الخدمت فاؤنڈیشن کیجانب سے غزہ کیلئے 26 ویں امدادی کھیپ اردن پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
سٹی 42 : الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے غزہ کےجنگ زدہ عوام کے لیے 40 ٹن امدادی سامان اردن کےدارالحکومت عمان پہنچ گیا ،فلسطین کےمظلوم مسلمانوں کےلئےاہل پاکستان کی جانب سے الخدمت فائونڈیشن نےکراچی سےامدادی سامان روانہ کیا ۔
الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن کا کہناتھا کہ حکومت پاکستان اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے بھیجے جانے والے امدادی سامان میں 20 ٹن ادویات، 05 ٹن ہائی جین کٹس اور 15 ٹن خیمے شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نےرمضان المبارک کے موقع پر غزہ کے محصور اور متاثرہ عوام کی مدد کے لیے 900 ٹن امدادی سامان فضائی کارگو کے ذریعے روانہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن بدقسمتی سے مصر و اردن کے تمام سرحدی راستوں کی بندش کی وجہ سے رمضان المبارک کےدوران یہ امدادی سامان غزہ تک نہ پہنچ سکا۔ امدادی سامان کی ترسیل حکومت پاکستان، الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور رائل میڈیکل سروسز آف جورڈن کی مسلسل سفارتی اور انتظامی کوششوں کے نتیجےمیں ممکن بنائی جاسکی۔
دو روز کے لئے جنگ بندی کا اعلان ک
ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے لاہور اور کراچی کے گوداموں میں موجود900 ٹن امدادی سامان کی روانگی کے لیے تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔ آئندہ دنوں میں ادویات، خیموں، ترپال، سلیپنگ بیگزاور ٹن فوڈ پر مشتمل یہ سامان 6 سے7طیاروں کے ذریعےمرحلہ وار اردن اور مصر کے ذریعے غزہ بھیجا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے حکومت پاکستان، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، جارڈن ہاشمائیٹ چیریٹی آرگنائزیشن اور رائل میڈیکل سروسز کے تعاون سے 19 طیاروں اور04بحری جہازوں کے ذریعے6 ارب روپے مالیت کا3800 ٹن امدادی سامان مصر اور اردن کے راستے غزہ روانہ کیا جا چکا ہے۔
دہشتگردوں کیجانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ عمل ہے؛ شیری رحمان
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان
پڑھیں:
مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
اسلام آباد، منیلا (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کے لیے آسیان ریجنل فورم کے ذریعے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پْرعزم ہے۔ اسحاق ڈار نے 33 ویں آسیان ریجنل فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مؤثر کثیرالجہتی تعاون ناگزیر ہے۔ جموں و کشمیر کے تنازعے کا منصفانہ حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے۔ پاکستان مسئلہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل کی حمایت جاری رکھے گا، جبکہ عالمی برادری کو حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ اسحاق ڈار نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو تشویشناک اور اشتعال انگیز اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاہدے سے متعلق یکطرفہ اقدامات 25 کروڑ پاکستانیوں کے مفادات کو متاثر کر سکتے ہیں۔ غزہ کی انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستان 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا حامی ہے۔انہوں نے دہشتگردی کو عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد جانوں کی قربانیاں دے چکا ہے اور ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے، جبکہ افغانستان میں امن سے علاقائی تجارت، روابط اور ترقی کو فروغ ملے گا۔ نائب وزیراعظم نے جنوبی بحیرہ چین کے تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک چین پالیسی کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کو ترقی پذیر ممالک کے لیے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ و سینیٹر اسحاق ڈار نے عمان ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فلپائن میں آسیان ریجنل فورم کی سائیڈ لائنز پر ملاقات ہوئی، دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعاون کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران اعلیٰ سطح تبادلوں، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے فلپائن میں مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں۔ وزرائے خارجہ نے امریکہ ایران کے درمیان ثالثی پر پاکستان کے کردار کو سراہا اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے مذاکرات پر زور دیا، اسحاق ڈار نے برطانیہ کے سیکرٹری آف سٹیٹ برائے خارجہ سے ملاقات کی دونوں رہنماؤں نے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ ونٹسن پیٹرز سے ملاقات کی۔ دونوں ملکوں نے تجارت، سرمایہ کاری اور کھیل کے شعبے میں تعاون پراتفاق کیا۔ ملاقات میں خطے اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے آسٹریلیا کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی جس میں مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم میں شرکت کے بعد کرغزستان روانہ ہو گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس 23 اور 24 جولائی کو ہوگا، اسحاق ڈار اجلاس کے موقع پر رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔؎