ٹیسلا کے مالک نے اپنی کار کو حکم دیا کہ وہ اسے کسی نئی جگہ پر لے جائے، جس کے بعد ٹیسلا اسے ایسی جگہ لے گئی جس پر ایلون مسک بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ پائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ سے تعلق رکھنے والے ٹیسلا کار کے مالک زیک جینکنز نے اپنی کار کی مکمل سیلف ڈرائیونگ کی خصوصیت کو ایک سادہ سی کمانڈ کے ساتھ آزمانے کا فیصلہ کیا، زیک نے ٹیسلا کو کہا کہ مجھے ایسی جگہ لے چلو جہاں میں کبھی نہیں گیا ہوں۔“

زیک چونکہ صحتمند ہیں تو توقع کی جارہی تھی کہ کار اسے ریسٹورنٹ لے جائے گی تاہم ٹیسلا نے اسے ریسٹورنٹ کے بجائے جم (Gym) پہنچا دیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا شئیر کی گئی جو وائرل ہوگئی۔

اس لمحے کی ویڈیو زیک جنکنز کی اہلیہ نے ریکارڈ کی جو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی۔ ویڈیو میں زیک اور ان کی اہلیہ کو قہقہے لگاتے دکھایا گیا کیونکہ کار نے انہیں جم پہنچا دیا تھا جس کا انہیں تصور بھی نہیں تھا۔ واقعے نے ایلون مسک کی بھرپور توجہ حاصل کی۔

ائرل ویڈیو جب ٹیسلا کمپنی کے سربراہ ایلون مسک تک پہنچی تو انہوں نے ہنسنے والا ایموجی بنا کر اظہار خیال کیا۔

 

 

زیک جینکنز کے ٹیسٹ نے ٹیسلا کار کی سیلف ڈرائیونگ فیچر کے ساتھ تفریحی تجربات کی فہرست میں اضافہ کیا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ایلون مسک

پڑھیں:

سانگلہ ہل: موٹر وے ایم 4 پر گاڑی بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا گئی، خاتون جاں بحق

—فائل فوٹو

سانگلہ ہل میں موٹر وے ایم 4 پر تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں خاتون جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں 51 سالہ علی حسن اور 50 سالہ صدف کو تحصیل اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

حکام نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق خاتون کی شناخت 70 سالہ ارشاد بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کو معلوم بھی نہیں ہوگا ہم کہاں سے گھسیں گے اور کہاں پھٹیں گے، فیصل واوڈا
  • کیا آپ جانتے ہیں کہ ہنسنے سے آپ کی موت ہوسکتی ہے
  • لندن میراتھن میں 40 پاکستانیوں کی شرکت، کینیا کے سیباسشین ساوے فاتح قرار پائے
  • کیا ایلون مسک 100 بچوں کے باپ ہیں؟ حیران کن انکشاف سامنے آگیا
  • لڑکوں کا رنگ گہرا ہی پسند ہے، آر جے مہوش اور چہل کی ڈیٹنگ کی افواہیں پھر سرگرم
  • ایلون مسک کے بچوں کی تعداد 100 سے زائد؟ نئی رپورٹ نے ہلچل مچا دی
  • سانگلہ ہل: موٹر وے ایم 4 پر گاڑی بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا گئی، خاتون جاں بحق
  • ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کا بڑا انکشاف
  • یوٹیوبر ڈکی بھائی اپنی غیر ذمے دارانہ حرکت کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئے