متنازع کینالز،نیشنل ہائی وے پر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
وکلا اور قوم پرست جماعتوں کا گزشتہ چھ روزسے قائم احتجاجی کیمپ پولیس نے اکھاڑ پھینکا
مظاہرین نے ایک مرتبہ پھر قومی شاہراہ لنک روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا، موبائل نذر آتش
اسٹیل ٹاؤن تھانے کے علاقے نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر قائم وکلا اور قوم پرست جماعتوں کی جانب سے گزشتہ 6 روزسے قائم احتجاجی کیمپ کو پولیس نے اکھاڑ پھینکا۔پولیس نے احتجاجی کیمپ میں موجود قوم پرست جماعتوں کے کارکنان کو منتشر کردیا۔ اس دوران پولیس اور قوم پرست جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی جس میں ملیر بار کے ممبرایم ایم سی ایڈووکیٹ ذیشان اجمل آرائیں بھی زخمی ہوئے جنہیں پولیس نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔پولیس نے کئی احتجاج مظاہرین کو حراست میں لیا اور 22 اپریل سے جاری احتجاج کے باعث کراچی سے ٹھٹھہ جانے اورآنے والی بند قومی شاہراہ پرٹریفک بحال کردی۔ پولیس ایکشن اوراحتجاجی مظاہرین کو حراست لیے جانے کے خلاف وکلا برادری اورقوم پرست جماعت کے کارکنان بڑی تعداد میں دوبارہ جمع ہو گئے ، مظاہرین کی جانب سے پولیس کے خلاف احتجاج اورنعرے بازی شروع کردی گئی اور احتجاجی مظاہرین نے ایک مرتبہ پھر قومی شاہراہ لنک روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔اس دوران ایس ایس پی ملیرکاشف عباسی اور آر آرایف سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے مظاہرین کومنتشر کرنے کے لیے واٹرکینن کا استعمال اور آنسو گیس کی شیلنگ شروع کی تو مظاہرین کی جانب سے پولیس پر ڈنڈوں اور پتھراؤ سے حملہ کردیا گیا۔ احتجاجی مظاہرین اور پولیس کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑیں جاری ہیں اورعلاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کر رہا ہے ، احتجاجی مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ جبکہ احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا گیا، مشتعل مظاہرین نے ایک پولیس موبائل پربھی حملہ کردیا اور توڑ پھوڑ کے بعد پولیس موبائل کو آگ لگادی۔ مشتعل مظاہرین کی جانب سے واٹر کینن سمیت متعدد گاڑیوں پر پتھراؤبھی کیا گیا، احتجاجی مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں احتجاجی مظاہرین کی جانب سے احتجاجی کیمپ ہٹانے اوراحتجاجی مظاہرین پر پولیس کی جانب سے تشدد کرنے کا مقدمہ درج کرنے اورایس ایس پی اورایس ایچ اوز کو ہٹانے مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے ۔ احتجاجی وکلا کا کہنا ہے کہ وکلا کوطاقت کے ذریعے ڈرانا چاہتے ہیں جو کبھی بھی نہیں ہونے دیاجائے گا، آخری اطلاعات تک احتجاجی مظاہرین کی جانب سے ایک مرتبہ پھر لنک روڈ پراحتجاجی دھرنا دے دیا گیا اور احتجاج جاری ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری دوسرے مقام پر موجود ہے ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: مظاہرین کی جانب سے قوم پرست جماعتوں احتجاجی مظاہرین احتجاجی کیمپ مظاہرین کو پولیس کی پولیس نے لنک روڈ کے لیے
پڑھیں:
کراچی، ہل پارک کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، پلاٹس مسمار
کراچی:شہر قائد میں ہل پارک کے اطراف پہاڑی علاقے کو کاٹ کر کی جانے والی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف رات گئے بڑا آپریشن کیا گیا جس میں ہیوی مشینری کی مدد سے متعدد تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر شروع ہونے والی اس کارروائی کے دوران متنازعہ پلاٹ پر بنی باؤنڈری وال سمیت کئی غیرقانونی ڈھانچے گرا دیے گئے۔ کارروائی ڈائریکٹر انکروچمنٹ شیر علی کی نگرانی میں محکمہ لینڈ کے عملے نے انجام دی۔
ترجمان کے ایم سی کے مطابق ہل پارک کے اطراف سے تمام غیرقانونی تعمیرات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور علاقے کو تجاوزات سے مکمل طور پر صاف کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب میئر کراچی نے سیکریٹری وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کو خط لکھ کر پلاٹ نمبر 39 جی فور بلاک 6 کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ پلاٹ کے حوالے سے پی ای سی ایچ ایس کی جانب سے لیز دینے کے دعوے سامنے آ رہے ہیں جس پر مزید جانچ پڑتال جاری ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی تاکہ سرکاری و محفوظ علاقوں پر قبضے کی کسی بھی کوشش کو روکا جا سکے۔