قید تنہائی کیاہے، عمران خان کو جیل میں کوئی ساتھی دیدیں جو ان کے ساتھ سیل میں رہے؟ خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف کی ایک ویڈیو شل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ عمران خان کی جانب قید تنہائی میں رکھنے کے الزام پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ قید تنہائی کیا ہوتی ہے ، ان کو کوئی ساتھی دیدیں جو ان کے ساتھ سیل میں رہے ؟۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کا کہناتھا کہ جیسے جیسے دن گزرتے جارہے ہیں ان کی فرسٹریشن اور بڑھے گی ، جو عمران خان زبان استعمال کرتے ہیں وہ کبھی کسی نے نہیں کی ، جو انہوں نے اپنے دور حکومت میں سیاسی مخالفین کے ساتھ کیا ہے وہ ہماری تاریخ کا سیاہ باب ہے ، قید تنہائی کیا ہوتی ہے ، ان کو کوئی ساتھی دیں جو ان کے ساتھ سیل میں رہے ؟جیل میں تو بندہ نتہا ہی ہوتا ہے ، میں نے بھی چھ مہینے جیل میں گزارے ہیں ، میں بھی اکیلا تھا، آپ کے ساتھ مشقتی ہوتاہے سارا دن ، صبح آپ کو فجر کے وقت کھولتے ہیں اور شام کو مغرب کے وقت بند کر دیتے ہیں ، ایسی شخصیات کو عام قیدیوں کے ساتھ بات نہیں کرنے دیتے ، عام طور پر اکیلے ہی ہوتے ہیں، مجھے اٹک فورٹ میں رکھا گیا تھا ، مجھے چھ بائی چار سیل کے اندر رکھا گیا تھا ،وہ قید تنہائی بھگتیں تو پھر ان کو پتا لگے گا کہ قید تنہائی ہوتی کیا ہے، انہیں ساری سہولیات ملی ہوئی ہیں ،وہ خود بتا دیں کہ ان کی قید تنہائی کا کیا علاج کیا جائے ۔
سعودی عرب کا فلسطینی ریاست بننے تک اسرائیل سے تعلقات قائم نہ کرنے کا اعلان
عمران خان کو ساری سہولیات ملی ہوئی ہیں،اب ہم ان کی تنہائی کا کیا علاج کریں؟وزیردفاع خواجہ آصف????????????
قیدتنہائی کیا؟ان کوکوئی ساتھی دیں جو ان کےساتھ سیل میں رہے؟جیل میں توبندہ اپنے سیل میں تنہاہی ہوتا ہے،مجھے اٹک قلعہ میں چھ بائی چار کےسیل میں رکھاگیاتھا،خواجہ آصف@KhawajaMAsif pic.
مزید :
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ساتھ سیل میں رہے قید تنہائی تنہائی کیا جو ان کے جیل میں کے ساتھ
پڑھیں:
شاہ رخ خان کی 60ویں سالگرہ، بالی ووڈ کنگ نے اپنی کامیابی کا سہرا خواتین کے سر باندھ دیا
بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان، جو آج اپنی 60ویں سالگرہ منا رہے ہیں، نے اپنی کامیابی اور شہرت کا کریڈٹ خود کو نہیں بلکہ اپنی زندگی کی خواتین اور اپنی فلموں کی ہیروئنز کو دیا ہے۔
شاہ رخ خان، جنہوں نے کئی بلاک بسٹر فلموں کے ذریعے فلمی دنیا میں اپنی منفرد پہچان بنائی، کا کہنا ہے کہ ان کی کامیابی میں ان کے ساتھ کام کرنے والی اداکاراؤں کا سب سے بڑا کردار ہے۔
یہ بھی پڑھیے: میں حیران رہ گئی کہ وہ میرا نام کیسے جانتے تھے، دیویا دتہ کی شاہ رخ خان سے پہلی ملاقات کا دلچسپ قصہ
ایک گفتگو میں دی گارڈین سے بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ میں نے اپنے والد اور والدہ کو بہت جلد کھو دیا، لیکن میری زندگی کی خواتین خاص طور پر اداکاراؤں نے میرا بہت ساتھ دیا۔ جو کچھ میں آج ہوں، وہ انہی کی بدولت ہوں۔ وہ محنت کرتی ہیں، اور آخر میں کریڈٹ مجھے ملتا ہے کیونکہ میں شاہ رخ خان ہوں۔
انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ خواتین بھی وہی مقام حاصل کریں جو انہیں ملا، کیونکہ یہ ان کا حق ہے۔
شاہ رخ خان نے مثال دیتے ہوئے کہا، مدھوری دکشٹ نے میرے ساتھ رقص کے مناظر میں میرا ہاتھ تھاما، مگر دراصل وہی مجھے لیڈ کر رہی تھیں۔ جوہی چاولہ نے مجھے کامیڈی ٹائمنگ سکھائی، کاجول نے مجھے رونا سکھایا۔ وہ سب بے پناہ محنت کرتی ہیں، مگر فلم کے آخر میں نام میرا لیا جاتا ہے۔ میں جانتا ہوں کہ یہ حقیقت ہے اور میں اسے کبھی نہیں بھول سکتا کہ میں آج جہاں ہوں، وہ عورتوں کی وجہ سے ہوں۔
یہ بھی پڑھیے: مکیش امبانی یا شاہ رخ خان، امیر ترین بھارتی کون؟ نئی فہرست جاری
اداکار نے مزید کہا کہ وہ اپنے انداز اور رویے کے ذریعے ان اداکاراؤں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ان کے بقول ‘میری ساری شرافت، اچھا برتاؤ اور تمیز صرف اس بات کا اظہار ہے کہ میں ان خواتین کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ وہ ہر فلم میں شاندار کام کرتی ہیں، اور میں ان کا ہمیشہ احسان مند رہوں گا۔’
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اداکار بالی ووڈ شاہ رخ خان