Jasarat News:
2025-07-13@07:16:26 GMT

عدالت نے مزید 5 یوٹیوب چینلز کی بندش کا حکم معطل کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(نمائندہ جسارت)اسلام آباد کی مقامی عدالت کی جانب سے 27 معروف یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، مزید 5 یوٹیوب چینلز کی بندش کا حکم معطل کر دیا گیا۔ 6 یوٹیوبرز نے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کے فیصلے
کیخلاف اپیل دائر کی تھی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد افضل مجوکہ نے درخواست پر سماعت کی، عدالت نے دلائل سننے کے بعد مخدوم شہاب الدین، اوریا مقبول جان، عبدالقادر، عزیر انور اور عمیر رفیق کی حد تک چینلز کی بندش کے حکم کو معطل کر دیا ہے۔سینئر صحافی حبیب اکرم کی عدم دستیابی کے باعث اپیل پر فیصلہ نہیں ہوسکا، عدالت نے حبیب اکرم کی حاضری اور دلائل کے لیے درخواست 14 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔خیال رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے 8 جولائی کو ایف آئی اے کی درخواست پر صحافی مطیع اللہ جان ، اسد طور ، اوریا مقبول جان اور صدیق جان سمیت 27 معروف یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ ریاست مخالف مواد کے حوالے سے ایف آئی اے نے 2 جون کو انکوائری شروع کی، ایف آئی اے کی جانب سے پیش کردہ شواہد سے عدالت مطمئن ہے، قانون کے مطابق کاروائی کر سکتے ہیں۔عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا تھا کہ یوٹیوب کے انچارج افسر کو حکم دیا جاتا کہ ہے 27 یوٹیوب چینل بلاک کر دیا جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سینئر صحافی مطیع اللہ جان اور اسد طور کے یوٹیوب چینلز کی بندش کا حکم بھی معطل کر دیا تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چینلز کی بندش یوٹیوب چینلز اسلام ا باد معطل کر دیا عدالت نے کا حکم

پڑھیں:

عدالت نے صحافی مطیع اللہ جان اور اسد طور کے یوٹیوب چینل پر پابندی کا حکم معطل کردیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 2 صحافیوں مطیع اللہ جان اور اسد طور کے یوٹیوب چینلز پر پابندی لگانے کا حکم معطل کردیا ہے، دونوں صحافیوں نے پاپندی کو چیلنج کیا تھا۔

اسلام آباد کی عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج نے پانندی کا شکار پاکستانی شہریوں اور صحافیوں کے 27 یوٹیوب چینلوں میں سے 2 صحافیوں مطیع اللہ جان اور اسد طور پر پابندی لگانے کا حکم معطل کر دیا ہے۔ دونوں درخواست گزاروں کی وکیل ایمان مزاری نے بتایا کہ  ہمارا مؤقف ہے کہ اس حکم کی کوئی قانونی بنیاد نہیں، یہ یک طرفہ فیصلہ تھا جس میں دفاع کو سنے بغیر ہی حکم جاری کر دیا گیا۔جس پر عدالت نے پابندی کالعدم قرار دے دی۔

ویب سائٹ انڈیپینڈیٹ اردو کے مطابق سیشن عدالت میں مقدمے کی اگلی سماعت 21 جولائی کو ہو گی۔

صحافی مطیع اللہ جان اور اسد طور نے اپنے چینلز پر پابندی کو اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • عدالت نے 27 میں سے مزید 5 یوٹیوب چینلز پر عائد پابندی معطل کردی
  • اوریا مقبول جان سمیت 2 صحافیوں کے یوٹیوب چینل پر سے پابندی ہٹادی گئی
  • اسلام آباد: عدالت نے مزید 5 یوٹیوب چینلز کی بندش کا حکم معطل کر دیا
  • حکومت پر تنقید کرنے والے یوٹیوب چینلز کی بندش کا حکم معطل
  • مطیع اللہ اور اسد طور کے یوٹیوب چینل بلاک کرنے کا حکم معطل
  • عدالت نے صحافی مطیع اللہ جان اور اسد طور کے یوٹیوب چینل پر پابندی کا حکم معطل کردیا
  • اسلام آباد، مطیع اللہ جان اور اسد طور کے یوٹیوب چینل کی بندش کا حکم معطل
  • اسلام آباد: مطیع اللہ جان اور اسد طور کے یوٹیوب چینل کی بندش کا حکم معطل
  • اسلام آباد: عدالت نے دو یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم معطل کردیا