Juraat:
2025-04-29@14:19:16 GMT

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، اراکین سینیٹ

اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، اراکین سینیٹ

مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی
بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر

سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سوچی سمجھی سازش ہے ، بھارتی الزامات کو دنیا نے کوئی اہمیت نہیں دی، بھارت نے کوئی جارحیت کی تو افواج پاکستان اسے منہ توڑ جواب دیں گی۔ پیر کو سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ 2000 میں جب صدر بل کلنٹن بھارت پہنچے تھے تو 40 کے لگ بھگ سکھو ں کو ماردیا گیا اور الزام پاکستان پر دھر دیا گیا، اب امریکی نائب صدر کے دورے پر پھر 26 لوگوں کو مار کر الزام پاکستان پر لگادیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مودی کو گجرات کے قصاب کا خطاب دیا گیا جس پر انہوں نے فخر کیا، اور اسے اپنے لیے بڑا اعزاز سمجھا، انہوں نے اپنی سیاست کی حکمت عملی بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے ۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ 1998 میں جب سے ایٹمی دھماکے ہوئے ہیں اس وقت سے بھارت کو کوئی حملہ کرنے کی جرات نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ہرگز یہ بھولنا نہیں چاہے کہ ہمارا دشمن چالاک اور مکار ہے اور اسے کسی خیر کی توقع نہیں ہے ، وہ کوئی بھی حماقت کرسکتا ہے مگر اسے پتا ہونا چاہیے کہ اس حماقت کا نتیجہ وہی نکلے گا جو کہ ایک احمق کے لیے نکلنا چاہیے ۔سینیٹرعلی ظفر نے سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم ذمیدار، بہادر اور نڈر قوم ہے ، دنیا کے کسی بھی خطے میں دہشت گردی کے خلاف ہیں، اور ہمارے ہزاروں شہری دہشت گردی خلاف جنگ میں جانیں قربان کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا بھارتی الزام جھوٹا ہے ، دروغ گوئی بھارتی حکمرانوں کی عادت ہے ۔سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ 2000 میں جب بل کلنٹن آئے تو اس وقت بھی 40 سکھوں کو ہلاک کرکے الزام پاکستان پر لگایا گیا، پھر بھارتی اداروں ہی کی تحقیقات میں ثابت ہوا کہ پاکستان پر یہ الزام غلط تھا، خود بھارتی حکومت ہی اس واقعے میں ملوث تھی، بھارت میں کچھ بھی ہوتا ہے تو بغیر کسی ثبوت کے الزامات پاکستان پر لگادیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستانی عوام کی طرف سے مودی کو ایک پیغام دینا چاہتا ہوں کہ دنیا اور لوگ بے وقوف نہیں ہیں، وہ بھارتی ڈرامے کے اسکرپٹ کو بخوبی جانتے اور اس پروپیگنڈے کو پہچانتے ہیں، ظلم کی بات یہ ہے کہ اس سانحے سے مودی حکومت سیاسی مفاد حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر بے پناہ ظلم ڈھارہا ہے ، وہ پہلے اپنے گریبان میں جھانکے اور پھر پاکستان پر الزام لگائے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ ختم کرنا چاہتا ہے ، بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، پہلی بات تو یہ کہ بھارت یکطرفہ پر اس معاہدے میں ترمیم، اسے معطل یا ختم نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارا پانی بند کرنا چاہتا ہے اور ہمیں بھوکا مارنا چاہتا ہے ، کیا اس سے بڑی کوئی دہشت گردی ہوسکتی ہے ۔سینیٹر فیصل واڈا نے کہا کہ میں بھارتی وزیراعظم کو بتانا چاہتا ہوں کہ تم نے مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی ہے ، لیکن اگر پانی بند کرنے کی دھمکی دی گئی تو پہلا حملہ پاکستان کریگا، اور ہم بھارتی فوج کے خون سے ہولی کھیلیں گے ۔سینیٹر جان بلیدی نے سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ اپنے اندرونی معاملات اور کشمیریوں کے معاملات کو سنجیدگی سے لے ، اور ہمیں بھی اس پر غور کرنا ہوگا کہ ہم کیا کررہے ہیں، آیا ہم اپنے لوگوں کے ساتھ انصاف کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ دیکھنا ہوگا کہ بلوچستان جو پاکستان کا حصہ ہے وہاں جو روزانہ احتجاج ہورہا ہے اس کی کیا وجوہات ہیں، ہمیں دیکھنا ہوگا کہ ہم نے سولہ ایم پی او کے تحت بچیوں کو جیل میں ڈال دیا ہے ۔بعد ازاں سینٹ کا اجلاس (آج) منگل کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: سینیٹ اجلاس میں انہوں نے کہا کہ کہا کہ بھارت پاکستان پر دیا گیا اور ہم

پڑھیں:

پہلگام واقعہ پری پلان ڈرامہ ہے، بھارت نے جارحیت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، وزیر اعظم

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ پری پلان ڈرامہ ہے، بھارت ماضی میں بھی اس طرح کے مختلف ڈرامے کرچکا ہے، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے جیسے فیصلے جنگی حالات میں بھی نہیں کیے گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا رائیونڈ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔

رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نے پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں پر نوازشریف کو بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے کہا ملک کا مستقبل روشن ہے ہم جاگ رہے ہیں، بھارت نے جارحیت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پہلگام واقعہ پری پلان ڈرامہ ہے، بھارت ماضی میں بھی اس طرح کے مختلف ڈرامے کرچکا ہے، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے جیسے فیصلے جنگی حالات میں بھی نہیں کیے گئے۔

وزیر اعظم نے پہلگام واقعے کے پس منظر میں بھارت کی جانب سے اشتعال انگیز کاروائیوں پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، ہر طرح کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
مزیدپڑھیں:‘ووڈ پیکر’ پر درجنوں گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کا الزام، مگرکیوں؟

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ میں بھارتی دھمکیوں کیخلاف سیاسی جماعتیں متحد
  • پہلگام واقعہ بھارت کا سوچا سمجھا اقدام، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: اراکین سینیٹ
  • سینیٹر عرفان صدیقی کی 2019 میں عمران خان کے بھارت کو دیے گئے جواب کی تعریف
  • بھارتی جارحیت پر اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے ،وزیر اعظم
  • پہلگام واقعہ پری پلان ڈرامہ ہے، بھارت نے جارحیت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، وزیر اعظم
  • بھارتی مہم جوئی پر پاکستان کے جواب کو تاریخ یاد رکھے گی،طلال چوہدری
  • بھارت نے در اندازی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ آصف کا روسی ٹی وی کو انٹرویو
  • بھارت نے جارحیت کی تو قوم کا ہر فرد سپاہی بن کر لڑےگا، مولانا فضل الرحمان
  • بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، بچہ بچہ سرحد پر کٹ مرنے کو تیار ہے، شیخ وقاص اکرام