چینی کی قیمت فی کلو قیمت 200 روپے تک پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
ملک بھر میں چینی کی قیمت کی ڈبل سنچری ہوگئی، حکومتی اعلانات کے باوجود چینی کی قیمتوں میں بدستور اضافہ ریکارڈ ہوا۔کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں ایک کلو چینی 200 روپے کی ہوگئی۔پشاور میں دو ہفتوں میں چینی کی فی کلو قیمت میں 10 سے 20 روپے کا اضافہ ہوا۔پرچون میں چینی 190 سے 200 روپے فی کلو، ہول سیل میں چینی 178 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔
اشتہار
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: میں چینی چینی کی فی کلو
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔