ملک بھر میں چینی کی قیمت کی ڈبل سنچری
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
ملک بھر میں چینی کی قیمت کی ڈبل سنچری ہوگئی، حکومتی اعلانات کے باوجود چینی کی قیمتوں میں بدستور اضافہ ریکارڈ ہوا۔
کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں ایک کلو چینی 200 روپے کی ہوگئی۔
پشاور میں دو ہفتوں میں چینی کی فی کلو قیمت میں 10 سے 20 روپے کا اضافہ ہوا۔
پرچون میں چینی 190 سے 200 روپے فی کلو، ہول سیل میں چینی 178 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ٹرین کے ذریعے پاکستانی جعلی کرنسی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
لاہور:ریلویز پولیس پشاور ڈویژن نے بذریعہ ٹرین پاکستانی جعلی کرنسی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
پولیس نے ریلوے اسٹیشن پشاور کینٹ پر 3 مختلف کارروائیوں میں ریلوے مسافروں کے قبضے سے 4 لاکھ روپے کی پاکستانی جعلی کرنسی برآمد کرلی۔
لاہور کے رہائشی ملزمان شیخ محمد مصطفیٰ، سجاد انجم اور بلال محمود کو گرفتار کرکے تھانہ ریلویز پولیس پشاور کینٹ میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔