عمران خان کے بیٹے احتجاج میں شرکت کے لیے پاکستان آ سکتے ہیں، شاہ فرمان
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کور کمیٹی کے رکن اور سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے اعلان کیا ہے کہ 5 اگست کو عمران خان کی رہائی کے لیے ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا، جس میں یونین کونسل سے لے کر بڑے شہروں تک عوامی شرکت متوقع ہے۔
وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہ فرمان نے کہا کہ 5 اگست کو عوام فیصلہ دے گی کہ عمران خان کو رہا کرنا ہے یا نہیں۔ یہ دن عوامی رائے کا دن ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی اکثریت، یعنی 95 فیصد لوگ، عمران خان کے ساتھ ہیں اور ان کی رہائی چاہتے ہیں۔ ان کے مطابق 5 اگست کو پورے پاکستان میں لوگ سڑکوں پر نکلیں گے، تحصیل سطح سے لے کر یونین کونسلز اور شہری مراکز تک احتجاج ہوگا۔
شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں، تاہم اس بارے میں کوئی حتمی تاریخ نہیں دی جا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ قوم چاہتی ہے کہ عمران خان کو رہا کیا جائے، اور ہم ان کی آواز بن کر سڑکوں پر نکلیں گے۔
عمران خان کے بیٹوں کی سرگرمیوں پر بات کرتے ہوئے شاہ فرمان نے بتایا کہ وہ اس وقت امریکا میں موجود ہیں اور اپنے والد کی رہائی کے لیے کوشاں ہیں، اور یہ ان کا حق ہے کہ وہ اپنے والد کے لیے آواز بلند کریں۔
شاہ فرمان نے مزید کہا کہ عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان آمد کی اطلاعات بھی ہیں، اور ممکن ہے کہ وہ احتجاج میں شرکت کریں، تاہم اس بارے میں حتمی شیڈول پارٹی کے پاس موجود نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کہ عمران خان شاہ فرمان نے عمران خان کے کی رہائی کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے کون سے رہنما عمران خان کی رہائی نہیں چاہتے؟ نصرت جاوید کے انکشافات
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان تحریک انصاف پانچ اگست احتجاج پی ٹی آئی عمران خان رہائی وی نیوز