الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے غزہ کیلیے 26 ویں امدادی کھیپ اردن پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
لاہور:
الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے غزہ کے جنگ زدہ عوام کے لیے 40 ٹن امدادی سامان اردن کے دارالحکومت عمان پہنچ گیا، فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے اہل پاکستان کی جانب سے الخدمت فاؤنڈیشن نے کراچی سےامدادی سامان روانہ کیا۔
الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے بھیجے جانے والے امدادی سامان میں 20 ٹن ادویات، 05 ٹن ہائی جین کٹس اور 15 ٹن خیمے شامل ہیں۔
الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے رمضان المبارک کے موقع پر غزہ کے محصور اور متاثرہ عوام کی مدد کے لیے 900 ٹن امدادی سامان فضائی کارگو کے ذریعے روانہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن بدقسمتی سے مصر و اردن کے تمام سرحدی راستوں کی بندش کی وجہ سے رمضان المبارک کے دوران یہ امدادی سامان غزہ تک نہ پہنچ سکا۔ امدادی سامان کی ترسیل حکومت پاکستان، الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور رائل میڈیکل سروسز آف جورڈن کی مسلسل سفارتی اور انتظامی کوششوں کے نتیجے میں ممکن بنائی جا سکی۔
ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے لاہور اور کراچی کے گوداموں میں موجود 900 ٹن امدادی سامان کی روانگی کے لیے تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔ آئندہ دنوں میں ادویات، خیموں، ترپال، سلیپنگ بیگز اور ٹن فوڈ پر مشتمل یہ سامان 6 سے 7طیاروں کے ذریعے مرحلہ وار اردن اور مصر کے ذریعے غزہ بھیجا جائے گا۔
اس سے قبل، الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے حکومت پاکستان، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، جارڈن ہاشمائٹ چیریٹی آرگنائزیشن اور رائل میڈیکل سروسز کے تعاون سے 19 طیاروں اور 4 بحری جہازوں کے ذریعے 6 ارب روپے مالیت کا 3800 ٹن امدادی سامان مصر اور اردن کے راستے غزہ پہنچا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے کے ذریعے کے لیے
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔