فلم لگان کے بارے میں امیتابھ بچن نے کس بات سے خبردار کیا تھا
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
معروف ہدایتکار آشوتوش گواریکر نے انکشاف کیا ہے کہ فلم لگان میں وائس اوور دینے کے لیے امیتابھ بچن تیار نہیں تھے۔
فلم کے ہدایتکار کے بقول امیتابھ بچن نے خبردار کیا تھا کہ آج تک میں نے جس فلم میں وائس اوور دی ہے وہ فلاپ ہو جاتی ہے۔
ہدایتکار آشوتوش نے واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب ہم پہلی بار امیتابھ صاحب کے پاس گئے تو انہوں نے ایک روایت کا ذکر کیا۔
امیتابھ بچن نے عامر خان سے کہا کہ جب بھی میں کسی فلم کو وائس اوور دیتا ہوں، وہ فلم کامیاب نہیں ہوتی، وہ فلاپ ہو جاتی ہے۔ اگر تم یہ خطرہ مول لینے کے لیے تیار ہو تو ٹھیک ہے، لیکن بعد میں مجھ سے شکایت نہ کرنا۔
ہدایت کار آشوتوش کے بقول امیتابھ صاحب کی اس بات پر عامر خان نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ یہ آپ نے ہی کرنا ہے۔
ہدایتکار نے مزید کہا کہ امیتابھ بچن نے 'لگان' دیکھی تو انہیں فلم اور اس کے بیانیے (narration style) کی سمجھ آ گئی اور پھر انہیں فلم کا حصہ بنانا آسان ہو گیا۔
یاد رہے کہ بلاک بسٹر فلم لگان میں امیتابھ بچن کی جاندار آواز نے کہانی کو نہ صرف سہارا دیا بلکہ اسے ایک لازوال کلاسک میں تبدیل کرنے میں اہم کردار بھی ادا کیا تھا۔
فلم برطانوی دور کی کہانی پر مبنی ہے جس میں ایک گاؤں کو دیہاتیوں کو لگان معاف کرانے کے لیے انگریز ٹیم سے کرکٹ میچ کھیلنا ہوتا ہے۔
اس فلم میں عامر خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جب بیک گراؤںڈ میں اس کہانی کو امیتابھ بچن بیان کر رہے ہوتے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امیتابھ بچن نے کیا تھا
پڑھیں:
علیمہ خان کا انڈوں سے حملہ کرنے والی خواتین کے بارے میں بڑا انکشاف
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ مجھ پر انڈوں سے حملہ کرنے کا واقعہ اسکرپٹڈ تھا، جن 2 خواتین نے مجھ پر انڈا پھینکا ان کو پولیس نے بچایا۔ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس نے کہا کہ دونوں خواتین کو حراست میں لیا گیا ہے بعد میں دونوں کو چھوڑ دیا گیا۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ دو سال سے ہم جیل آتے ہیں کبھی کوئی بدتمیزی کا واقعہ پیش نہیں آیا، دو چار لوگوں کو باقاعدہ طور پر اب ماحول خراب کرنے کے لیے بھیجا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پولیس نے بتایا 4 بندے بدتمیزی کرنے کے لیے آپ کے پیچھے ہیں، کسی کی بھی ماں بیٹی پر اس طرح حملہ ہوگا کوئی برداشت نہیں کرے گا، ہمارا معاشرہ اور دین خواتین سے اس طرح کی بدتمیزی کی اجازت نہیں دیتا۔ ان کا کہنا تھا کہ کل بھی ہمارے ساتھ جیل کے باہر اسی خاتون نے بدتمیزی کی کوشش کی جس نے انڈا پھینکا، جیل کے باہر کل ہمارے اوپر کسی نے پتھر بھی مارے، پہلے انڈا پھینکا، پھر بدتمیزی کی، کل پتھر مارے اب چھرا بھی مار سکتے ہیں۔ علیمہ خان نے کہا کہ ہمارا کام بانی پی ٹی آئی کا پیغام پہنچانا ہے وہ ہم پہنچائیں گے، ہم پر حملہ ہوا ہماری ایف آئی آر پولیس درج نہیں کر رہی۔ ہمارے وکلاء جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اے ٹی سی منتقل کرنے کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کریں گے۔ قانون اور انصاف تو یہاں ہے نہیں، یہ بانی پی ٹی آئی کی آواز بند کرنا چاہتے ہیں۔