ٹرمپ کا سیلاب زدہ ٹیکساس کا دورہ‘ صحافی کے سوال پر سیخ پا
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹیکساس میں سیلاب آنے کے ایک ہفتے بعد تباہی کا معاینہ کرنے پہنچ گئے۔ ان کا دورہ اس وقت متنازع بن گیا جب انہوں نے ایک صحافی کے سوال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتہائی شیطان صفت شخص قرار دے دیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کرفل میں قائم ایمرجنسی آپریشنز سینٹر میں صدر ٹرمپ سیلاب زدہ علاقوں کا جائزہ لے رہے تھے اور مقامی حکام و امدادی اہلکاروں سے ملاقات کر رہے تھے۔ اس دوران ایک صحافی نے صدر سے پوچھا کہ آیا اگر بروقت انتباہی اقدامات کیے جاتے تو کیا جانیں بچائی جا سکتی تھیں؟ اس پر صدر ٹرمپ نے پہلے کہاکہ میرے خیال میں سب نے صورتحال کے مطابق شاندار کام کیا۔ تاہم فوراً بعد صدر نے سوال کرنے والے رپورٹر پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ صرف ایک برا انسان ہی ایسا سوال پوچھ سکتا ہے اور صرف شیطان صفت شخص ایسا سوال اٹھا سکتا ہے۔ اس تلخ جملے کے فوراً بعد صدر نے اپنے حامی میڈیا ادارے ریل امریکا وائس کے نمائندے سے سوال لیا اور مسکراتے ہوئے اس کی تعریف کی۔ واضح رہے کہ ٹیکساس میں آئے سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران اب تک کم از کم 129 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 170 سے زائد افراد لاپتا ہیں۔ یہ حادثہ ٹیکساس کے ہل کنٹری علاقے میں پیش آیا، جب طوفانی بارش کے بعد شدید سیلاب نے پورے علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔
.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے تباہی، 90 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 26 جون سے 10 جولائی تک جاری رہنے والی موسلا دھار بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
این ڈی ایم اے کی رپورٹ کےمطابق شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 90 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جن میں 45 معصوم بچے، 29 مرد اور 16 خواتین شامل ہیں۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق آفات کے ان سلسلوں میں 158 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 63 بچے اور 39 خواتین شامل ہیں۔
مزید برآں، سیلابی ریلوں اور بارشوں نے انفراسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچایا، 10 کلومیٹر طویل سڑکیں اور 8 پل بری طرح متاثر ہوئے جبکہ 109 مکانات مکمل طور پر منہدم اور 243 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔
حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
رپورٹ کےمطابق رواں سال مون سون بارشوں میں 39 شہری جاں بحق اور 103افراد زخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بوسیدہ عمارتیں گرنے کے واقعات میں 24 افراد جاں بحق ہوئے، آسمانی بجلی گرنے سے 3، کرنٹ لگنے سے 4 اور 8 افراد ڈوب کرجاں بحق ہوئے۔