہوئے فیصلے کی نقل لا اینڈ جسٹس کمیشن اور وزارت قانون و انصاف کو ارسال کرنے کا حکم بھی دیا۔