اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو وہ آگ سے کھیلے گا، سابق پاکستانی ہائی کمشنر
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
عبدالباسط --- فائل فوٹو
پاکستان کے سابق ہائی کمشنر عبد الباسط کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو وہ آگ سے کھیلے گا۔
بھارتی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عبدالباسط نے کہا کہ اگر بھارت کے پاس پاکستان کے خلاف کوئی ثبوت ہے تو وہ ہمارے ساتھ شیئر کرے، اگر شیئر نہیں کرنا چاہتا تو دونوں ممالک بین الاقوامی تحقیقات کرواسکتے ہیں۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اگر بھارت اُس کےلیے بھی تیار نہیں ہے تو پھر یہ اُس کی اپنی مرضی ہے لیکن اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو وہ آگ سے کھیلے گا۔
اسلام آباد بھارت کے ایک ممتاز ماہرِ آبی وسائل نے.
سابق ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس پاکستان میں مختلف دہشتگرد سرگرمیوں میں بھارتی مداخلت کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں، پاکستان کو بھی بھارت سے متعلق کئی خدشات ہیں۔
عبدالباسط نے مزید کہا کہ اگر بھارت نے مہم جوئی کی کوشش کی تو پاکستان بھرپور جواب دینے کےلیے تیار ہے، تاہم امید ہے عقل و دانش کا مظاہرہ کیا جائے گا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی کوشش کی تو اگر بھارت نے
پڑھیں:
عالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان اپنا چوتھا لیگ میچ کل پورٹوریکو کے خلاف کھیلے گا
کراچی:عالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان اپنا چوتھا لیگ میچ پیر کو پورٹوریکو کے خلاف کھیلے گا۔
قومی جونئیر ٹیم اپنے تینوں میچز جیت کر پہلے ہی پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا چکی ہے، ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں جاری چیمپئن شپ میں قومی جونیر ٹیم کوئی گیم ہارے بغیر فتوحات سمیٹ کر 6 پوائنٹس کے ساتھ پول اے میں سر فہرست ہے۔
اس پول سے ارجنٹائن، ازبکستان اور بیلجیئم نے بھی اگلے رونڈ میں قدم رکھ دیا، پاکستان نے پول میچز میں بیلجیم، میزبان ازبکستان اور ترکیہ کو شکست دی تھی،پاکستان اپنا 5 واں میچ منگل کو ارجنٹائن سے کھیلے گا، ٹاپ 16 ٹیموں کا ناک آؤٹ راؤنڈ 30 جولائی سے شروع ہوگا جبکہ فائنل 3 اگست کو شیڈول ہے۔