چین نے سمندر میں تیرتے ٹینکوں کی وڈیو جاری کردی
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے تائیوان کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران فوجی طاقت کا مظاہرہ کردیا۔ چینی فوج نے یہ مشقیں صوبہ فوجیان کے ساحلی علاقوں میں کیں، جو براہِ راست تائیوان کے سامنے واقع ہے۔ تجزیہ کار وں کا کہنا ہے کہ تائیوان چین کے حملے کی مشق کر رہا ہے اور چینی فوج اس حملے کو حقیقت میں انجام دینے کی مشق کر رہی ہے۔ مشقو ں کی وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹینک ساحل پر قطار میں کھڑے ہیں، جو آہستہ آہستہ پانی میں داخل ہوتے ہیں اور کشتیوں کی طرح تیرنے لگتے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل تائیوان کی جانب سے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز کیا گیاتھاجس کے جواب میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) نے سمندری مشقوں میں اپنی ٹینک بوٹس کی طاقت دکھا دی۔تائیوان نے بدھ کے روز اپنی سالانہ ہان کوانگ جنگی مشقوں کا آغاز کیا،جن کا مقصد چین کی طرف سے ممکنہ سائبر اور کمیونیکیشن حملوں سے نمٹنے کی صلاحیت کا جائزہ لینا تھا۔ ایک اعلیٰ تائیوانی حکومتی اہلکار نے بتایاکہ ہم یوکرین کی حالیہ جنگ سے سیکھ رہے ہیں اور حقیقت پسندانہ انداز میں سوچ رہے ہیں کہ تائیوان کو ممکنہ طور پر کن حالات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ مشقوں میں 22 ہزار ریزرو فوجی شامل ہیں جبکہ امریکا سے درآمد کردہ جدید ہائی موبیلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم ہمارس بھی استعمال کیا جائے گا۔ چینی وزارتِ دفاع کے ترجمان جیانگ بن نے ان مشقوں کو مسترد کردیا۔
.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
26 نومبر احتجاج کیس؛ عدالت میں غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آ باد:26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔
انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف 26 نومبراحتجاج پر درج مقدمہ کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی، جس میں پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری کے بعد عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔
عدالت نے سماعت کے موقع پر غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
دورانِ سماعت پی ٹی آئی کے 77 کارکنان کی حد تک مقدمے کا چالان پیش کیا گیا جب کہ 14 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں آج ہونے والی سماعت میں سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ، زاہد بشیر ڈار اور مرتضیٰ طوری پیش ہوئے۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درج ہے۔