کینالز کے خلاف احتجاج میں پولیس سے تصادم، تین مقدمات درج، ملزمان کی تلاش شروع
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
کراچی:
دریائے سندھ میں کینالز بنانے کے خلاف قومی شاہراہ لنک روڈ پر وکلا اور قوم پرست جماعتوں کے احتجاج میں مظاہرین پر پولیس پر حملے اور موبائل جلانے کے تین مقدمات درج ہوگئے، پولیس نے ویڈیوز حاصل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مظاہرین کے خلاف دو مقدمات اسٹیل ٹاؤن تھانے اور تھانہ بن قاسم ٹاؤن تھانے میں ایک مقدمہ درج کیا گیا۔
مقدمات سرکاری مدعیت میں بلوے، کار سرکار میں مداخلت، املاک کو نقصان پہنچانے، دھمکیاں دینے اور انسداد دہشت گری کی دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں جن میں 21 افراد کونامزد کیا گیا ہے۔
یہ پڑھیں : نیشنل ہائی وے پر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں، موبائل نذر آتش
ایف آئی آرز کے متن کے مطابق 200 سے زائد نامعلوم افراد نے پولیس پر حملہ کیا، پولیس افسران مظاہرین کو سمجھانے گئے تو انہوں نے پولیس پر حملہ کردیا، مشتعل مظاہرین کی جانب سے پولیس موبائلوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا، مظاہرین نے پولیس موبائل بھی نذر آتش کی، مشتعل افراد کے حملے میں اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
ادھر پولیس نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعے کے وقت موجود افراد کی تصاویر اور ویڈیوز حاصل کرلی ہیں، پولیس کی جانب سے شرپسند عناصر کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس موبائل کو توڑنے کے بعد نذر آتش کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، پُرتشدد ہجوم میں موجود مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں سے بلٹ پروف جکیٹ بھی چھینی، ایک شرپسند کو فوٹیج میں پولیس اہلکار کی بلٹ پروف جیکٹ پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔
حکام کے مطابق مشتعل ہجوم میں چہروں کی شناخت سے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی، شرپسند عناصرکی حاصل کردہ فوٹیجزز کا جائزہ لیا جارہا ہے، ہجوم میں موجود ملزمان کے چہروں کی شناخت کیلئے دیگر تحقیقاتی ٹیکنالوجیز استعمال کی جائیں گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔