Daily Mumtaz:
2025-07-27@00:51:55 GMT

10 لاکھ بھارتیوں نے اپنے ملک کی شہریت چھوڑی

اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT

10 لاکھ بھارتیوں نے اپنے ملک کی شہریت چھوڑی

ہر سال بڑی تعداد میں بھارتی شہری اپنے ملک کی شہریت ترک کرکے دوسرے ممالک کی شہریت لے رہے ہیں ،گزشتہ چھ برسوں میں 10 لاکھ سے زیادہ بھارتی اپنی شہریت چھوڑ چکے ہیں۔
یہ اعدادوشمار بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے۔
بھارتی وزیر مملکت امور خارجہ کیرتی وردھن سنگھ نے راجیہ سبھا میں بھارتی شہریت ترک کرنے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال یعنی 2024 میں دو لاکھ سے زیادہ بھارتیوں نے اپنی شہریت چھوڑ دی ہے۔

وزارت خارجہ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بھارتی شہریت ترک کرنے والے لوگوں کی تعداد میں اضافے سے واقف ہے؟ سوال کے جواب میں شیئر کیے گئے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2019 سے بھارتی شہریت ترک کرنے والوں کی تعداد میں اتار چڑھاؤ آرہا ہے۔ 2019 میں 1,44,017 لوگوں نے ہندوستانی شہریت ترک کی تھی جب کہ 2020 میں یہ تعداد 85,256 تھی۔
آئین کے آرٹیکل 5 سے 11 (حصہ II) میں شہریت کا ذکر کیا گیا ہے۔ شہریت ایکٹ 1955 ہندوستانی شہریت کے حصول اور ترک کرنے کا التزام ہے۔ شہریت ایکٹ 1955 میں وقتاً فوقتاً ترمیم کی جاتی رہی ہے۔
   
بھارتی آئین کے آرٹیکل 9 کے مطابق جو شخص اپنی مرضی سے کسی دوسرے ملک کی شہریت حاصل کرتا ہے وہ ہندوستانی شہری نہیں رہ جاتا۔ اس کے علاوہ، پاسپورٹ ایکٹ کے مطابق، کسی شخص کو دوسرے ملک کی شہریت حاصل کرنے پر اپنا ہندوستانی پاسپورٹ حوالے کرنا پڑتا ہے۔ اگر وہ پاسپورٹ کے حوالے نہیں کرتا تو یہ ایکٹ کے تحت قابل سزا جرم ہے۔

مودی سرکارسے یہ بھی پوچھا گیا کہ کیا وہ بھارتی شہریت ترک کرنے کی درخواست کو قبول کرنے سے پہلے مکمل جانچ پڑتال کرتی ہے۔ جواب میں، اس نے شہریت ترک کرنے کے عمل کی تفصیلی وضاحت کی۔ شہریت ترک کرنے کے لیے https://www.

indiancitizenshiponline.nic.in پر درخواست دینی ہوگی۔ اس کے بعد ان کے اصل پاسپورٹ اور دیگر تفصیلات کی تصدیق کی جائے گی، جس کے بعد ان کو جواب دینے کے لیے دستاویزات متعلقہ سرکاری محکموں کو بھیجی جائیں گی۔ سرکاری محکموں کو 30 دن کے اندر رپورٹ دینی ہوگی۔ ایک بار درخواست دہندہ کے اعلان کی تفصیلات کی تصدیق ہو جانے کے بعد تصدیق کے 30 دنوں کے بعد شہریت ترک کرنے کا سرٹیفکیٹ آن لائن منظور کیا جاتا ہے۔

Post Views: 6

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بھارتی شہریت ترک کرنے ملک کی شہریت کے بعد

پڑھیں:

پنجاب: متاثرہ فصلوں اور لائیو اسٹاک کے نقصان کا ازالہ کرنے کا فیصلہ

---فائل فوٹو 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیلابی ریلوں سے متاثرہ فصلوں اور لائیو اسٹاک کے نقصان کا ازالہ کریں گے، کچے گھروں کے مکینوں کی بھی مالی معاونت کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے ننکانہ صاحب شہر اور دیہات کا دورہ کیا اور سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے دو فلڈ ڈرین بنانے کا اعلان کیا اور سڑکوں اور ترقیاتی منصوبوں کی جَلد تکمیل کی بھی ہدایت کی۔

مریم نواز نے ننکانہ صاحب میں الیکٹرک بسوں کی تعداد بڑھانے، روٹی کے نرخ کنٹرول کرنے اور کلینک آن وہیلز کی تعداد بڑھانے کا بھی حکم دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سلانی موڑ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور میراں پور گاؤں میں امدادی سامان کی تقسیم کا آغاز کیا۔

انہوں نے گردوارہ جنم استھان اور دیگر علاقوں کا بھی دورہ کیا اور بچوں کو مٹھائیاں دیں۔

متعلقہ مضامین

  • طورخم بارڈر: ڈرائیورز اور کلینرز کو سرحد عبور کرنے کیلئے پاسپورٹ اور ویزہ لازمی قرار
  • سعودی عرب میں ٹرین سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ
  • ربیکا خان کا عمرے کی ویڈیوز پر تنقید والوں کو کرارا جواب
  • غزہ جنگ بندی مذاکرات، امریکا اور اسرائیل نے اپنے وفود واپس بُلالیے
  • جنت مرزا کو کس بھارتی ہیرو کیساتھ کام کرنے کی پیشکش ہوئی؟ ٹک ٹاک اسٹار نے بتا دیا
  • ایف بی آر آفس سے سونے چاندی کی اشیاء سمیت 43 چیزوں میں خرد برد کا انکشاف
  • پنجاب: متاثرہ فصلوں اور لائیو اسٹاک کے نقصان کا ازالہ کرنے کا فیصلہ
  • اپیلز کورٹ: ٹرمپ کا پیدائشی شہریت ختم کرنے کا صدارتی حکم غیر آئینی قرار
  • مودی راج میں ریاستی الیکشنز سے پہلے ہی انتخابی نظام کی ساکھ خطرے میں