اداکار و گلوکار عاشر وجاہت نے اپنے مشہور فنکار دوستوں سے دوری اختیار کرنے کی وجہ بتا دی۔

شوبز انڈسٹری میں قریبی دوستیاں معمول کی بات ہیں اور ہانیہ عامر کے کئی فنکاروں سے دوستانہ تعلقات مشہور ہیں۔ ایک وقت تھا جب ہانیہ نوجوان اداکار و گلوکار عاشر وجاہت کے ساتھ سیر سپاٹے کرتیں اور موج مستیاں کرتی نظر آتی تھیں اور ان کی قریبی دوستی پر انڈسٹری میں بھی بات کی جاتی تھی۔

تاہم جون 2021 میں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں ہانیہ عامر، عاشر وجاہت اور ان کے بھائی نائل کو میوزک پر لپ سنکنگ کرتے اور بظاہر انتہائی بےتکلف انداز میں ساتھ لیٹے ہوئے دیکھا گیا مگر ان کا یہ انداز مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو بےحد نامناسب لگا اس ویڈیو پر شدید تنقید کی گئی اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by ApniISP.

Com (@apniisp)

اس کے بعد سے عاشر وجاہت اور ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ساتھ نظر نہیں آئے۔ ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران عاشر وجاہت نے کہا کہ ایک معروف اداکار نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ وہ مشہور شخصیات کے ساتھ نظر آنے کے بجائے اپنے کام پر توجہ دیں تاکہ ان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو اور وہ اپنے ٹیلنٹ کو پہچان سکیں۔

عاشر نے واضح کیا کہ وہ اب بھی ان دوستوں کے ساتھ ملتے ہیں مگر ان لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرتے۔ 

        View this post on Instagram                      

A post shared by HALCHAL TV (@halchaltv)

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عاشر وجاہت ہانیہ عامر سوشل میڈیا

پڑھیں:

انتہا پسند یہودیوں کے ظلم سے جانور بھی غیرمحفوظ

مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے ایک گاؤں میں انتہا پسند یہودی شہریوں نے فلسطینی کسان کے باڑے میں گھس کر 10 بھیڑوں کو ڈنڈے مار کر ہلاک کر دیا۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس نے علاقے میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by TRT World (@trtworld)

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید پانچ فلسطینی شہید ہوئے، جن میں نوجوان باکسر بھی شامل ہیں۔

جنگ بندی کے آغاز سے اب تک اسرائیلی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 226 فلسطینی شہید اور 595 زخمی ہو چکے ہیں۔

غزہ میں ملبے سے مزید 17 فلسطینیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جس کے بعد اب تک ملنے والی لاشوں کی مجموعی تعداد 499 ہو چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ٹریفک پولیس اہلکار کا ’ای چالان‘ سے بچنے کیلئے جوگاڑ سوشل میڈیا پر وائرل
  • انتہا پسند یہودیوں کے ظلم سے جانور بھی غیرمحفوظ
  • پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی رکن کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
  • ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کی سالگرہ میں شرکت
  • بلال مقصود نے سوشل میڈیا پر کراچی کے پارک میں موجود مردہ کوؤں کی ویڈیو شیئر کردی، یہ ماجرا کیا ہے؟
  • فلسطینی قیدی پر تشدد کی ویڈیو لیک ہونے پر اسرائیلی خاتون جنرل مستعفی
  • کترینہ کیف کی نجی تصاویر وائرل، مداح برس پڑے
  • سوشل میڈیا پر وائرل سعودی اسکائی اسٹیڈیم کا راز کھل گیا
  • سعودی عرب کے’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی وائرل ویڈیو جعلی نکلی
  • ’مجھے اکیلا چھوڑ دو‘، بھارتی اداکار عامر خان کی گرل فرینڈ میڈیا پر برہم