مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی جانب سے ملک گیر شجرکاری مہم کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ شیخ فرحان عزیز کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایک لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے، درختوں کی نگہداشت کیلئے طلبا کو خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی، ہر شہری اپنے حصے کا ایک درخت ضرور لگائے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں ماحولیاتی آلودگی کے بڑھتے ہوئے خطرات اور موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے "گرین پاکستان موومنٹ" کے عنوان سے ملک گیر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ شجر کاری مہم کا افتتاح مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ شیخ فرحان عزیز و دیگر رہنماؤں مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں پودا لگا کر کیا۔ تقریب میں طلبا رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر فرحان عزیز نے کہا کہ درخت ہمارے ماحول کے پھیپھڑے ہیں جو نہ صرف ہمیں آکسیجن فراہم کرتے ہیں بلکہ زمین کے درجہ حرارت کو قابو میں رکھتے ہیں، آج کا لگایا پودا آنیوالی نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرین پاکستان موومنٹ کے تحت مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنان ایک لاکھ سے زائد درخت لگا کر ملک پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ شیخ فرحان عزیز نے کہا کہ سکول، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات اور اساتذہ بھی اس اہم مہم کا حصہ ہونگے۔ تعلیمی اداروں، پارکوں اور سڑکوں کے کنارے پودے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت پورے ملک میں شجر کاری کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کی جائیگی جس میں اپیل کی جائیگی کہ ’’ایک بشر۔۔۔ایک شجر‘‘ کے نعرے کے تحت ہر پاکستانی آزادی کے مہینے میں کم از کم ایک پودا ضرور لگائے تاکہ ملک کو سرسبزو شاداب بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ گرین پاکستان کے عنوان سے سیمینارز، کانفرنسز، واک اور تشہیر کے ذریعے بھی آگاہی مہم پورے ملک میں شروع کی جائے گی۔ عوام الناس کو آگاہی مہم کے ذریعے بتایا جائے گا کہ درخت لگانا کتنا اہم ہے، درخت لگانا جس قدر اہم ہے اس سے کہیں زیادہ اہم اس کی حفاظت کرنا ہے، نرم و نازک پودوں کو اپنی جڑوں کی مضبوطی کیلئے وقت درکار ہوتا ہے۔ اگر ہم زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور پھر ان کی دیکھ بھال بھی پوری ذمہ داری سے کریں، کوئی وجہ نہیں کہ پاکستان میں جنگلات کے رقبے میں اضافے کیساتھ ساتھ ماحول اور موسم میں بھی بہتری آ جائے گی۔ مصطفوی سٹوڈنٹس کی گرین پاکستان مہم 25اگست2025 تک جاری رہے گی۔شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب میں راشد مصطفوی، محمد سہیل، احمد رضا، اسامہ مشتاق، کاشف جان و دیگر طلبا رہنما بھی موجود تھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گرین پاکستان نے کہا کہ مہم کا
پڑھیں:
ایشیا کپ: یو اے ای کا عمان کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف
ایشیا کپ کے ساتویں میچ میں یو اے ای نے عمان کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دے دیا۔
ابوظبی میں جاری میچ میں عمان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یو اے ای نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز اسکور کیے۔
ٹیم کی جانب سے کپتان محمد وسیم 69 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ علی شان شرفو 51، محمد زوہیب 21، آصف خان 2 اور راہول چوپڑا 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
ہرشت کوشک 19 اور دھروو پراشر 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
عمان کی جانب سے جیتن رامنندی نے 2 جبکہ حسنین شاہ اور سمے شریواستو نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔