وفاقی بجٹ کے بعد ٹویوٹا گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، نئی قیمتیں جاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
اسلام آباد( نیوز ڈیسک)نئے مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ کے بعد ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی (IMC) نے اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کی جانب سے عائد کردہ نیا NEV (New Enhanced Valuation) لیوی ہے جس کے باعث ہونڈا، سوزوکی اور چانگان پہلے ہی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا چکے ہیں۔کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں کے مطابق مختلف ماڈلز کی قیمت میں 49,000 روپے سے لے کر 570,000 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ البتہ ٹویوٹا کرولا کراس کی نئی قیمتیں تاحال جاری نہیں کی گئیں۔
Toyota Yaris GLI MT 1.
ٹیوٹا یارس جی ایل آئی ایم ٹی 1.3 کی قیمت میں ایک لاکھ 70 ہزار روپے اضافہ کر دیا گیاہے جس کے بعد قیمت 46 لاکھ 49 ہزار روپے ہو گئی ہے ۔
Toyota Yaris ATIV MT 1.3
ٹیوٹا یارس اے ٹی آئی وی ایم ٹی کی قیمت میں 99 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد قیمت 47 لاکھ 30 ہزار سے بڑھ کر 48 لاکھ 29 ہزار روپے پر آ گئی ہے ۔
Toyota Yaris GLI CVT 1.3
یارس کے اس ماڈل کی قیمت میں 49 ہزار روپے اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد نئی قیمت 48 لاکھ 9 ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے ۔
Toyota Yaris ATIV CVT 1.3
گاڑی کی قیمت میں ایک لاکھ 15 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 57 لاکھ 19 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے ۔
Toyota Yaris ATIV X CVT 1.5 Beige Interior
گاڑی کی قیمت میں ایک لاکھ 34 ہزار روپے اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 63 لاکھ 89 ہزار روپے ہو گئی ہے ۔
Toyota Yaris ATIV X CVT 1.5 Black Interior
کمپنی نے گاڑی کی قیمت میں ایک لاکھ 30 ہزار روپے اضافہ کیاہے جس کے بعد نئی قیمت 64 لاکھ 49 ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے ۔
Corolla Altis New Prices
Corolla Altis X Manual 1.6
کرولا آلٹس ایکس مینول 1.6 کی قیمت ایک لاکھ 30 ہزار روپے بڑھا دی گئی ہے جس کے بعد قیمت 60 لاکھ 99 ہزار روپے پر آ گئی ہے
Corolla Altis 1.6 X CVT-i
اس گاڑی کی قیمت میں ایک لاکھ 40 ہزار روپے اضافہ کیا گیاہے، گاڑی کی نئی قیمت 66 لاکھ 99 ہزار مقرر کر دی گئی ہے ۔
Corolla Altis 1.6 X CVT-i special edition
اس ماڈل کی قیمت میں بھی ایک لاکھ 50 ہزار کا اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد قیمت 73 لاکھ 39 ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے ۔
Corolla Altis X CVT-I 1.8
کمپنی نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی کے اس ماڈل کی قیمت بھی ایک لاکھ 40 ہزار روپے بڑھا دی ہے جس کے بعد نئی قیمت 70 لاکھ 29 ہزار روپے ہو گئی
Corolla Altis Grande X CVT-I Beige Interior
اس گاڑی کی قیمت میں ایک لاکھ 60 ہزار روپے اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 76 لاکھ 69 ہزار روپے ہو گئی ہے ۔
Corolla Altis Grande X CVT-I 1.8 black Interior
کمپنی نے اس ماڈل کی قیمت میں ایک لاکھ 60 ہزار روپے کا اضافہ کر دیاہے جس کے بعد نئی قیمت 77 لاکھ 9 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے ۔
فورچونر
فورچونر کے مختلف ماڈلز کی قیمت میں کمپنی کی جانب سے 5 لاکھ 70 ہزا روپے تک قیمتں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑحیں: پشاور ، مرغی کی قیمت میں غیرمعمولی اضافہ،شہریوں میں تشویش
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ہے جس کے بعد نئی قیمت ہے جس کے بعد قیمت ہزار روپے ہو گئی اس ماڈل کی قیمت کا اضافہ کیا ہزار روپے پر کی نئی قیمت دی گئی ہے
پڑھیں:
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 01 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 281 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔(جاری ہے)
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 03 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 746 روپے 53 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 731 روپے 14 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 922 روپے 90 پیسے اور قطری ریال کی قدر 77 روپے 22 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 282 روپے 45 پیسے اور قیمت فروخت 282 روپے 65 پیسے ریکارڈ کی گئی۔