حارث رؤف امریکا میں شاندار استقبال اور پروٹوکول ملنے پر حیران
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف ٹیم کے میامی امریکا میں شاندار استقبال پر حیران رہ گئے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں لکھا کہ ہماری ابھی میامی میں لینڈنگ ہوئی، یہاں پر بے مثال استقبال ہوا، ہمیں شاندار پروٹوکول ملا۔
حارث رؤف نے کہا کہ اس سے پہلے کبھی یہاں پر ایسا پْرتپاک استقبال نہیں ہوا تھا، ہم پاکستان کرکٹ اور پی سی بی کی جانب سے اس احترام پر شکرگزار ہیں۔
Just landed in Miami ???????? and truly overwhelmed by the exceptional welcome and protocol we received.
پاکستان کرکٹ ٹیم امریکا میں ویسٹ انڈیز کیخلاف تین ٹی 20 اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔
ٹی ٹوئنٹی میچز یکم، 3 اور 4 اگست کو ہونا ہیں جبکہ ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 اگست کو کھیلے جائیں گے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کوئٹہ، سی ایم گولڈ کپ کے دو مختلف میچز میں فائرنگ سے دو افراد زخمی
دو مختلف فٹبال گراؤنڈ میں آل پاکستان سی ایم گولڈ کپ کے میچ کے بعد فائرنگ سے مجموعی طور پر دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک ہی دن میں دو مختلف فٹبال گراؤنڈ میں آل پاکستان سی ایم گولڈ کپ کے میچ کے بعد فائرنگ سے مجموعی طور پر دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ایک فٹبال گراؤنڈ میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور بلوچستان اسمبلی کے اراکین بھی موجود تھے، جنہیں خوش قسمتی سے کچھ نہیں ہوا۔ تاہم سکیورٹی پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ کوئٹہ ریلوے گراؤنڈ میں پیش آیا۔ جہاں افغان کلب چمن اور پاکستان پولیس کے درمیان فٹبال میچ جاری تھی۔ اس دوران ریفری نے فائل کرنے پر افغان کلب چمن کے خلاف فیصلہ دیا، تو تماشائی ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے میدان میں آ گئے۔ اس دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے افغان کلب چمن کے گول کیپر کو زخمی کر دیا۔
دوسرا واقعہ کوئٹہ کے گلستان ٹاؤن علمدار روڈ میں واقع قیوم پاپا اسٹیڈیم میں پیش آیا۔ جہاں ہزاروں تماشائی دیگر علاقوں سے میچ دیکھنے آئے تھے۔ میچ کے بعد اسٹیڈیم کے باہر تماشائیوں کے ہجوم میں سے نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے ہزارہ قوم سے تعلق رکھنے والے ایک مقامی نوجوان کو زخمی کر دیا۔ اسی میچ کے دوران وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور صوبائی اسمبلی بھی میچ دیکھنے آئے تھے۔ خوش قسمتی سے ان کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ تو پیش نہیں آیا، تاہم گراؤنڈ میں تماشائیوں کے پاس اسلحہ کی موجودگی نے سکیورٹی کے حوالے سے خدشات میں شدید اضافہ کر دیا ہے۔ علمدار روڈ کے مقامی افراد بھی ایف سی حکام اور سکیورٹی فورسز سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ باہر سے آنے والے افراد کی تلاشی لی جائے اور اس طرح کے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنائی جائے۔