معروف ہدایتکار آشوتوش گواریکر نے انکشاف کیا ہے کہ فلم لگان میں وائس اوور دینے کے لیے امیتابھ بچن تیار نہیں تھے۔

فلم کے ہدایتکار کے بقول امیتابھ بچن نے خبردار کیا تھا کہ آج تک میں نے جس فلم میں وائس اوور دی ہے وہ فلاپ ہو جاتی ہے۔

ہدایتکار آشوتوش نے واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب ہم پہلی بار امیتابھ صاحب کے پاس گئے تو انہوں نے ایک روایت کا ذکر کیا۔

امیتابھ بچن نے عامر خان سے کہا کہ جب بھی میں کسی فلم کو وائس اوور دیتا ہوں، وہ فلم کامیاب نہیں ہوتی، وہ فلاپ ہو جاتی ہے۔ اگر تم یہ خطرہ مول لینے کے لیے تیار ہو تو ٹھیک ہے، لیکن بعد میں مجھ سے شکایت نہ کرنا۔

ہدایت کار آشوتوش کے بقول امیتابھ صاحب کی اس بات پر عامر خان نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ یہ آپ نے ہی کرنا ہے۔

ہدایتکار نے مزید کہا کہ امیتابھ بچن نے ‘لگان’ دیکھی تو انہیں فلم اور اس کے بیانیے (narration style) کی سمجھ آ گئی اور پھر انہیں فلم کا حصہ بنانا آسان ہو گیا۔

یاد رہے کہ بلاک بسٹر فلم لگان میں امیتابھ بچن کی جاندار آواز نے کہانی کو نہ صرف سہارا دیا بلکہ اسے ایک لازوال کلاسک میں تبدیل کرنے میں اہم کردار بھی ادا کیا تھا۔

فلم برطانوی دور کی کہانی پر مبنی ہے جس میں ایک گاؤں کو دیہاتیوں کو لگان معاف کرانے کے لیے انگریز ٹیم سے کرکٹ میچ کھیلنا ہوتا ہے۔

اس فلم میں عامر خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جب بیک گراؤںڈ میں اس کہانی کو امیتابھ بچن بیان کر رہے ہوتے ہیں۔

 

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: امیتابھ بچن نے کیا تھا

پڑھیں:

محمد عامر کو کپتانی مل گئی، ابو ظہبی ٹی10 لیگ میں کوئٹہ کیولری کی قیادت کریں گے

سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کو کوئٹہ کیولری کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے جو رواں ماہ 18 نومبر سے شروع ہونے والی ابو ظہبی ٹی10 لیگ میں اپنا پہلا سیزن کھیلنے جا رہی ہے۔

یہ اعلان ٹیم کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک اینیمیٹڈ پوسٹر کے ذریعے کیا گیا۔کوئٹہ کیولری اپنی مہم کا آغاز ناردرن واریئرز کے خلاف افتتاحی میچ سے کرے گی۔ ٹیم اپنا دوسرا میچ 19 نومبر کو عجمان ٹائٹنز کے خلاف، جبکہ تیسرا میچ 21 نومبر کو ڈیکن گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیے: کیا محمد عامر انٹرنیشنل کرکٹ واپس میں آئیں گے؟ سابق فاسٹ بولر نے واضح بتا دیا

چوتھا مقابلہ 22 نومبر کو دہلی بلز سے ہوگا، جب کہ آخری دو میچز ویسٹا رائیڈرز اور رائل چیمپس کے خلاف 27 اور 28 نومبر کو ہوں گے۔

چند روز قبل، پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کو زمبابوے کے سکندر رضا کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا۔ سکندر رضا قومی ذمہ داریوں کے باعث لیگ میں شرکت نہیں کر سکیں گے کیونکہ وہ اس وقت افغانستان کے خلاف ٹی20 سیریز میں زمبابوے کی قیادت کر رہے ہیں۔

ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری یاسر عرفات کے سپرد ہے، جبکہ جویریہ خان ٹیم ڈائریکٹر کے طور پر فرائض انجام دیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

کرکٹ کوئٹہ کیولری محمد عامر

متعلقہ مضامین

  • وینزویلا صدر کے دن گنے جاچکے، ٹرمپ نے سخت الفاظ میں خبردار کردیا
  • لاہور اورراولپنڈی کے درمیان چلنے والی ’’ سبک ریل کار ‘‘میں نئے ریک کا افتتاح
  • لاہور تا راولپنڈی ریل کار کے نئے ریک کا افتتاح 
  • لاہور تا راولپنڈی ریل کار کے نئے ریک کا افتتاح کر دیا گیا
  • اسرائیل کے بارے میں امریکیوں کے خیالات
  • ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کی سالگرہ میں شرکت
  • وینزویلا کے اندر حملے زیر غور نہیں ہیں‘ ٹرمپ کی تردید
  • استنبول مذاکرات بارے حقائق کو ترجمان افغان طالبان نے توڑ مروڑ کر پیش کیا: پاکستان
  • محمد عامر کو کپتانی مل گئی، ابو ظہبی ٹی10 لیگ میں کوئٹہ کیولری کی قیادت کریں گے
  • سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے