شاہد آفریدی پاک فوج کی وردی پہنے واہگہ بارڈر پہنچ گئے، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعے کے بعد پاک فوج کی وردی پہنے واہگہ بارڈر پر پہچ گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
شاہد آفریدی نے ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی جس میں وہ واہگہ بارڈر پر پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ بیٹھے نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے بھارت کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ عزت سے ہمارے گھر آو گے تو عزت کریں گے اور چائے بھی پلائیں گے، ہمیں بدمعاشی نہ دکھاؤ۔
مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ آپ نے پانی بند کر کے اپنا نقصان ہی کرنا ہے، آپ کے مہمانوں کو چائے کون بنا کر دے گا، انہوں نے کہا کہ ہمیں بدمعاشی نہ دکھاو، اگر دکھاو گے تو ہماری تاریخ اور کلچر طاقت ہے، جواب ملے گا۔
سابق کرکٹر نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے کو روکنے میں ناکامی پر بھارتی فوج کو نالائق اور نکما قرار دیدیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ انڈیا میں پٹاخا بھی پھٹ جائے تو الزام پاکستان پر دھردیا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’تم لوگوں کی 8 لاکھ فوج وہاں کشمیر میں بیٹھی ہے اور یہ واقعہ ہوگیا، اس کا مطلب ہوا کہ نالائق اور نکمے ہیں سب جو اپنے لوگوں کو سیکیورٹی نہیں دے سکے۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پہلگام واقعہ شاہد آفریدی واہگہ بارڈر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پہلگام واقعہ شاہد ا فریدی واہگہ بارڈر شاہد ا فریدی واہگہ بارڈر
پڑھیں:
نواز شریف میرے لیڈر ،شاہد خاقان عباسی نے ن لیگ میں واپسی کا عندیہ دے دیا
اسلام آباد:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف ان کے لیڈر ہیں جب موجودہ حکومت ختم ہوگی تو مسلم لیگ ن میں شامل ہو جاؤں گا ۔
تفصیلا ت کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما اسرار احمد منے خان مرحوم کے صاحبزادے علی احمد منے خان کی دعوت ولیمہ میں گفتگو کی۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری، سابق سینیٹر فاروق احمد خان، سابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری افضل ساہی، سابق اراکین اسمبلی اورٹکٹ ہولڈرز حاجی اکرم انصاری، مہر حامد رشید، فقیرحسین ڈوگر، رانا علی عباس خان،کرنل (ر) چودھری غلام رسول ساہی، میاں طاہرجمیل،علی گوہر خان بلوچ،راناشعیب ادریس،میاں عرفان منان، راجہ دانیال، رانا احمد شہریار خاں اور دیگر بھی موجود تھے-
انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ایک قابل اور باوقار سیاستدان ہیں ان کے ہردور میں ملک اور قوم کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے گئے۔ وہ جمہوریت میں کسی کے خلاف سیاسی انتقام کے حق میں نہیں اگر کوئی سیاستدان کرپشن یادیگر غیر قانونی معاملات میں ملوث ہے تو اس کے خلاف عدالت کو کارروائی کرنی چا ہیے-
ان کا کہنا تھا کہ اسرار احمد منے خان مرحوم ان کے قریبی دوست اور میاں نواز شریف کے باوقار ساتھی تھے ان کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت ان کے لئے باعث فخر ہے۔